2025-02-11@21:25:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5952
«ممبر قومی اسمبلی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں ملک مذاکرات کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمر ایوب نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں اظہار رائے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ عمر ایوب نے حکومت کے معاشی اقدامات اور مہنگائی میں کمی کے دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں مارکیٹوں میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پیپلز...
اسلام آباد:ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 کے مطابق، پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں دو درجہ کمی آئی ہے اور وہ 135ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا اسکور 27 ہے جو گزشتہ سال سے کم ہے۔ اس انڈیکس میں ڈنمارک 90 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ فن لینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس اسکور کے مطابق، 100 کا اسکور شفافیت اور 0 کا اسکور کرپشن کی بلند ترین سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ...
اسلام آباد: ایف آئی اے نے گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رو لیبیا کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
ویب ڈیسک: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کرپشن پرسپشن انڈیکس میں پاکستان تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق ڈنمارک بدستورپہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ فن لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انڈیکس کے مطابق امریکا تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر آگیا ہے ، بھارت 96، ترکیہ 107، بنگلا دیش 151 اور افغانستان 165 نمبر پر ہے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن انڈیکس کے مطابق کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی 8 مختلف ذرائع سےحاصل ڈیٹا پر کی گئی، انڈیکس میں پاکستان کی درجہ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 65 افراد سوار تھے، بعدازاں 65 میں سے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی اور اب ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ان 16 میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایف آئی آئی کے مطابق جاں بحق 7 افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جن میں 6 کا تعلق ضلع کرک اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان...
قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا جو کہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔ واضح رہے کہ آج...
— فائل فوٹو گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 7 مسافروں کے نام سامنے آ گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق 6 مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے گئے تھے جبکہ 1 مسافر تافتان بارڈر سے گیا تھا۔مسافر ثقلین حیدر 9 فروری 2024ء کو کراچی ایئر پورٹ سے سعودی عرب گیا۔مسافر عابد حسین 25 نومبر 2024ء کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے مصر گیا تھا۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق...
اسلام آ باد: قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔ ایکسپرس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا جو کہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔ واضح رہے کہ آج اجلاس کے لیے 52 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش ...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں حالات مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، لیکن انہیں بار بار بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انیقہ بھٹی، احمد چھٹہ اور مبینہ جٹ کے گھروں پر پولیس کارروائی کی گئی، جبکہ پنجاب میں ہمارے ساتھیوں کے...
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپرس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا۔سپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔ میرپور آزاد کشمیر میں مدرسے کے سٹور روم سے بچے کی لاش برآمد مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے راہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں۔ اس پر خود علی ظفر بھی ہنس دیے
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کل پنجاب کے مختلف ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً 15 کے قریب اضلاع کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ میاں نواز شریف ہر ضلع کے ایم پی اے سے مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک اور پنجاب حکومت کی طرف سے شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشنز کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ جلد پنجاب اسمبلی سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے قراردیا ہے کہ عدلیہ‘ پارلیمنٹ‘ ایگزیکٹو سب زوال پذیر ہیں اب امیدیں صرف نوجوان نسل سے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا.(جاری ہے) سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 سے 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنے والے زیادہ اور بچنے والے کم ہیں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔ پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے...
جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے’ایف آئی اے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان دو درجے تنزلی کے بعد 180 ممالک میں سے 133ویں نمبر سے 135ویں نمبر پر آ گیا ہے برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 فروری 2025 کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے اور کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی سے زائد ممالک 100 میں سے 50 سے کم سکور حاصل کر سکے ہیں جبکہ عالمی درجہ بندی میں اوسط سکور 43 پر برقرار...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر پاک، ترک سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ "جنگ " کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے کے صدر...
![متنازعہ قانون پیکا عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر پارلیمانی کارروائی کے دوران احتجاج اور واک آؤٹ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک موخر کرنے کا فیصلہ](/images/blank.png)
متنازعہ قانون پیکا عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر پارلیمانی کارروائی کے دوران احتجاج اور واک آؤٹ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک موخر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فیصلے تک پارلیمان میں کارروائی کا بائیکاٹ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پیکا ایکٹ باالخصوص ترمیمی ایکٹ 2025 ایک ڈریکونین قانون ہے جس پر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان مختلف طریقوں سے تاحال احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی آر اے پاکستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت کی جانب سے متنازعہ قانون کی منظوری کسی صورت قبول نہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا. عدالت میں معاملہ زیر غور...
ویب ڈیسک: وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لیے تین کمرے بنالیے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کےتمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلئے صدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لئے تین کمرے بنالئے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ ، پاکستان کے ابو ہریرہ...
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے جمعہ کو روز 2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔(جاری ہے) قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دو روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سینکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کرائی جا رہی ہے، اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے2022ء کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ زراعت کے لیے زرعی...
اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچ گئے، جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور...
سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ شبلی فراز مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے لے آئےپاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ بتا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت میں سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخوات کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاویدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینیٹ ممبران ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے رپورٹ...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 ء منظور کیے جانے کا امکان ہے۔آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔آج کے اجلاس میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے1 ارب روپے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کیلئے 1 ارب کی گرانٹ، سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والوں کو ایسا سخت جواب دیں کہ آئندہ حملے کی جراّت نہ کریں، پولیس...
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادا روڈ ظفر کالونی سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا جبکہ گلے میں بھی پھندے کے شواہد ہیں، مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش سادا روڈ پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد چھپانے کے لیے لاش کو آگ لگائی گئی، تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنے والے زیادہ بچنے والے کم ہیں، عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ لیبیا میں حادثے کاشکار ہونےوالی کشتی میں 63پاکستانی سوار تھے،جن میں سے صرف3زندہ بچے اور انہیں سفارتخانے منتقل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں مجموعی طور پر 73افراد سوار تھے، کشتی میں سوار73افراد میں سے 63پاکستانی شہری تھے،ترجمان نے کہاکہ زیادہ تر پاکستانی شہریوں کا تعلق کرم اور ضم قبائلی علاقوں سے تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ زندہ بچنے والے 3پاکستانیوں کو سفارتخانے پہنچا دیاگیاجبکہ لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عثمان قادر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر کس ملک میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا؟ مزید...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرضی کے ججز لا رہے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ججز ان کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ لیکن اگر انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملک ترقی نہیں کرتا اور لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت ہو گئی خیال رہے کہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی متنازع ہو گئی ہے۔ 2 سینئر ترین ججز اور اپوزیشن کے سینئر ارکان کی عدم موجودگی میں ججز کی تقرری غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی یکطرفہ ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائیں گے۔ جیسے نامکمل پارلیمان، ویسے ہی نامکمل جوڈیشل کمیشن اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ غیر...
لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ خیال رہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 16 پاکستانی سوار تھے۔ دیگر پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یاد رہے...
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف۔8 جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے منصوبہ 18 فروری تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی محنت کو سراہا، مزدوروں نے انہیں بتایا کہ وہ دن رات منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے پراجیکٹ کے...
حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کبوتر بازوں کے چھتوں پر پنجرے ہوٹنگ ہوائی فائرنگ کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرینڈ آپریشن کی اجازت دی کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں.اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور کبوتر باز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.اس آپریشن کا آغاز سرگودھا شہر سے شروع ہونے والے کبوتر بازوں کے خلاف یہ آپریشن اب پورے پنجاب میں متواتر سے جاری رہے گا گھر کی چھتوں پر کبوتر رکھنے والوں کے لیئے حکومت پنجاب کا 48 گھنٹوں تک...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ صنم جاوید کے ضامنوں کو عدالتی شوکاز نوٹس،کل ذاتی حیثیت میں طلب بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔ لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد...
وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں...
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا۔ آغا علی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا۔ پروگرام کے دوران اداکار نے ناصرف میزبان کے بلکہ شرکاء کے سوالوں کے بھی جواب دیے۔ پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہا کہ آپ کی طلاق ہو گئی ہے تو کیا اب آپ دوباہ شادی کریں گے؟...
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی آج کے اجلاس کا 52نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔ جاری کردہ ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاونسز ترمیمی بل 2025کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ والاونسز بل رومینہ خورشید عالم پیش کرینگی۔ بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ تحفظ والدین بل 2025، گھریلوں تشدد کی روک تھام و تحفظ بل ایجنڈے میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کر لی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا پیش ہونا ضروری ہے، ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5...
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی...
پشاور(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ ماہ خود پر ہونے والے حملے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ رات 2 بجے کے قریب بیدار ہوئے جب ان کے گھر کا ملازم ان کے کمرے میں آیا اور چیخا کہ ان کے بیٹے جے کے بیڈ روم میں کوئی گھس گیا ہے اور پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سیف علی خان نے بتایا کہ وہ اس وقت تھوڑے سے حواس باختہ ہو گئے تھے اور جے کے کمرے میں پہنچ گئے تاکہ دیکھ سکیں، وہاں کیا ہو رہا ہے۔ جیسے ہی وہ جے کے کمرے میں گئے، وہاں ایک شخص کو دیکھا جو جے کے بستر پر 2 چھریاں پکڑے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان...
لاہور: مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا...
لیبر پارٹی نے ہفتے کی شروعات نائجل فراج کی پارٹی، ریفارم یو کے پر سخت حملے کے ساتھ کی ہے، خاص طور پر اس معاملے پر جو ریفارم یو کے کے ووٹرز کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر اور ان کی کابینہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر انہیں شکست نہیں دی جا سکتی، تو ان کے ہی طریقے اپنا لیے جائیں۔ اسی لیے وہ نائجل فراج کے قریبی ساتھی، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں ہوم آفس نے ایک بڑا تشہیری مہم چلائی ہے، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں اور چھاپوں پر فخر...
![تہاڑ جیل میں نظربند نعیم خان کی ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر دلی ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت](/images/blank.png)
تہاڑ جیل میں نظربند نعیم خان کی ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر دلی ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت
ہائی کورٹ نے ٹیلی فون اور ای ملاقات کی سہولیات واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر جیل حکام اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان کی طرف سے ٹیلی فون اور ای ملاقات کی سہولیات واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر جیل حکام اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس سچن دتا نے این آئی اے اور تہاڑ جیل حکام کو درخواست پر جواب دینے کیلئے نوٹس جاری...
لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آجکل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی سماعت کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلیمان راجہ نے اپنے دلائل کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کل کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کوشش کریں آج دلائل مکمل کر لیں، سلیمان راجہ...
پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چینی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نئی توانائی سے پیدا ہونے والی آن گرڈ بجلی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے ذریعہ کیا جائے گا کیونکہ ملک نئی توانائی بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مارکیٹ اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ قومی توانائی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تمام آن گرڈ بجلی طے شدہ قیمتوں کے مطابق بجلی کے نظام میں شامل ہوگی۔ دونوں اداروں نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ آن گرڈ...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے...
حکومت بھی صرف سوشل میڈیا کمپین کو سنجیدہ لیتی ہے۔ حیرت ہے کہ صف اول کے کالم نگار جن مسائل پر اپنے جملوں میں الفاظ کے پھول پروتے ہیں اور کبھی نشتر، سب کچھ دربار اقتدار میں پڑی کوڑے کی ٹوکری کی نذر ہو جاتا ہے۔ رپورٹر اپنی تحقیقی سٹوریز سے سیاہ ہو چکے اخباری کاغذوں میں پکوڑے کھانے پر مجبور ہیں اور اینکروں کے گلے بلند آہنگی سے پیلے و نیلے پڑ چکے ہیں مگر حکومت قومی اخبارات، نیوز چینلز اور تخلیقی ادب پر صرف ایک تبسم زیر لب پر اکتفا کرتی ہے مگر کسی اجنبی سوشل وال پر وائرل ہو چکی ایک ویڈیو کے سامنے اپنا تمام رعب، رعونت اور پالیسیاں منہ پر مل کر ایکشن لینے پر...
8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح آج ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے قبل پیر کی شب...
اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سکیورٹی کا فیصلہ نہ ہو جائے ، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں یہ سارے نکات اٹھانے جا رہا ہوں ۔ ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، آہنی آواز...
![قومی اسمبلی : بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاہنگامہ ، واک آئوٹ : بھارت نیاسندھ طاس معاہدہ چاہتا ہے : پالیمانی سیکرٹری](/images/blank.png)
قومی اسمبلی : بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاہنگامہ ، واک آئوٹ : بھارت نیاسندھ طاس معاہدہ چاہتا ہے : پالیمانی سیکرٹری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب شامل ہیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسرشپ تھی اب پیکا بھی آگیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے، یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے۔ وزیراعظم، صدر اور وزراء جعلی ہیں۔ پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں۔ مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 8 فروری کا نہیں کہا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب سمندر میں الٹی۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم شہر زاویہ کے ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔ کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس نمبر +966425435218 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 10 نعشیں نکالی گئیں۔ لیبیا ہلال احمر کے مطابق تارکین وطن کی نعشیں نکالی گئیں۔ تارکین وطن کی نعشوں کو قانونی کارروائی کیلئے مقامی حکام...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نئے ایڈیشنل ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ دیگر فاضل ججز لاہور ہائیکورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لاء افسران، ممبران پاکستان وپنجاب بار کونسلز، لاہور ہائی کورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہداران، سینئر وکلاء فاضل ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن...
لینڈ مافیا کی ریکارڈ میں ہیرا پھیری، اینٹی کرپشن کی تحقیقات ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختار کار اور تپیدار کو طلب کرلیا گیا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف سامنے آگیا۔ لینڈ مافیا نے ریونیوافسران کی مدد سے زمینوں پر قبضے کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختارکار اور تپیدار کو سترہ فروری کو طلب کرلیا۔ دیہہ مرزاپور تحصیل قاسم آباد کے چھ سروے نمبروں ۔ بک نمبر 3762صفحہ نمبر 47 کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے ۔ اینٹی کرپشن نے کہا کہ سال...
قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے ، قبائلی عوام کو ایف سی آر کا نظام چاہیے یاالگ صوبہ چاہتے ہیں یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا حکومت اور فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے ، آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ، سربراہ جے یوآئی کاجرگے سے خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کیلیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں...
منسک: وفاقی وزیر تجارت جام کمال بیلاروس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہے ہیں
![کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں](/images/blank.png)
کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں
کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں
![پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)](/images/blank.png)
پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)
پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
اسلام آباد (آج لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے حکام کو نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین فوری طور پر واگزار کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ کے حکام نے اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہمارے بہت سے ارکان قومی اسمبلی قبائلی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں حقیقی خطرات درپیش ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی تقریب میں موجود تھے۔ جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود نے حلف اٹھایا۔ صوبائی...
پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری مراسلہ میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک سالہ بچی نور فاتمہ جاں بحق ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے فلیٹ میں بہت سارے سلینڈر موجود تھے اور وہاں آگ جلانے والے لائیٹر کی ری فلنگ کا کام ہورہا تھا۔
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی جس پر کورم پورا نکلا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر نے پینل آف چیئر پرسن کا اعلان کردیا پینل آف چیئر پرسن میں بلال اظہر کیانی، عبدالقادر پٹیل، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔ اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن لیڈر عمر ایوب کھڑے ہوگئے اور بات کرنے کی اجازت چاہی مگر اسپیکر نے بات کی اجازت دینے...
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کردیا اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اندر ہمیشہ سے پانی کی قلت رہی ہے بدین ٹھٹھہ تھرپاکر میں پانی کی قلت رہتی ہے کہا جارہا ہے چولستان کنال پراجیکٹ میں پنجاب اپنے حصے کا پانی دے گا۔
لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحق خان سے عدالت کے قانونی امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی اور ان کی جگہ ایڈیشنل جج جسٹس راجا انعام کو قانونی امور کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جسٹس راجا انعام امین اسلام آباد ہائی کورٹ کے قانونی ونگ کے امور کو سپروائز کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس راجا انعام امین منہاس کو عوامی مفاد میں فوری طور پر قانونی امور کا جج مقرر کیا جاتا ہے۔ 2022ء میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس...
اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے...
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا...
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔ لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے...
صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم...
اسلام آباد: ماہر قانون حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کے علاوہ بار کونسل بھی ہے، اس میں مین پاکستان بار کونسل ہے جو پورے پاکستان کے وکلا برادری کی نمائندہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ پارلیمان کو آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار ہے انھوں نے وہ اختیار استعمال کیا اور اسی کے تحت یہ آگے سارا پراسیس اور امپلی مینٹیشن ہو رہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں اور آپ کو بھی اس کا ادراک یقیناً ہو گا کہ بار ایسوسی ایشنز اس ملک کے ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوشنز ہیں، اب اگر آپ نے...