راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی میں گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمے مدعی نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرخان پولیس نےواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار ملزم کا چالان عدالت میں کیا جائے گا۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ چوری کی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق فہد نامی شہری فارمیسی پر ادویات لے رہا تھا کہ اس دوران موبائل فون بھول گیا۔ بعد ازاں دکان میں داخل ہونے والے ملزم نے ادویات لینے کے بعد موبائل فون چوری کیا اور گاڑی میں فرار ہوگیا۔
ملزم کے موبائل فون چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں فہد نامی شہری فارمیسی سے ادویات لیتا نظر آرہا ہے جب کہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس ملزم کو بھی موبائل فون چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نےملزم کوفوری ٹریس کرنے کا حکم دیا، جس پر نواب ٹاون پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندرموبائل فون برآمد کرلیا۔