2025-01-19@00:19:30 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«کمیٹی اور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا انتظام حکومت نے کرنا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، اور وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔نجی چینل کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی ائی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد...
خیبرپختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قراردینے کی بھی سفارش کی ہے۔دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےساتھ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سکیورٹی پر 2 کانسٹیبلز کی تعیناتی کی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے وزیر قانون صہیب بھرت نے اپوزیشن کو باقاعدہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیٹی سے قبل اسمبلی کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ آج کی اپوزیشن بتائے کہ پوچھنا چاہتا ہوں آج کی وزیر اعلیٰ اس وقت کی مریم نواز جب ائیرپورٹ پر ماں کو ڈیتھ بیڈ پر چھوڑ کر آئی تو بار بار خوشی نہیں منائی گئی؟، کسی کو ڈیتھ سیل میں نہیں ڈالا گیا، ہم نے سیاسی قیدی پر اپنے دل بڑے کئے ہیں، اپنے لوگوں کو سکھایا پیٹرول بم نہیں چلانا، بہن بیٹیوں کی تصاویر ٹوئٹر پر نہیں لگانی، یہ لیڈر کی تعلیم ہمیں دی گئی۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے...
کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیدول جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4.1 فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30 جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہیں، اور ان...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھے۔تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔ انکے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ،فیصل امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار...
لاہور: والدین نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی پر گولیاں برسا دیں، جس سے زخمی ہونے والی 20 سالہ شمائلہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس میں شدید زخمی حالت میں 20 سالہ شمائلہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمائلہ کو اس کے والد فیاض، والد ہ مسرت بی بی اور 2چچاؤں نے منصوبہ بندی کے ساتھ گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنجروال کے سب انسپکٹر انتظار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق والد،والدہ اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے کافی عرصے سے ترقی کے انتظار میں بیٹھے محکمہ زراعت کی ریسرچ ونگ کے 5، ایکسٹینشن ونگ کے 33 اور مارکیٹ کمیٹی کے7 افسران کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے. سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے ایکسٹینشن ونگ کے 33 آفس اسسٹنٹ کو اسٹینو گرافر کے عہدے پر ترقی دی، مارکیٹ کمیٹی ونگ کے 5 افسران کو سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور 2 کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی، جبکہ ریسرچ ونگ کے 5 افسران کو سپریٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دیں. سیکریٹری زراعت کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہوگی جس کی تمام سیٹیں بک ہوچکی ہیں۔ 4سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے آیا ہے کہ اور 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس جانے اور پیرس سے آنے والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیرس کی دوطرفہ پرواز کی اکانومی کی کلاس کی تقریبا تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں، پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔ترجمان کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے،اور پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی کی...
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن 2024-25 ء میں یوریا کی فراہمی اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام کھاد کے پیداواری پلانٹس مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اس سال سپلائی کی کمی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ 3-4 سال بعد کسانوں کے لیے قیمتوں کا مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔ کھاد کی مقامی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے کم ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن اور فرٹیلائزر کمیٹی کے تعاون پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 4 سال کے طویل عرصے بعد جمعہ 10 جنوری 2025 کو پیرس کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کاروباری، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان اسلام آباد اور پیرس کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو پہلی پرواز پی کے 749 دوپہر 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی جس میں 300 سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے، طیارے کی تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں اور اس میں مزید کوئی گنجائش باقی نہیں، آئندہ 4 پروازوں کی پیشگی بکنگ...
پچھلی بار کن وجوہات کی بنیاد پر پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوئی؟سیکرٹری نجکاری کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکرٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے دو وجوہات کی بنیاد پر پی آئی اے نجکاری نہیں ہوئی،بڈرز سیلز ٹیکس چھوٹ اور واجبات بالکل کلیئر چاہتے تھے جس کو نہیں مانا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،پی آئی اے نجکاری کیلئے دوبارہ اظہاردلچسپی کی درخواست طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے نجکاری کیلئے درخواستیں رواں ماہ طلب کی جائیں گی،بڈنگ میں حصہ لینے والی 6کمپنیوں بھی دوبارہ حصہ لے سکیں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں دریاؤں اور نہروں پر تجاوزات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں...
راولپنڈی: عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے میں صورت حال عجیب ہو گئی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنےو الی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیل حکام کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں دونوں جانب سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل والے بلائیں گے تو ہم جیل آئیں گے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی ملاقات کے لیے جیل نہیں آتا،...
سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...
کابینہ کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کو انکوائری کمیشن کے کام کے جائزے کا اختیار مل گیا۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کا پہلا اجلاس ہوا۔کمیٹی اجلاس میں وزراء برائے قانون اور دفاع کے ساتھ اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ اور قانون ڈویژن نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی کو جبری گمشدگیوں سے نمٹنے کے اقدامات، جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے کام کا جائزہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کمیشن کے زیر جائزہ کیسز کے حقائق اور اعداد و شمار کی تازہ ترین تفصیلات طلب کرلیں۔ انکوائری کمیشن کے اعداد و شمار اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور...