سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے.
(جاری ہے)
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی گھیرا جلاﺅکیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار ناراضی کیا اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی راہنماﺅں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی.
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور دونوں راہنماﺅں کو 18 اپریل کو طلب کر لیا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ پیشی پر غیر حاضری کی صورت میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی جائیں گی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نعیم حیدر پنجوتھا کی پی ٹی آئی عدالت نے میں پی
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 9مئی واقعات کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں 9مئی واقعات کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دئیے۔سپریم کورٹ نے نو مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، اسد قیصر اور اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماوں سے متعلق مختلف اپیلوں پر سماعت کی تاریخیں طے کر دیں۔
کاز لسٹ کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل 14 اپریل کو سنی جائے گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 15 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی 15 اپریل کو سماعت ہوگی۔ یہ اپیل نگران خیبرپختونخوا حکومت نے سال 2023 میں دائر کی تھی۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ان اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنماوں کی ضمانت منسوخی سے متعلق دیگر اپیلوں پر بھی غور کرے گا۔