ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈز تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
مریم نواز نے کہاکہ جب ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لیتی ہے تو اس سے ان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے، خوشی ہے کہ اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی دوران اجلاس ’آسان کاروبار کارڈ‘ کے صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر ساڑھے 12 لاکھ راشن کارڈز تقسیم کیے جائیں گے، جس سے لوگوں کی کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہوسکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پنجاب خصوصی افراد راشن کارڈز مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان خصوصی افراد راشن کارڈز مریم نواز وی نیوز مریم نواز نے راشن کارڈز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو فائلوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ گندم پیکیج سے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا، کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ اور موسم سے بچانے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت گندم اسٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید ملے گی۔
انھوں نے کہا 24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد قرض لیا جا سکے گا، فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بینک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کےلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی گئی۔
انھوں نے کہا بینک آف پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کےلیے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کیلئے فنانسنگ کرے گا، گندم کے کاشتکاروں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔