بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے ممبئی میں واقع پرتعیش ریسٹورینٹ توڑی کو حال ہی میں ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے دعویٰ کیا تھا کہ گوری خان کے اس ریسٹورینٹ میں صارفین کو نقلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔

یوٹیوبر نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مختلف مشہور شخصیات جیسے ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کے ریسٹورینٹس میں جا کر کھانے آزمائے اور پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کے لیے آئیوڈین ٹیسٹ کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sarthak Sachdeva (@sarthaksachdevva)

ان کے مطابق بیشتر جگہوں پر پنیر اصلی نکلا، تاہم ’توری‘ میں پنیر کے نمونے نے سیاہ رنگ اختیار کیا، جو نشاستے کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی، جس کے بعد ’توری‘ ریسٹورینٹ کی انتظامیہ کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

یوٹیوبر کی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں گوری خان کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ آئیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی بتاتا ہے، پنیر کی اصلیت کا تعین نہیں کرتا۔

ان کے مطابق کچھ ڈشز میں سویا اجزاء شامل ہوتے ہیں، جس سے رنگ کی تبدیلی ممکن ہے۔ ریسٹورینٹ کے تمام اجزاء خالص ہیں۔

بعد ازاں یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی؟ ویسے آپ کا کھانا زبردست ہے‘۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گوری خان کے

پڑھیں:

پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے: احسن اقبال

---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کا قیام پاکستان کی تکنیکی ترقی کی جستجو میں گیم چینجر ثابت ہو گا، برآمدات پر مبنی معیشت اڑان پاکستان منصوبے کی نبض ہے، پاکستان کی برآمدات کو ٹیکسٹائل سے ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا علمی ورثہ دوبارہ حاصل کرنا ہو گا، آج قومیں تیل اور گیس پر نہیں بلکہ ہنر اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مقابلہ کر رہی ہیں، قوم کا مستقبل قدرتی وسائل سے نہیں بلکہ علم پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعین ہو گا۔

کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا رہے ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم یہاں ملک کو ٹیکنو اکانومی میں تبدیل کرنے کے لیے آئے ہیں، مسلم دنیا عالمی آبادی کی 25 فیصد نمائندگی کرتی ہے، لیکن سائنسی ترقی میں مسلم ممالک کا 2 فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا علمی ورثہ دوبارہ حاصل کرنا ہو گا، آج قومیں تیل اور گیس پر نہیں بلکہ ہنر اور ٹیکنالوجی کی بنا پر مقابلہ کر رہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جنوبی کوریا، سنگاپور، اسرائیل سائنس ٹیکنالوجی، اختراع میں سرمایہ کاری سے اکنامک سپر پاور بن گئے، پاکستان کے سائنس دان اور انجینئر ہمارے ترقی کے سفر میں مرکزی کردار کے حامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کل 300 زرعی سائنسدانوں کا ایک گروپ چین میں ٹریننگ کے لیے پاکستان سے روانہ ہوا، یہ لوگ گرین انقلاب 3.0 کے اثرات سے نمٹنے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ زرعی سائنسدانوں کے اس گروپ میں 50 فیصد خواتین تھیں، خواتین کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
  • جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے: احسن اقبال
  • سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
  • اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام