پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگیا۔ 

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں۔

پشاور اور لاہور میں چاند کی صورتحال

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

اجلاس اوقاف ہال چارسدہ روڈ پر شام 6 بجے ہوگا ،10 رکنی کمیٹی میں 4 ارکان مرکز اور 6 زونل کمیٹی شریک ہیں۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس میں مولانااحسان الحق،مولانا عبدالبصیر مدنی، مولانا طیب قریشی، مولاناعابدحسین شاکری،مفتی جمیل رضوی شریک ہیں۔

ادھر لاہور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوگا ، جس میں علما کرام،ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 37 منٹ تک چاند نظرآنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہے اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا دورانی 74 منٹ ہوگا ۔

کوئٹہ میں اجلاس

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ڈی پی کمپلس کوئٹہ میں ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوں گے، زونل کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے اور شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصے میں مطلع صاف ہے اور صوبے میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں 3 دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز پیر 31 مارچ سے ہوگا۔

مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید آج

دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی ، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، یمن ، فلسطین ،افغانستان، برطانیہ ،یورپی ممالک شامل ہیں۔

پاکستان میں اے این پی کا بھی 30 مارچ کو عید منانے کا اعلان

پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند دیکھنے کے محکمہ موسمیات کے شوال کا چاند لاہور میں کا اعلان کے مطابق اجلاس ا چاند کی

پڑھیں:

نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو جماعتوں سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، چوہدری شافع

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ  دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر  ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔

ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیاجائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمزسے 30میگا واٹ  تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے  سخت اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمسایہ ممالک گوادر کی ترقی نہیں چاہتے اس لیے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، بلوچستان میں امن کیلئے چوہدری شجاعت حسین ماضی کی طرح اب بھی کردا ر ادا کر سکتے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہمسایہ ممالک کیساتھ بیٹھ کر بات کی جانی چاہئے، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،  دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر  ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہونیوالے اجلاس میں شرکت کرنی چاہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اُن دس ممالک میں شامل ہو جائے جہاں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے، حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کے باعث ملک اقتصادی طور پر بہتری کی طرف جارہا ہے۔

 تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے فیصلوں کے بعد دوبارہ اقتصادی معاملات میں رکاوٹیں آسکتی ہیں، البتہ مولانا فضل الرحمن کا تحریک انصاف کیساتھ چلنا مشکل نظر آرہا ہے 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے جان چھڑالی جائے تب ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے، عوام کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت دن رات محنت کر رہی ہے نئے پراجیکٹس لائے جارہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • 10 منزلہ جتنا سیارچہ چاند سے ٹکرانے کے قریب
  • برطانوی تعمیراتی ادارے کا لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے لونا پروجیکٹ پیش
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئی
  • نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو جماعتوں سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، چوہدری شافع
  • آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کریگی
  • بجٹ 2025-26 کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • حکومت اخترمینگل سے مذاکرات کیلئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دے، صدر سپریم کورٹ بار
  • کانگریس کمیٹی نے وقف ترمیمی بل پر تیاری شروع کردی، ملیکارجن کھڑگے
  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی