2025-04-16@20:01:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1906

«کو آئی ٹی کی»:

(نئی خبر)
    انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ان کے شاندار 21 سالہ کیریئر کے اعتراف میں ’سر‘ کا خطاب دیا جانے والا ہے۔ 42 سالہ جیمز اینڈرسن (جو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے) کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر سچن ٹینڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 188 ٹیسٹ میچز میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن نے مئی 2003 میں 20 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں کیریئر کا آغاز کیا اور اس ہی میدان میں جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا راستہ نفرت اور منفی سوچ سے بھرا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا راستہ نفرت اور منفی سوچ سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی عوام کی توجہ بٹا کر معاشرے میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے وقف ترمیمی بل کے خلاف ہیں، ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس بل کو کبھی قبول نہیں کر سکتے۔ اکھلیش یادو جمعہ کو علی گڑھ کے رام گھاٹ روڈ پر واقع گولڈن ریزورٹ میں کاس گنج کی...
    نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی، سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ریڈ لائن ہے، یہ پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری ریڈ لائن ہے، یہ معاملہ ہمارے لیے پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے، ہم وفاقی حکومت چھوڑ سکتے ہیں، نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے...
    پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں، میاں افتخار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کا مسودہ امریکی کنسلٹنٹ نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 2017 پہلے سے موجود ہے، اعتراضات کے باجود بل کا ڈرافٹ کابینہ سے منظور کیا گیا۔اے این پی کے صوبائی صدر نے...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025ء کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کا مسودہ امریکی کنسلٹنٹ نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 2017ء پہلے سے موجود ہے، اعتراضات کے باجود بل کا ڈرافٹ کابینہ سے منظور کیا گیا۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے وقت سے 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوشش جاری ہے، جس کے مطابق قدرتی وسائل پر صوبے کا اختیار ہوگا۔...
    ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے ، چینی صدر بیجنگ:جمعہ کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور اسپین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے ، اور چین اسپین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو زیادہ اسٹریٹجک اور ترقیاتی توانائی سے بھرپور ہو۔ چین اور اسپین کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں، چین اور یورپی یونین کو شراکت داروں کے تعلقات اور کھلے تعاون...
    منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے  فیصلوں پر عملدرآمدشروع ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو ضم کردیا گیا،این ایف ڈی  سی کا انضمام وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں کیا گیا،این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے،انضمام کا اطلاق 30اپریل سے ہوگا، اس حوالے سے وزارت فوڈ سکیورٹی کانوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔ مزید :
    سٹی42: غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ء تیزی سے جاری، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ، حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔  تفصیلات کےمطابق غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 10 اپریل کو 7ہزار 782 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا ، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 845 تک پہنچ چکی ہے۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت...
    سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے۔؟ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کر دی۔ سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟ بانی پی ٹی آئی کو جس سے ملنا ہوتا ہے، ان کی ملاقات ہو جاتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات سے پہلے ہی وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا، چھ نہروں کی تعمیر کی مخالفت میں بیانات پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت ہے، نہروں کے معاملے میں ٹائم لائن کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 8 جولائی 2024 سے 14 مارچ...
    کراچی:کورنگی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہل کار اور دواساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسر تھا، گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔ بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 41 سالہ محمد عدنان خان موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔محمد عدنان کی نماز جنازہ بعد مغرب سرجانی فیضان مدینہ مسجد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں متوفی  کے اہل خانہ عزیز و اقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہوئے۔ بعدازاں متوفی محمد عدنان کو مقامی قبرستان...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ لارجر بینچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا اور رہنماوں کو...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  سالار کاکڑ سمیت 20 کارکنان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پولیس کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سالار خان کاکڑ کی شناخت پریڈ کسنے کی ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص جس نے ایم این اے کا الیکشن لڑا ہو اور اس کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا، اب پراسیکیوشن...
    عالمی سطح پر جاری ٹیرف کی جنگ سونے کے بھاو کو نئی تاریخی بلندیوں پر لے آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کئے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے...
    حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کررہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی...
    لاہور(اوصاف نیوز)حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ،بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹک جین لمٹیڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز کی الگ سے مشترکہ درخواست دائر آئی پی پیز کی آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست، آئی پی پیز کی 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست ۔آئی پی پیز اور گنے کی پھوک کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔۔ جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی، عدالت نے فائل کے ساتھ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا یاد رہے کہ پی ٹی آئی ہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں...
    پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
     مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں تحریک انصاف کو آئی ایم ایف معاہدوں کے طعنے دیتی رہی ہیں انہوں نے خود پچھلے تین برسوں میں چار معاہدے کیے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار معیشت کو بارودی سرنگوں سے تباہ کرنے کے طعنے دیے گئے جبکہ آٹھ فروری کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بار بار کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے...
    سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنےوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ...
    سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
    پشاور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات بل کو متنازعہ بنادیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں بڑھتی ہوئی اندرونی چپقلش نے ایک اصلاحاتی قانون کو ذاتی مفادات کی جنگ میں تبدیل کر دیا، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اگر میں سازشی لوگوں کو پسند نہیں تو وہ میری ذات پر باتیں کریں لیکن جھوٹے پراپیگنڈے نہ کریں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنما نے ملاقات کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام تراکئی کو سازشی نہیں کہا، پارٹی کے رہنما الزام تراشی...
    پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنے کے لیے کروڑوں روپے درکار ہوتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پراپرٹی کی قیمتیں گرتی جارہی ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری وقاص احمد نے بتایا کہ موجودہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے وہ اپنا مکان فروخت کرکے پنجاب جانا چاہتا ہیں لیکن جو مکان 50 لاکھ روپے میں خریدا تھا اب اس کے کوئی 30 لاکھ بھی دینے کو تیار نہیں۔ بعض صورتحال میں تو سونے کے دام میں خریدے ہوئے مکان کو مٹی...
    عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ احتساب کمیٹی نے صوبائی وزرا، معاونین اور مشیروں کو کرپشن کے الزمات پر طلب کرکے احتساب کا عمل تیز کر دیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کابینہ میں شامل کابینہ ممبران، سابق وزرا اور دیگر کے احتساب کے عمل میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پارٹی کے اندر سابق صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی ہو رہی ہے اور ان پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ‘pro establishment’ ہونے کے الزمات لگنے لگے ہیں جبکہ پارٹی کی کچھ رہنما احتساب کے عمل کو یک طرفہ اور مخالفیں کو دبانے...
    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر مکمل اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ایڈووکیٹ جنرل کے آفس آمد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سے ملاقات کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز پر مکمل اعتماد ہے جن وکلا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نامزد کریں گے انہی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے لیے  ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے لیگ کے دوسرے میچ  میں ملتان سلطانز کی ٹیم  کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔ ملتانز سلطانز  نے کپتان  محمد رضوان کی قیادت میں تربیتی سیشن میں  مشقیں کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ تمام دستیاب کھلاڑیوں نے  گرم موسم  میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے گرمی کی شدت کے سبب تیسرے دن بدھ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں   پریکٹس کی بجائے  آرام کو ترجیح دی۔دریں اثنا  جمعرات سے  دونوں ٹیمیں باضابطہ  مشقوں کا آغاز...
    AHMEDABAD: بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد میں سفاک ماں نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے پر مبینہ طور پر زیرزمین بنائے گئے پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو زیرزمین پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے کی وجہ سے ڈسٹرب ہونے پر قتل کردیا ہے۔ میگھانی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی بی باسیا نے بتایا کہ کرشما بگھیل نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دی گئی ۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نام بھیج دیئے گئے ہیں ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجا کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فیملی کے افراد شامل ہیں جن میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، نورین خانم اور قیصر زمان شامل ہیں پارٹی کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل...
    سی ڈی اے نے ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد فائر سروس میں نیا فائر ٹینڈر وہیکل کا اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت و انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت میں اسلام آباد فائر سروس کو ایک جدید ترین فائر ٹینڈر وہیکل سونپ دی. فائر ٹینڈر وہیکل جسے فائر ٹرک یا فائر انجن بھی کہا جاتا ہے ایک خصوصی گاڑی ہے جو فائر فائٹرز سازوسامان اور پانی کو آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے استعمال میں لائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے۔رانا ثناء نے یہ بھی...
    جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر" نئے چیف سیکورٹی آفیسر...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے امریکا میں پی ٹی آئی سے وابستہ افراد اپنی ذاتی حیثیت میں اس بات پر قائل ہیں کہ انگیجمنٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں، معاملہ بلآخر مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے عالمی امور عاطف خان نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی میں شامل بعض ایسے لیڈر جو انگیجمنٹ کے مخالف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ خان رہا ہو۔ انہیں اپنی سیاسی دکان بند ہونے اور سوشل میڈیا پر ویوز ختم ہونے کا ڈر ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی شعلہ بیانی سے درجہ حرارت کم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماﺅں اور وکلاءکے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ...
    راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 20 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا، “الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ۔” ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ حکومت کے ساتھ...
    اسلام آباد: سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں موٹرویز کی عدم تعمیر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ قومی شاہراہوں میں امتیازی سلوک پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بند کرنے اور اختیارات صوبوں کو دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قراۃالعین مری کی زیر صدارت ہوا۔ مزید پڑھیں: عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری اجلاس میں سندھ کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں امتیازی سلوک کا معاملہ چھایا رہا۔ سینیٹر قراۃالعین مری نے این ایچ اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے کو بند کر کے موٹروے...
    سٹی42: پی ٹی آئی کے لیڈر اور بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش مین ناکام ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ پولیس نے کچھ دیر کے لئے علیمہ خان، ان کی بہنوں، بعض لیڈروں اور کچھ کارکنوں کو حراست میں لیا تاہم ان سب کو کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھ آئی ہوئی دوسری دو بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب ایک شادی ہال کے لان میں کچھ دیر بیتھ کر "دھرنا" دیا لیکن وہاں کوئی دوسرے لیدر اور کارکن نہیں آئے، بعد میں وہ سب لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں بانی کی بہنوں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔ مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال...
    اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سےبڑی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نےملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس کیں۔ اعظم سواتی کےویڈیوبیان کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی سےپوچھا۔ عمران خان نےکہااعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی۔ عمران خان کی امریکی وفدسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سےمنع کیا۔ سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےپاکستان کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔ سوشل میڈیاکوکوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ قانون سازی یالوگوں کوسزادیکرسوشل میڈیاکوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نےکہامیں نےاپنےلیےکچھ نہیں مانگناہے۔ عمران خان نےکہاسیکیورٹی ایشوپرمیں بات کرنےکیلئےتیارہوں۔ مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
    راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، گزشتہ روز طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 5 ہزار 568 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا جاچکا ہے، یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔(جاری ہے) افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
    اڈیالہ جیل حکام نے 6 وکلا رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور رضیہ سلطانہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔ قبل ازیں ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی جس میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، مشال یوسفزئی، نیاز اللہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام شامل ہے۔ترجمان نے بتایا تھا کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فرنچائزز کِٹ کو پسندیدہ قرار دینا شروع کردیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ سے قبل شائقین کا جوش خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے نئے سیزن کیلئے اپنی اپنی کٹ متعارف کروائی ہیں جنہیں فینز کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار رواں سیزن کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کٹس متعارف کروائی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا...
    قاہرہ: فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں جنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر اس عمل سے باہر رکھا جائے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ: “حماس کو غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے اور نہ ہی وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بنی رہے۔” تینوں رہنماؤں نے کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور تمام فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی، قانون و انصاف اور حکمرانی کی مکمل ذمہ داری مضبوط فلسطینی اتھارٹی کے...
    امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی تجارت کو ممکنہ نقصان سے متعلق دستاویز سامنے آگئی۔ وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو 2 ارب ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا۔ دستاویز کے مطابق پاک امریکا تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال 7.3 ارب ڈالرز رہا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالرز کی مصنوعات برآمد کی گئی۔ امریکی مصنوعات کی برآمدات میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی،گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئیں پورا شہرگھومتے ہیں، میں بائیک چلاوں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے۔مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟۔گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں۔ کبھی افطار تو کبھی شہداء کے...
    آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے  وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی. راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کے وکلا اور فیملی کی آج ملاقات کا دن ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے جبکہ وکلا کی فہرست سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام فہرست میں شامل...
      علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے کچھ رہنما اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حق میں نہیں، ذرائع پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق علیمہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے ٹرانسفر اور سنیارٹی تنازع سے متعلق کی سماعت سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی  بینچ 14 اپریل کو کرے گا۔ ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں بھی سماعت کے لیے ساتھ ہی مقرر کی گئی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی  بینچ 14 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔  بینچ میں جسٹس نعیم افغان،  جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز نے ججز کے تبادلے کو...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تاثر مسترد کرتے ہوئے بدستور تینوں طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مستقبل میں خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی طرز کی کرکٹ کو چھوڑنے کا نہیں سوچا، جب سے میں کھیل رہا ہوں یہی ذہن میں رہا کہ پاکستان کیلیے اچھا پرفارم کروں، اس میں مجھے کافی عزت بھی ملی۔ اس سوال پر کہ صرف ایک سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی اسے دل...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)تحریک انصاف اپنے اختلافات اوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے معاملے پر میڈیاکی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے،2022میں تحریک عدم اعتماد اور سابق عسکری قیادت کاتعاون ختم ہونے پر اقتدارسے محروم ہوتے ہی عمران خان نے اینٹی امریکہ اوراینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایاجس کی بنیاد پر ان کا ووٹ بینک نہ صرف برقراررہابلکہ اس میں حیران کن حدتک اضافہ ہواجس پر اس کے نہ صرف سیاسی مخالفین بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی پریشانی ہوئی لیکن جوں جوں وقت گزررہاہے ،عمران خان اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لئے مختلف رہنماوں،سابق فوجی جنرلزاوردیگرغیرملکی شخصیات کے ذریعے کوششیں کررہے ہیںکہ ان کی کسی طرح صلح ہوجائیاور پہلے مرحلے میں جیل سے رہائی ممکن ہواور اس کے بعداقتدارتک اسی طرح رسائی حاصل کی جائے...
    حکومت کی متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے کینال منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے متنازع کینال منصوبے پر شدید احتجاج کیا اور اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کینال منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے متنازع کینالوں پر کام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان سمیت 47 ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف...
    سینیارٹی کا معاملہ: سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر دائر مختلف درخواستوں کی سماعت 14 اپریل کو کرے گا، یہ معاملہ دیگر صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے بعد پیش آیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پوری دنیا کی مارکیٹوں میں بھونچال آگیا ہے، اور چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر ٹرمپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کل تک واپس نہ لیا گیا تو 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیرف کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک امریکا سے تجارتی مذاکرات کے خواہاں اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین کی جانب سے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیرمالیاتی ٹیرف، غیرقانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے تک ہماری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
    سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    لاہور: ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔   واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بانی پی ٹی آئی کے ہم درد امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ کی اسلام آباد میں سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، وہ بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔  پشتخرہ پشاور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عوام کو سستی بجلی اور دیگر ریلیف پر عوام کو خوشی اور تشکر کا پیغام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے اور اسی خوشی میں خیبرپختونخوا کے تمام 36 اضلاع میں...
    ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان کے بیان پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا ہے، پیپلزپارٹی شروع سے ہی جمہوری پارٹی رہی ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا ...
    9 مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے، نشتر ہال پشاور میں خطاب کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید بالآخر منظر عام پر آگئے، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑے اسکرین پر ویڈیو خطاب کیا۔ روپوش رہنما مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
    فوٹو: فائل پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے، پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
    پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے.امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی. توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین...
      راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنے ان کے گروپ بن چکے ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت ہی نہیں۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ایسے لوگ چاہیے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، اور وہ صبح شام لیڈر کے مرہون منت ہوں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک نواز شریف کا ہی ہے، لیکن جب ہم بھی ووٹ مانگنے نکلتے ہیں تو اللہ کہ مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 4 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی جہاں شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی...