2025-02-03@22:08:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1264

«مسلم فورم»:

(نئی خبر)
    بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران ایف سی کے 18 بہادر جوانوں بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جمعے کے روز قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ گیا تو اس کافوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ''خطے میں وسیع تر جنگ‘‘ چھڑ سکتی ہے۔ عباس عراقچی کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف کوئی عسکری کارروائی کرتے ہیں تو یہ ''امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ہوگی۔‘‘ ایران کے اعلیٰ فیصلہ سازوں میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی جوہری تنصیبات...
    ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم سفارشات و تجاویز مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا...
    بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سی بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشت...
    راولپنڈی: قلات میں فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ مقابلہ کرتے ہوئے 18 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، جس پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
    قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سی بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔ قلات میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملے کی کوشش، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 بہادر جوان شہیددہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات کی۔ منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں 18 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 18 جوان شہید ہوگئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز اور...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایک مسافر جیٹ طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعدواشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اس حادثے میں مسافر طیارے کے عملے کے ارکان سمیت 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے. فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدے دار نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کتنے عرصے کے لیے ہے.(جاری ہے) دریائے پوٹومک میں نعشوں کی تلاش جاری ہے...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا مارا گیا، جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت...
    ترجمان ڈی ایف پی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی...
    قلات: منگوچر میں دہشتگردوں کے متعدد حملے، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں پر...
    ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے...
    بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر منگوچر علی گل بلوچ نے وی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے دہشت گردوں نے مسافر بسوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے:بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر منگوچر علی گل نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے...
    پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتاہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 فروری 2025ء) قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ژاں پپیئر لاکوا نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ گولان کے بفر زون میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں کے باعث امن کاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اس علاقے میں اقوام متحدہ کے امن کاروں کے علاوہ کسی فوج کی موجودگی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت اس جگہ سے دونوں ممالک کی افواج کا انخلا عمل میں آیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں شام کے سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد اسرائیل کی فوج...
    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو کینیڈا فوری اور زبردست جواب دے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے لیکن ایسے اقدام کا فوری جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔
    ویب ڈیسک: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کرلی۔  احسن اقبال نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔   اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار  وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت...
    مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے 2024 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل عام  مسلسل جاری رکھا۔ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بےشمار بے گناہ کشمیری شہید، اغوا، لاپتہ اور غیر قانونی طور گرفتار کیے گئے، 2024 میں  قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 101 کشمیری شہید ہوئے جن میں تین کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔ 50 افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض افواج نے متعدد رہائشی مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں، 2024 میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 67 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے دوران 3,492...
    افریقی ملک چاڈ میں تعینات فرانسیسی فوجی روانہ ہورہے ہیں انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فرانس نے افریقی ملک چاڈ میں اپنا آخری فوجی اڈا بھی مقامی حکام کے حوالے کرکے مکمل انخلا کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ خطے میں انسداد دہشت گردی کی ایک اہم قوت رہا ہے اور وہ ان آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں فرانس نے بڑی فوجی موجودگی برقرار رکھی تھی۔اس سے قبل فرانسیسی فوج نائیجر، برکینا فاسو اور مالی سے بھی انخلا کرچکی ہے۔
     اسلام آباد+ڈی جی خان  (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پی کے  میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں۔ ان میں سکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تمام...
    ٭ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر (جرأت نیوز )سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک...
    غزہ /تل ابیب /دوحا (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں کریک ڈائون کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئی پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں نے فائرنگ کردی‘ جھڑپ...
    تازہ ترین لیک میں ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے جبکہ ایک قابلِ بھروسہ ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ ا?نے کے متعلق بتایا ہے۔ایکس پر آئی فون ایس ای 4 کی افواہوں سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا تھا کہ ا?ئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی افواہ درست ہے۔ڈمی آئی فون...
    میانمر کے فوجی سربراہ جنرل مین آنگ ہیلنگ محکمہ دفاع کے عہدے داروں سے خطاب کررہے ہیں نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فوجی سربراہ مین آنگ ہیلنگ نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ فوج نے یکم فروری 2021ء کو بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک گروہ حراس الدین کا ایک سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ شمال مغربی شام کے جس علاقے میں امریکا نے کارروائی کی ، وہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے عسکری دھڑے ہیئت تحریر الشام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سینٹ کوم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا جس میں حراس الدین کے سینئر رہنما محمد صلاح زبیر کو ہلاک کردیا گیا۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صلاح زبیر کی گاڑی اس وقت امریکی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلکٹر آف کسٹم نے بے ضابطگی میں ملوث آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کے ایک اپریزنگ آفیسر (BS-16) محمد اسماعیل کو بے ضابطگی کے جرم میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔
    دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکال لی گئیں: سرکاری عہدے دار امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 40سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق مذکورہ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک...
    مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان خوارج کا محاسبہ کرنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں لیکن حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا۔
    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی کشمیریوں پر ظلم و تشدد کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ قابض فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں گھروں کی تلاشی لی، جہاں نہ صرف لوگوں کو ہراساں کیا گیا بلکہ خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ نام نہاد آپریشن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز کو معطل کر دیا گیا تھا جب کہ ایمبولینسوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی،...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ اس نعرے کے ساتھ وائٹ ہاوس واپس آیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امریکہ کی فضول جنگوں کا خاتمہ کرے گا اور اپنی پوری توجہ چین سے مقابلے پر مرکوز کر دے گا۔ خبررساں ادارے ایگزیاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی جرنیلوں نے اسرائیلی فوجی اور سیکورٹی ذمہ داران کو اطلاع دے دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عنقریب شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی بہت حد تک کم کر دے گا۔ درحقیقت امریکی حکمران شام کی سرپرستی اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سپرد کر دینا چاہتے ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے بدستور شام کے جنوبی مغربی علاقوں پر فوجی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف...
    لاہور:ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نئے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد فوری روکا جائے۔ تاہم، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ پہلے تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے گا، پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی شقیں شامل کر کے آزادیٔ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں چار مختلف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 10 خارجی ہلاک کردیے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی آپریشن کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 10 خارجی ہلاک کردیئے۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک ہوئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی آپریشن کیے گئے۔  چاروں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوئے۔  چیمپئنز...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں  کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی...
    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں،  ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تمام ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
    مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر 5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں۔ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئے پہلے  سے موجود 2 بندوق برداروں...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیے ۔  ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے چار خوارج جہنم واصل کردیے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے واقعات دتہ خیل،حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی ہوئے ۔  ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ دہشتگرد ناصرف سکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔ ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیاں کیں۔ دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ اسی طرح ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    خیبر پختونخوا میں 30 اور 31 جنوری کو میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ماردےے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور نتیجے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ضلع شمالی وزیرستان میں 4 مختلف مقابلوں میں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے،وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں...
    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  تمام ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد...
    واشنگٹن طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں دو چینی باشندے بھی شامل امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو چینی باشندے بھی تھے۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ چین نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں آنے والی والی تازہ...
    امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے کے دووسرے روز ریکوری آپریشن جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکار دیگر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بدھ کی شب واشنگٹن کے قریب امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا لیکن کچھ دوری پر فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ متاثرہ طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔
    خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتوں کے بعد خارجی قیادت موبائیل فون کے استعمال سے خائف ہوگئی۔ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آنے سے ان کی نئی حکمتِ عملی آشکار ہوگئی۔ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل استعمال پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے، جس کے بعد کالعدم فتنہ الخوراج کے سرغنہ خارجی نور ولی کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خارجی مارے گئے خارجی نور ولی محسود نے دورانِ گفتگو کہا کہ سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو...
    فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی، نور ولی کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشت گردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔...
    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔   کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔ اس دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل رہیں جب کہ ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔  شہید نوجوانوں کی...
    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں ڈی ریل ہو کر پٹری سے نیچے اتر گئیں ۔ٹرین کو حادثے کے بعد تمام اپ اور ڈائون ٹرینیں رک گئی ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیاگیا ۔
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔  مریم نواز شریف نے کہا کہ "پولیس کی عزت ہوتی ہے، تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی؟" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "کسی کو بھی عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔" مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔" ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنے کی جرات ہو۔  لاہور سمیت پنجاب میں...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات کی سماعت سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس کی کارروائی میں جسٹس مسرت ہلالی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں شامل شہریوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کی سماعت کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر غور کیا۔ اس دوران وکیل خواجہ احمد، جو کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنے دلائل پیش کیے۔ خواجہ احمد نے کہا کہ سویلینز کو ملٹری ٹرائل میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، تاہم انہوں نے پورے آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'انٹر سروسز پبلک ریلیشنز' (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کے روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے میر علی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک آپریشن کیا۔ فوجی بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 'دہشت گردوں' کے ٹھکانے پر "مؤثر طریقے سے ان سے نمٹا" اور کراس فائرنگ کے دوران ان میں سے چھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار نے "سامنے سے اپنے ساتھی فوجیوں کی قیادت کی" اور تصادم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی اور16دسمبروالے شہریوں میں کیا فرق ہے؟خواجہ احمد نے کہاکہ 16دسمبر والے افراد دہشتگردانہ واقعات میں ملوث تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، وکیل خواجہ احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہری ملٹری ٹرائل میں نہیں آتے ، میں مکمل آرمی ایکٹ کو بالکل چیلنج نہیں کر رہا، جسٹس منیب نے بھی اپنے فیصلے میں اسی دلیل کا حوالہ دیا ہے۔...
    جینن : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    لاہور: ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر  نے ریمارکس دیے کہ  پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں  کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائی کورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 9 مئی کا جرم دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے گزشتہ کل بدھ کو دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دی گئی کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ مجھے میڈیا کی پروا نہیں لیکن درستگی ضروری ہے، میں...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔  مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
    راولپنڈی/اسلام آباد( خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوںکو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جنہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔میجر حمزہ اسرار...
    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے ٹائمز آف اسرائیل نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیں3 فوجی اہلکار سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دریا سے بیشترلاشیں نکال لی گئیں۔پنٹاگون نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس حادثے کو نائن الیون کے بعد سے 23 برسوں میں بدترین فضائی حادثہ قرار دیا...
    اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کو فوری بند کردیا جائے اور رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کی لسٹ مقامی انتظامیہ کو فوری بھیجی جائے مقامی انتظامیہ تمام غیر رجسٹرڈ بائوزرز کو بند کریں ۔قائمہ کمیٹی نے ایل پی جی کے غیرقانونی کاروبار اور ترسیل پر آئی بی سے بھی رپورٹ طلب کرلی،جبکہ معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی بنادی گئی۔ چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اٹھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے نام کے ساتھ نیا پاکستان لکھا ہے جس کی وجہ سے ہماری سمری وزیراعظم کو نہیں بھیجی جاتی ہے مکان تیار ہیں مگر فنڈز جاری نہیں ہوریے جس کی وجہ سے ہم...
    اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکورٹی سائنسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کا فیصلہ وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کرلیا۔
    اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے شمالی وزیرستان میں 6 تخریب کاروںکو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا ایکشن پوری قوم کے پختہ عزم اور ارادوں کا آئینہ دار ہے۔
    لاہور، کراچی  (آئی این پی )  ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حق دار بن گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ایمولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حق دار بنادیا۔روشان لغاری نے  بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
       اسلام آباد (آئی این پی )یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس(  جی ایس پی پلس) اسٹیٹس کو ہلکا نہ لے،اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے، انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت بھی کی۔ دبئی ایئرپورٹ نے 2024 میں 9 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا ریکارڈ قائم کر دیا ایک انٹرویو میں  اولوف...
    7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیئے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔...
    1971ء کی جنگ، جو مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور بنگلا دیش کے قیام کا باعث بنی، یہ نہ صرف جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ اس کے اثرات آج تک موضوع بحث ہیں۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلا دیش) میں بھارتی فوج کی موجودگی اور جنگ کے اثرات پر مبنی الزامات اور مباحث کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ تنازع محض پاکستان کا ایک داخلی مسئلہ نہیں رہا تھا، بلکہ بھارت کی فعال شمولیت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دے دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران رونما ہونے والے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تغیرات نے جنوبی ایشیا کی سمت بدل کررکھ دی۔ بھارتی فوج کی مشرقی پاکستان میں موجودگی اور اس دوران مبینہ لوٹ مار اور...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا، طیارے میں سوار64 افراد اور فوجی کاپٹر میں موجود 3فوجی ہلاک ہوگئے، تمام 67 لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی...
    ر یاض ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’رماح النصر 2025 ‘‘ جاری ہیں۔ مشقوں کا انعقاد فلائی وار سینٹر میں ہو رہا ہے۔مشق کے کمانڈر ائرفورس میجر جنرل محمد بن الی العمری کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد شریک افواج کی لڑائی کی تیاری کی سطح کو بڑھانا، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے میدان میں تجربات کا تبادلہ کرنا، مشترکہ عمل کے مفہوم کو مضبوط بنانا، موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تدابیر پر عمل کرنا اور ان کا جائزہ لینا اور تدبیری سطح پر مشترکہ عمل کا ارتقا ہے۔ العمری کے مطابق مشق میں مملکت کی مسلح افواج کے علاوہ نیشنل گارڈز کے دستے، ریاستی سیکورٹی...
    یوکرین: روسی حملے میں تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی پر روسی فوج کے ڈرون حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،جب کہ 4افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے سومی کو ایرانی شاہد ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اس دوران 81 ڈرون استعمال کیے گئے،جس سے 20دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے 37 ڈرونز کو مار گرایا ۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموںنے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
    امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا، 2016ء میں وائٹ ہاؤس...
    ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈیویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈیویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔  فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد...
    یروشلم:اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ایک علاقے میں جشن منانے والے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، گرفتار شدگان "حماس کے حمایتی” تھے جنہوں نے رہائی پانے والے قیدیوں کی حمایت کی۔ یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کی رہائی کے بعد حماس کی طرف سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ بیان دیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اس وقت تک روکی جائے گی جب تک کہ انہیں یقین دہانیاں حاصل نہ ہوں۔ اسرائیل کے 110 فلسطینی شہریوں کی رہائی کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے، جس...
     راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 2 جوان شہید  بھی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں،  شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے...
    اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے بتایا ہے کہ اس کے مجاھدین نے آج جمعرات کو جنین کیمپ میں ایک بوبی ٹریپ دھماکہ کر کے قابض صہیونی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک مکان میں گھسے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جنین مین القدس بریگیڈز کے حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے بتایا ہے کہ اس کے مجاھدین نے آج جمعرات کو جنین کیمپ میں ایک بوبی ٹریپ دھماکہ کر کے قابض صہیونی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے دورہ کرنے والے مسافروں کو عارضی بنیادوں پر فون رجسٹر کرنے کی سہولت کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ 120 دن سے زیادہ قیام رکھنےئ والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے میں موبائل ڈیوائس رجسٹریشن پر ٹیکس رقم کیسے معلوم کی جا سکتی ہے؟ ایک پریس ریلیز میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے  لہٰذا اب 120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کراسکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ  کرائیں اور رجسٹریشن کے...
       اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔   اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...
    واشنگٹن : واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے جو ہیلی کاپٹر سمیت دریائے پوٹومیک میں جا گرے۔ اس تصادم میں ہیلی کاپٹر کا بیشتر حصہ سلامت رہا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں  غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا،...
    امریکی ریاست کنساس کے شہر وچیٹا سے واشنگٹن ڈی سی آنے والا مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریائے پوٹومک میں گر گیا۔ طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل تباہ ہوا۔ طیارے کی تباہی کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک معطل رہے گا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی اہلکار موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ طیارہ حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ دریائے پوٹومک کے قریب ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
    بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب طمون میں صہیونی فوج نے ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں طوباس شہر کے قریب واقع قصبے طمون میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہڑتال اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب طمون میں صہیونی فوج نے ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جمعرات کو طوباس میں اسلامی اور قومی فورسز نے اسرائیلی دہشت گردی...
    گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی...
    فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے خان یونس میں شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر انتطامات کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں سب سے پہلے فوجی وردی میں ملبوس ایک اسرائیلی فوجی خاتون ایگم برجر کو ہلال احمر کے عہدیداران کے حوالے کیا گیا۔ حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیگر 2 اسرائیلی مغویوں 80 سالہ گادی موسز اور 29 سالہ اربیل...