ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے 15 رکنی کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) دہشت گردوں، انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے۔ کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔ تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی غیر قانونی پٹرول اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔ سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی۔ کمیٹی صوبائی سطح پر ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی تمام معاملات میں نقص کی نشاندہی کر کے سفارشارت مرتب کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرے گی
پڑھیں:
لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت معروف عالم دین کمیٹی ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ صوبائی کمیٹی موصول ہونیوالی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔ عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔