لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہونے اورمنظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کیا ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس وردی کی تضیحک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا تھا ۔پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

بتایا گیا تھا کہ کاشف ضمیر کیخلاف درج کی ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تھیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں تھیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا تھا کہ اس طرح کی حرکتیں عوام میں پولیس کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی تھیں جو قانوناً ناقابل قبول اور قابل سزا جرم تھا۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔پولیس حکام کا مزید یہ بھی کہنا تھا ملزم نے کارروائی سے بچنے کیلئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی تھی جس میں پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کر دیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرتا تھا۔

واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔

گرفتار ملزم نور الدین سے اسلحہ اور نقد رقم برآمدکی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیاہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی 
  • کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • غزہ احتجاج: پاکستان میں کے ایف سی پر حملوں کے الزام میں 170 سے زائد افراد گرفتار
  • معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
  • پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار
  • سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار، پییکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • پولیس وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
  • ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی