Daily Mumtaz:
2025-04-09@09:06:12 GMT
نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔
نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات بڑھنے کے قوی امکانات ہیں.چیئرمین اپٹپما
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اورممتاز صنعتکار ملک باﺅ محمد اکرم نے وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کوخوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں اتنی بڑی کمی پر رضا مند کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جس کیلئے حکومت کو سخت محنت کرنا پڑی جس کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے. انہوں نے اپیل کی کہ اب حکومت بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے آئی پی پیز پر دباﺅ بڑھائے اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹرز میں کرپشن کے خلاف اقدامات،سالانہ چھ سو ارب روپے کی بجلی چوری کو روکنے اور قابل تجدید توانائی کی حوصلہ شکنی کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی بھی یقینی بناناہوگی. دریں اثناآل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے فیصلے سے عوام اور انڈسٹری دونوں کو زبردست فائدہ ہو گاجبکہ اس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی انہوں نے بجلی کے شعبہ میں مناپلی ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا.