سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور نے تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی ضمانت دی۔ اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، سیکریٹری اور ڈی جی مائنز کی دیانتداری کی گواہی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون پر اپوزیشن کی رائے اور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ ضروری ہے، شق 6 ڈی تمام صوبوں میں یکساں قانون بنانے کی بات کرتی ہے یہ غیرضروری ہے۔