2025-01-22@20:06:06 GMT
تلاش کی گنتی: 862

«طالبہ کے»:

(نئی خبر)
    پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ،چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔ اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی...
    الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔  بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔  الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی  ۔  یاد رہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکراتی عمل کی تصدیق گزشتہ سال کی گئی تھی تاہم اس تبادلے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد کیا گیا۔ ری پبلکن سیاستدان ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے 20 جنوری کو حلف اٹھایا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کی آزادی کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ خان محمد تقریباﹰ دو دہائی قبل مشرقی افغان صوبے ننگرہار سے گرفتار کیے جانے کے بعد کیلیفورنیا میں عمر قید کی سزا...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک جوڑا انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے کیونکہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ماضی نے لوگوں کو دنگ کر دیا ہے۔ 20 سال قبل اسکول میں ایک شو کے دوران ان دونوں نے بچپن میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ زینگ اور اس کی اہلیہ (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی شادی 7 جنوری 2025 کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر Chaozhou میں ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی جس اسکول میں ہوئی، 20 سال قبل وہ دونوں وہاں پڑھتے رہے تھے اور اسٹیج پر انہوں نے میاں بیوی کے کردار ادا کیے۔ اس پرانے شو کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی جس...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
    پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر چار سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جب کہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے  حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے  110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ چار سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں زنا کے مجرم کو 25 سال قید یا سزائے موت کی تجویز  کی مخالفت کردی گئی۔ سینیٹر ثمینہ ازہری کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا،  جس میں پی پی سی میں ترمیم کے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترمیم کا بل سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں زنا بالجبر کے ملزمان کی سزا بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں زنا کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید کی سزا یا پھر سزائے موت تجویز کی گئی، جس پر وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد...
    سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان پر پی پی پی ارکان نے احتجاج کیا جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کراچی سے سکھر تک گرین فیلڈ موٹروے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، حیدر اباد سکھر موٹروے سیکشن کا تفصیلی ڈیزائن اور نظر ثانی لاگت کا تخمینہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ 2025 میں ایم سکس موٹر وے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے صرف حیدرآباد تک نہیں ہو گی بلکہ اسے کراچی تک توسیع دیں گے، بتایا جائے کہ گزشتہ چار حکومتیں کن کن جماعتوں کی رہی، پہلے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اپنے ادوار...
    چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہےوزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ،...
    اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، مولانا نذیر حسین مطہری اور مولانا احسان اللہ محسنی شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
    پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان 2025...
    ترکیہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ میں 10 ہلاکتیں اور 35 زخمی،ترکیہ کے اُس ’سکی ریزورٹ ہوٹل‘ میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے...
    کراچی: پاکستان کی بڑی صنعتوں میں 60 فیصد حصے کی حامل ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ہے اور مسلسل پانچ ماہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ...
    نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق طلبا شارٹس، بغیر آستین کے یا چست لباس، گرافکس والا لباس سمیت آرام دہ چپل نہیں پہن سکتے۔ نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ پر خرچ کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے،...
    وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم—فائل فوٹو وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ مذاکرات والے نہیں، جعلی ووٹوں سے آئے ہیں۔آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ضم اضلاع سے متعلق حکومت بہت زیادتی کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا...
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے عابد بہیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے 21 دن قبل 14 سالہ نویں جماعت کا طالب علم عابد علی بہیو کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا تھا، ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی کشمور کے آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہم 2 مرتبہ ایس ایس پی سے ملے لیکن پھر بھی ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور ایف...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا...
    فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ جس پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہےاس معاہدے کا اعلان ہوتےہی فلسطینی عوام اوردنیا بھر میں حماس مجاہدین سے محبت رکھنے والے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی خاص طور پر غزہ کے کوچوں اور گلیوں میں 470 دنوں سے بارود اور بموں کی بارش میں عارضی خیموں یا کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے والے معصوم بچوں اور شہریوں کی خوشی کا عالم دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا کیونکہ وہ سب سمجھ رہے تھے کہ مکمل فتح سے پہلےحالیہ امن معاہدہ فتح کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےجبکہ دوسری سائیڈ یعنی اسرائیل کی جانب واضح طور پہ شام غریباں کا منظر ساری دنیا کو نظر آرہا تھا گو...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعدکتنے پاکستانی رہا کئے گئے؟تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد سے رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا،سال 2019 میں 545،سال 2020 میں 892جبکہ 2021 میں 916 پاکستانی قیدی رہا کیے گیےسال 2022 میں 1 ہزار 331, 2023 میں 1ہزار 394 پاکستانی رہا کیے گیے اورسال 2024 میں 2 ہزار 130 پاکستانی قیدی رہا کیے گیے۔
    عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ عالمی بینک کی ’عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025‘ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہے...
    حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دوران حراست گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 1992ء میں بھارتی فوج کی حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے کشمیری شہری سراج الدین فاروقی کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ کے رہائشی سراج الدین فاروقی کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22جنوری 1992ء کو کریک ڈائون آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ فاروقی کو دراصل صفاکدل سرینگر میں اس کی سسرال سے حراست میں...
    بھارتی فوج کے گاؤکدل قتل عام کو 35 سال مکمل ہوگئے جب کہ قابض فوج کی جارحیت سے لگنے والے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 21 جنوری 1990میں سرینگر کے پل گاؤکدل پر بھارتی فورسز کی جانب سے100 سے زائد افراد کو شہید اور 300 زائد کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سری نگر کے علاقے میں گھروں پر دھاوا بول کر تقریباً 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق قتل عام کا مقصد غاصب بھارتی فوج کا اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنا اور پرامن کشمیری مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت نے گاؤکدل کے قتل عام سے بچنے کے...
    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اندازہ اقوام متحدہ نے اپنی مختلف رپورٹس کی بنیاد پر لگایا ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 دن پر ہوگا اور اس دوران جنگ بندی کو مستقل کرنے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کے جائزے کے مطابق غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک 46913 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔...
    ابو ظہبی : ابو ظہبی نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ نمبیو ڈیٹا بیس کے سروے کے مطابق، 2025 کے لیے ابو ظہبی دنیا کے سب سے محفوظ شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔   ابو ظہبی کا مسلسل نواں سال ہے جب وہ 2017 سے دنیا کے 352 محفوظ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کامیابی کی وجہ ابو ظہبی کی جدید سیکورٹی حکمت عملیوں، اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی ہے جو شہر کو نہ صرف محفوظ بناتی ہیں بلکہ یہاں رہنے والوں اور آنے والوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
    سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں 3 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، کمال خان کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر وقار تاج کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم چھ ماہ کی ٹریننگ پر گئے ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزا کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جِل ایڈورڈز نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے کہا ہے کہ وہ عالمی قانون کا احترام کرتے ہوئے تشدد کے ارتکاب سے گریز کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ سے اسرائیل اور دیگر ممالک کے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے اور علاقے پر 15 ماہ سے جاری اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے بند ہونے کا موقع ملا ہے جن میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ اس موقع پر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی  فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے  سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے۔ 20 سے 24 جنوری تک جاری عالمی  فورم میں عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کو سراہتے ہوئے ٹیک ارب پتی ایلون مسک اپنی تقریر کے دوران جرمن نازی سلیوٹ سے مشابہہ اشارہ کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے ایلون مسک کو جنوبی افریقہ جانے کا کیوں کہا؟ پیر کو ریپبلکن کے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے 4 نومبر کو منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو ایک غیر معمولی فتح قرار دیا۔ Wait, did Musk just do a Nazi salute? pic.twitter.com/VZChlQXSYv — Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) January 20, 2025 ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل...
    یونیورسٹی آف سوات کے طالبعلم نے مٹی اور ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس طریقہ کار میں پلاسٹک کے پائپوں میں پودوں کی جڑیں رکھ کر انہیں وقتاً فوقتاً پانی اور نیوٹرینٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایروپونکس ٹیکنالوجی کہلائے جانا والے اس طریقہ کار کے ذریعے پودے بغیر مٹی کے کسی بھی جگہ بشمول گھر کی چھت، بالکنی یا صحن میں اگائے جا سکتے ہیں۔ سوات ایگریکلچر ریسرچ انسٹیوٹ مینگورہ کے ویجیٹیبل سیکشن میں ریسرچ افسر اور یونیورسٹی آف سوات میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم زکریا باچا نے بتایا کہ اس طریقے سے روایتی کاشتکاری کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ پودوں کے لیے تمام غذائی اجزا دستیاب ہوتے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شدید سردی کے باعث 40 سال بعد گزشتہ روز پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے کینن روٹنڈا ہال میں حلف اٹھایا۔ قبل ازیں 1985ء میں صدر رونالڈ ریگن نے کیپٹل ہل کے اس ہال میں حلف اٹھایا تھا۔
    سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے پانچ سال گزرنے کے باوجود لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (لیڈا) کے زیر التواء علاقائی مسابقتی توانائی کے ٹیرف کے دعووں کے حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کو لکھے گئے ایک خط میں اے پی ٹی ایم اے کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے کہا کہ جنوری 2019 میں، وفاقی حکومت نے تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 1 جنوری 2019 کو ایس آر او کے ذریعے علاقائی مسابقتی توانائی کے ٹیرف کا اعلان کیا تھا، اور یہ ایس آر او مارچ 2023 میں واپس لے لیا گیا۔ جنوری 2019 سے مارچ 2023 کے دوران، پورے پاکستان میں مستحق صارفین نے RCET کا فائدہ اٹھایا تھا،...
    لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات حکومت سندھ میں صحافیوں کے لیے سال 2025 کے ایکریڈیشن کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ ایکریڈیشن کارڈ 2025 ء کیلیے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد سلیم خان نے سینئر صحافیوں طاہر حسن خان اور مجید عباسی کے ایکریڈیشن کارڈ جاری کر کے ان کے حوالے کیے اور سال 2025 ء کی ایکریڈیشن پالیسی کے قوائد سے آگاہی دی اور کارڈ کے اجراء میں شفافیت کے عمل کو مزید یقینی بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان اور محکمہ اطلاعات کے افسران بھی موجود تھے۔
    کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے قاسم جمال کو اپنا معاون خصوصی برائے میڈیا سیل مقرر کیا ہے ۔قاسم جمال نے معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔
    کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔
    حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
    اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر وسابق ایم پی اے حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبدالوحید قریشی قضائے الہی سے82سال کی عمر انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہیر آباد حیدرآباد میںسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پڑھائی جبکہ لالو لاشاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم نے بیوہ‘ چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اس موقع پر سراج الحق نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالوحید قریشی ایک کردار، اچھے اخلاق اور بلا سیاسی تفریق انسانی خدمت کا نام ہے آج ان کی رحلت سے حیدرآباد کا ایک سیاست اور خدمت کابڑاباب مکمل ہوا وہ بے شمار تیموں، بیواؤں کی کفالت کرتے تھے کتنے ہی مظلوموں کا...
    ہالہ: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم‘ ممتاز حسین سہتو‘ حافظ نصراللہ چنا اور محمد یوسف منصورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایوانوں میں دین کا بندہ دروازہ کھولنا چاہتی ہے۔مسجد کی امامت امامت صغریٰ ہے ۔امامت کبریٰ میں دین کادروازہ بندہے یہ سیاست نہیں بلکہ دین کا ایک تقاضہ ہے۔علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے اقامت دین کی جدوجہد کوتیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ کی تقریب ختم بخاری سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔مرکزی رہنما ممتازحسین سہتو،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا اورجنرل سیکرٹری محمد یوسف ویگررہنمائوں وعلماءکرام نے بھی خطاب کیا۔امیرالعظیم کا کہنا تھا...
    میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی...
    حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ‘ڈاکٹرمعراج الہدیٰ‘ نصراللہ چنا اور جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ ریاض العلوم میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی/حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی/نمائندہ جسارت) کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470دن اسرائیل کے محاصرے میں رہا اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین گولہ بارود غزہ کے نہتے لوگوں پر برسایا اتنا برسایا جتنا امریکہ نے 15سال میں افغانستان میں بھی نہیں برسایا تھااسکے باوجود اسرائیل کوغزہ میںبدترین شکست ہوئی۔اسرائیل نے غزہ میں صرف اٹیم بم استعمال نہیں کیا آج اسرائیل میں ماتم برپا ہے اور غزہ میں ہزاروں شہادتوں کے باوجود آج جشن منایاجارہا ہے کیونکہ مسلمان شہادتوں سے...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری استقبال کررہے ہیں
    پشاور: طبی ماہرین نے سردیوں میں فالج سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرفرد سردی میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے خصوصی طور پر گرم کپڑوں کا استعمال کرے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقے غیرمعمولی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی بدولت سردی سے متاثر ہونے والے لوگوں میں فالج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سخت سردی کے باعث خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،سردی میں رات گئے اٹھنے والے لوگ بے احتیاطی کی وجہ سے فالج جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ فالج...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے جو غیریقینی حالات کے ساتھ بہت سے امکانات بھی لے کر آ رہی ہے۔ اس موقع پر عالمی برادری کو خطے میں انصاف، انسانی حقوق، وقار اور امن کے لیے مدد فراہم کرنا ہو گی۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ یقینی بنانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی کہ مشرق وسطیٰ کے لوگ اس مشکل وقت سے امن اور امید کے ساتھ نکلیں۔ Tweet URL انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو امید کی کرن...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اس شو میں ان سے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔ ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل...
    قومی اسمبلی کے 6 اور  صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔ پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
    نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے ممبر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ منتخب نمائندے نہیں، ہمارا ارادہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے وسیع البنیاد اتحاد بنا کر عوام میں جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو جن حالات کا سامنا ہے ان سے نکلنے کے لیے حکومت سے مذاکرات کررہے ہیں، تاہم حکومتی رویہ بات چیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، تاہم ہم نے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے کہ...
    لاہور:  تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں  مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
      اسلام آباد:  وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔ ان کاکہناتھا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں بھائی ہیں تو...
    نیویارک: امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا تھا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔
    حیدرآباد میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشرق وسطی کو جہنم میں تبدیل کردیگا مگر امریکہ حیران و پریشاں کہ اتنا بارود استمعال کرنے باوجود بھی غزہ کے لوگوں کا جذبہ جوان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا  ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470 دن اسرائیل کے محاصرے میں رہا، اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین گولہ بارود غزہ کے نہتے لوگوں پر برسایا، اتنا برسایا جتنا امریکہ نے 15 سال میں افغانستان میں بھی نہیں برسایا تھا، اسکے باوجود اسرائیل کو غزہ میں بدترین شکست ہوئی، اسرائیل نے غزہ میں صرف اٹیم بم...
    کراچی: مایوسی اور غیر یقینی کی ایک لہر نے ملک کے نوجوانوں کو گرفت میں لے لیا ہے اور یہ ناامیدی ہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ اپنی جان تک پر کھیل کر ملک سے فرار کی راہ اختیار کررہا ہے۔ایسی صورتحال میں فکر اقبال کو کلام اقبال کے ذریعے فروغ دے کر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک کے اس اہم طبقہ کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے آزاد اقبال کی نئی کتاب ’’راز سخن‘‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد اقبال نے علامہ اقبال...
    بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں چالاک مجرم تکنیکی مدد فراہم کرنے کے بہانے معصوم شہریوں کی ذاتی تفصیلات جیسے کہ کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کرکے دھوکہ دہی کا شکار کرتے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں ایک بھارتی شہری ہتیش مدھو بھائی پٹیل کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے 2013 اور 2016 کے درمیان بھارت میں قائم کال سینٹرز کے ذریعے امریکی کلائنٹس کو لاکھوں ڈالر کا دھوکہ دیا، دھوکہ دہی کے ایسے واقعات کا ایک بڑا حصہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹس کے مطابق جون 2023...
    عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں اپنا موقف تیار کرنے کی خبر بےبنیاد ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت میں ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
    صفدرآباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔ حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے آئی ایم ایف کی جانب سے 2025 اور 2026 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2024 میں چین نے کامیابی سے اپنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کئے اور چین کا معاشی حجم پہلی مرتبہ 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔ معیشت کا اضافہ ایک سال میں ایک درمیانے درجے کے ملک کے معاشی حجم کے برابر ہے۔ یہ چینی معیشت کی لچک اور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ چینی معیشت کی جانب سے دنیا کو فراہم کیا جانے والا اعتماد بھی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔ قومی کرکٹر ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، عامر جمال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا۔
    ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) شیر محمد عباس ستانکزئی نے اختتام ہفتہ پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر پابندیاں شریعت کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ خیال رہے کہ ستانکزئی، 2021ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء سے قبل دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ افغانستان: لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول سے محروم ہوئے ایک ہزار دن گزر گئے طالبان ملک میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کریں، اقوام متحدہ افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا تھا، ''ہم اسلامی امارت کے رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم...
    سرکاری ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے غریب عوام کیلئے ہسپتال کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پہلے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ڈاکٹرز رہنماؤں کی ضمانت پر رہائی کے باوجود ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔ اب انکا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔...
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 280500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 242541 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے بڑھ کر 2708 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
      اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر تفصیلی جواب دیا ہے، جس میں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کی گئی ہے۔ حکومتی جواب میں وضاحت پیش کی گئی ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں، اس لیے جوڈیشل کمیشن بنانا ممکن نہیں ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے لاپتہ افراد اور گرفتار شدگان کی فہرست فراہم کرنا ہوگی، تاکہ ان...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتا ل میں انتقال ہوا۔محمد عباس نے کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔فاسٹ بولر نے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعائوں میں یاد رکھیں۔
    حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔ بڑا بریک تھرو، حکومت، PTI مذاکرات آج، تحریک انصاف وزیراعظم کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات پر آمادہ، پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ اجلاس طلباسلام آباد بڑا سیاسی بریک تھرو، برف پگھل گئی،... تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے...
    حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پیش کردہ تحریری مطالبات کا جواب تیار کر لیا ہے، جس میں ہر مطالبے پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیربحث ہے اور کچھ ملزمان کو ملٹری کورٹس کی جانب سے سزا بھی دی جا چکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے درخواست...
    عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد نے کہا کہ عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیںگزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کا ایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں.(جاری ہے) انگریزی جریدے کے مطابق ایک طرف پاکستان کی ایران کے لیے برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئیں تو وہیں دوسری طرف ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومتی ذرائع نے امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا ایران کے لیے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں. طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وہ فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ اپنی گفتگو میں مالیاتی پالیسیوں...
    بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ بنگلا دیش کی ایک عدالت نے گزشتہ روز 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے پر کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمٰن نے بنگلا دیشی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے بینک آفیسر محمد شہیب الرحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے پہلے شکیب الحسن کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری...
    غزہ(نیوز ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینی رہا کرا لیے، جنگی بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اہل غزہ نے پہلی رات صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر گزاری۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے محکمہ جیل نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق بسیں 90 فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیل کی اوفر ملٹری جیل سے روانہ ہوئیں۔ ایک قیدی کے والد نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جیل کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر فلسطینیوں...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
    امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔ نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ پابندی کو مؤخر کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ...
    واشنگٹن : امریکا میں چند گھنٹوں کی پابندی کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت نے 19 جنوری کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تھا، جس کے بعد لاکھوں امریکی صارفین ایپ استعمال نہیں کر پا رہے تھے۔   پابندی کے دوران، جب صارفین ٹک ٹاک کھولنے کی کوشش کرتے تو انہیں ایک پیغام دکھائی دیتا تھا جس میں بتایا جاتا تھا کہ "امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور اب آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے”۔ تاہم، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقعہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ 2 برس سے شدید دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ برس شدت پسندی کے 109 واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 600کے قریب زخمی ہوئے ۔ رواں برس بھی دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ناخوشگوار واقعات اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب صوبے میں جہاں معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں وہیں سیا حت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ سیاحت و ثقافت ذرائع کے مطابق بلو چستان میں گزشتہ برس سیاحت کی شرح گزشتہ برسوں کی نسبت 30 فیصد تک کم رہی۔ وی نیوز سے بات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں سے اب معمول کی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ امریکہ میں وقت ضائع کرنے کا رواج نہیں ہے۔ ہر کام کو کل پر ڈالنے کا چلن بھی نہیں ہے، پس اہم کام حلف اٹھانے سے قبل ہی شروع ہو چکے تھے۔ اب تو بیشتر کا رسمی اعلان سامنے آئے گا۔ انتخابی نتائج سامنے کے فوراً روابط شروع ہو چکے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک موثر ٹیم پہلے ہی سے موجود تھی۔ اس میں کچھ ترمیم اضافے کے بعد آج ان کی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اعلان ہو جائے گا۔ امریکہ کے صدر کو ہمارے صدر اور وزیراعظم کی نسبتاً فیصلے...
    نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو’’کرپشن کارڈ‘‘کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وہ امریکا میں اپنی سروس بحال کر رہے ہیں۔ بعد ازاں پلیٹ فارم نے صارفین کو ایک پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں ٹک ٹاک امریکا میں واپس آگئی، ٹرمپ کا شکریہ۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی، کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔ 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا تھا، کروڑوں افراد...
    کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرتی اور گھریلو رویے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ میٹرک کے طالب علم فیضیاب کی خودکشی محض ایک ذاتی فعل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی سوچ اور گھریلو ماحول کے مسائل کا آئینہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار ہے، مگر بعض اوقات سختی، ڈانٹ ڈپٹ، اور بے جا توقعات بچوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق، مسلسل تنقید یا...
    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر فائز ہونے کے پہلے دن ہی انتظامی حکم امتناع جاری کرنے کی کوشش کریں گے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اپنی سروس بحال کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی چین میں قائم پیرنٹ کمپنی کو پابندی کے مکمل اطلاق سے قبل منظور شدہ خریدار تلاش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اس اقدام کا اعلان اس وقت کیا جب لاکھوں امریکی ٹک ٹاک صارفین کو یہ پتا چلا کہ وہ اب ٹک ٹاک ایپ یا...
    طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ریاست کا سفیر بن جائے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین پر تشدد، بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے مودی اور ہندو سرکار جو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اور مودی...
    کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
    پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول...
    فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر صوبہ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، بلوچستان شعبہ سیاسی امور کے نگراں زاہد اختر بلوچ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے چودھری امتیاز کراچی پریس میں ’’ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں...