صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بزرگان کی قبور پر حاضری دی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور دیگر عزیز واقارب نے نماز عیدالفطر جاتی عمرہ میں ادا کی۔عیدالفطر کے موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف کی قبور پر حاضری دی، تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبور پر پھول رکھے۔اس موقع پر قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محفل میلاد شریف میں بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز لاہور، رانا ثناء فیصل آباد  احسن اقبال  نارووالمیں عید منائیں گے

اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف عید الفطر لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی عید لاہور میں کریں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عید کی نماز جاتی امراء میں ادا کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی عید لاہور جاتی امراء میں منائیں گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان عید اپنے آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ ضلع قصور میں منائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ عید کا دن فیصل آباد میں گزاریں گے اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں پڑھیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال عید نارووال میں اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر عید کا روز مرید کے میں گزاریں گے۔  عید منائیں گے 

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟
  • وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی
  • مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
  • نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز لاہور، رانا ثناء فیصل آباد  احسن اقبال  نارووالمیں عید منائیں گے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
  • مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
  • مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
  • مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم