مشہور بھارتی اداکارہ کا بچپن میں کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مشہور جنوبی بھارتی اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
معروف تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شو میں ایک امیدوار نے اپنے خاندان کے افراد کی جانب سے ہراسانی کا ذکر کیا، جس پر ورلکشمی جذباتی ہوگئیں اور اپنی کہانی شیئر کی۔
ورلکشمی نے کہا، ’میں بھی آپ کی طرح ہوں۔ میرے والدین کام پر جاتے تھے اور مجھے دوسروں کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیتے تھے۔ اس دوران پانچ سے چھ افراد نے میرا استحصال کیا مجھے ہراساں کیا میری کہانی بھی آپ جیسی ہی ہے‘۔
اداکارہ نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو ’اچھے اور برے ٹچ‘ کے بارے میں آگاہ کریں۔
یاد رہے کہ ورلکشمی مشہور جنوبی بھارتی اداکار شرت کمار اور ان کی پہلی بیوی چایا دیوی کی بیٹی ہیں۔ وہ اداکارہ رادھیکا کی سوتیلی بیٹی بھی ہیں۔ ورلکشمی سرتکمار 3 جولائی 2024 کو ممبئی کے گیلریسٹ نکولائی سچدیف سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہراسانی کا
پڑھیں:
بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار
ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2 ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔