2025-02-20@23:49:34 GMT
تلاش کی گنتی: 6089
«آکاش انصاری کے»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو کراچی میں کسٹمز نے چھاپہ مار کر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔ پاکستان کسٹمز کی کارروائی،7 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء برآمدپاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے صدر میں متعدد گوداموں پر چھاپوں کے دوران موبائل فونز، ٹیبلٹس، ایئرپوڈز، اسمارٹ واچز ضبط کی ہیں۔ضبط شدہ سامان میں گٹکے کے پیکٹس، مائع ویپ فلیور اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔
خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی...
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
لاہور: تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے لیے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا جس کے تحت سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جس میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر...
رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔ بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات پر تحفظات ہیں۔ انتہا پسند آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر صرف ایک امیدوار اسد قاسم رونجھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، انکی تجویز اور تائید حکمران جماعتوں کے ارکان کی جانب سے کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے بی این پی کے مستعفیٰ ہونے والے سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے اسد قاسم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسد قاسم کی تجویز بی اے پی کے پرنس آغا احمد عمر احمد زئی جبکہ تائید مسلم لیگ ن کے ولی محمد نورزئی نے کی ہے۔ بلوچستان سے 8 مارچ کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں ان کے علاوہ کسی...
نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔ ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔ ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری دلائل دے رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری دلائل دے رہے ہیں، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ صاحب نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز میں ہی آئیں...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: جرم کی نوعیت سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے، عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا موقف
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز...
لاہور : پنجاب میں پہلی بار تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور سیوریج کے حوالے سے ایک بڑا میگا پلان منظور کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے 189 شہروں کے لیے سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کا نکاس اور گلیوں کی فرش بندی جیسے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ شہر کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے علاوہ، بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے سٹوریج ٹینک بنانے پر...

وزیر خزانہ سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات: اصلاحات کو سراہا، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کا اعلان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے، اخراجات پر قابو پانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں پرعزم ہے، حکومت ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عالمی بنک کے وفد میں بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عبدالحق بیدجوئی، بیٹرک میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹیریسا سولبز، متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پال بون مارٹن، لون کولیکو میگا گولا، میرین سویز زینیگو، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز ناجی...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔...
جنوبی بھارتی سینما کے معروف سپر اسٹار موہن لال نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی بھارتی اداکار کےلیے ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1986 میں، موہن لال نے صرف ایک سال میں 34 فلمیں ریلیز کرکے فلمی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے، اور شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، یا رجنی کانت جیسے بڑے نام بھی اسے توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ 1986 کا سال موہن لال کے کیریئر کا سنہری سال تھا۔ اس سال انہوں نے 34 فلمیں ریلیز کیں، جن میں سے 25 باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنامہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ معیار کا بھی تھا، کیونکہ موہن لال نے ہر فلم...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...

فیصل آباد:نیدر لینڈ کے نائب سفیر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکار و تاجر برادری سے گفتگو کررہے ہیں
فیصل آباد:نیدر لینڈ کے نائب سفیر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکار و تاجر برادری سے گفتگو کررہے ہیں

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیا ز ترمذی آئی ڈیکس نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں
ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیا ز ترمذی آئی ڈیکس نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں
کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن نواب یوسف تالپورکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اکثر تھانہ کلچر کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے، اس لیے کہ روایتی طور پر پاکستان میں تھانہ کلچر عوامی سہولت کے لیے کم اور تکلیف کا لیے زیادہ مشہور ہے۔ اس حوالے سے بہت سی حکومتوں کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کی گئی، لیکن تھانہ کلچر نہیں بدل سکا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ایک عام شہری تھانے جانے سے گھبراتا ہے۔ حال ہی میں کراچی کے تھانہ شارع فیصل کو بطور ماڈل تھانہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ تھانہ شہریوں کے لیے سہولیات کے ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ عموماً تھانے میں داخل ہوتے ہی پریشان شہری مزید پریشانیوں سے دوچار ہوجاتا ہے، جبکہ اس تھانے...
کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...

(کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو...
کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد: سینیٹر انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مل مالکان حال ہی میں لگائے گئے 29 فیصد انکم ٹیکس سے بچنے کیلیے اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ کے طور پر رجسٹر کرا رہے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلیے کم کیے گئے 0.25 فیصد انکم ٹیکس کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، کمیٹی کا اجلاس پی پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا۔ واضح رہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس پر 29 انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجیکل ایکسپورٹ پر...
سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کے 92 سال پرانے سکھر بیراج پرگیٹوں پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری ہے۔سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ جاری و ساری ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اوریہ کام مختلف مراحل میں کیا جائیگا۔
اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے کسی تعصب کے بغیر بات چیت میں حصہ لیا، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ یوکرین بھی بات چیت میں حصہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت کے نتائج سے انھیں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا، روس حکام کی ملاقات پر روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب سفارتی مشن کا کام دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے، روسی اور امریکی...
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مالی کے باغیوں نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی سرحد پر روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 24 شہریوں کو قتل کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مالی میں باغیوں نے فوج پر ملک کے شمالی علاقے سے پڑوسی ملک الجزائر جانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزم عائد کیا ۔ عزواد لبریشن فرنٹ (ایف ایل اے) نے بیان میں کہا کہ شہری 2گاڑیوں میں سوار تھے اور وہ پڑوسی ملک جا رہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ لگی اور دوسری گاڑی میں چند افراد زندہ بچ گئے۔ مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کال اکل کے...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سابق صدر بشار الاسد کے دور میں ملک کے مفتی اعظم کے منصب پر فائز احمد حسون کئی ماہ بعد پہلی بار حلب میں منظر عام پر آ گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد حسون کے گھر کے سامنے جمع ہو گئی اور احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سابق مفتی اعظم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں سابق مفتی اعظم کو شام کے شمالی شہر حلب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں ایک احتجاجی شہری سے بات کر رہا تھا۔سابق مفتی اعظم نے ایک شہری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد نے ماڈل فارم سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور ماہرین سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زراعت کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد جس میں ایف اے او کے ہیڈ جولس میکویم (Julius Mucheme) جیمیس اوکوتھ (James Okoth) مس ایملیڈا بیجرینا (Ms. Emelda Berejena)ڈاکٹر اشفاق ناھیوں اور غلام مرتضیٰ آرائیں شامل تھے انھوں نے سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اس موقع پر زرعی ماہرین نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زرعی پیداوار پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں، جن سے بچاؤ کے...
حیدرآباد: اصغریہ علم وعمل تحریک کے صدر ڈاکٹر ثمر رضا پریس کانفرنس کررہے ہیں
حیدرآباد: فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تحت کسانوں کو آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیاگیا
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے سخت نعرے بازی بھی کی اور مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند نیک محمد کھوسو۔شیر زمان سہتو۔کامران مغل نیاز خواجہ۔نواز تارو عمران مغل منور تارو رحمان خان اور دیگر نے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جائے گا ہم اپنے لیڈر عبد الطیف نظامانی کے...
آج کل کی مشینی زندگی میں دن رات کا فرق مٹ گیا ہے۔ لوگ رات گئے تک جاگتے اور کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اگلے روز طلوع آفتاب کے بعد بھی دیر تک سوتے رہتے ہیں۔ بالخصوص بڑے شہروں میں یہ طرز عمل عام ہوتا جا رہا ہے۔ طلوع آفتاب سے پہلے جاگنے کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں ہم نظرانداز کردیتے ہیں۔ جلدی جاگنا پورے دن کیلئے آپ میں ایک مثبت رویہ قائم کر سکتا ہے۔ یہاں کچھ مزید فوائد درج ذیل ہیں: یہ تناؤ کو کم کرنے اور پرسکون ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔ جلدی اٹھنے والے اکثر کام کاج کے لحاظ سے زیادہ پھرتیلے اور فعال ہوتے ہیں کیونکہ ان میں توانائی تازہ ہوتی ہے۔...
یوکرین کے صدر وولودومور زیلنسکی نے کہا ہے کہ اُن کے امریکی ہم منصب کو شاید روسی گمراہ کن بیانیے نے گھیر لیا ہے۔ وہ اِس وقت روسی غلط بیانی کے اسیر دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ یوکرین اُن کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے جاچکا ہے اور ملک بھر میں صرف چار فیصد لوگ اُن کی قیادت پر بھروسا کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ ٹرمپ کہہ رہے ہیں وہ اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ روس کی غلط بیانی اور پروپیگنڈا مہم نے اُنہیں اپنے جال میں کس...
اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی...
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز ہر دن دہشت گردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہی ہیں۔ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلاشبہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں اور ان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...
لاہور: وقت کے ساتھ خواجہ سراؤں کی زندگیوں میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔ اب وہ تعلیم اور ہنر مندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ فونٹین ہاؤس لاہور میں مقامی ادارے "بازیافت" کی جانب سے خواجہ سراؤں کو ٹیکسٹائل ویسٹیج سے خوبصورت اشیاء بنانے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کے ہنر مند ہاتھ کپڑے کے بیکار ٹکڑوں کو دیدہ زیب بیگز، سٹیشنری آئٹمز، کشن، ڈیکوریشن پیسز سمیت مختلف اشیاء میں ڈھال دیتے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے ہاتھوں سے تیار یہ شاہکار لاہور کے بڑے شاپنگ مالز میں ڈسپلے کرکے فروخت کیے جاتے ہیں۔ مایا ملک اور دیگر خواجہ سراؤں کی کامیابی کی کہانی خواجہ سراء مایا ملک، خوشبو، حنا اور دیگر 8 خواجہ سراء...
فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔،فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔البتہ ویڈیوز...
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون پر ذاتی طور پر مملکت کے کردار کے حوالے سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے جس سے امریکہ کے ساتھ ریاض میں مذاکرات کی مثالی فضا ہموار کی گئی۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات باعثِ مسرت ہوگی، تاہم یہ ضروری ہے کہ ملاقات کی تیاری کی جائے۔‘ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ’ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہمارے مذاکرات مثبت نتائج کے حامل رہے۔‘ واضح رہے کہ ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ریاض میں امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) چند روز قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں اس نے باسمتی چاول کی برانڈنگ اور پیداوار کے خصوصی حقوق کو تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔ پاکستان اور بھارت چاول کی اس اہم قسم پر ملکیت کا حق جتاتے ہیں۔ بھارت نے سن 2019 میں ان دونوں ممالک یہ درخواست دی تھی کہ باسمتی چاول پر ان کے حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے۔ اس کیس کا تاریخی پس منظر بین الاقوامی سطح پر یہ ''قانونی جنگ‘‘ بھارت نے اس وقت چھیڑی، جب اس نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یورپی یونین میں باسمتی چاول پر اپنے حق ملکیت کی...
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر جبکہ دیگر 13 دہشت گروں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک مقرر کردی گئی جبکہ اطلاع فراہم کرنے والوں کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپوزیشن سے بھی تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور وفاقی وزیر احمد چیمہ بھی تھے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی...
حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے ایک جدید ترین سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کامیابی سے ڈیزائن، تعمیر اور فعال کر دیا ہے، یہ ڈیٹا سینٹرپاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چیئرمین ایچ ای سی (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او ہواوے(Huawei)اور کنٹری منیجر نیٹ ورکس ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز مقصود الرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا گیا،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی سے جنوری) کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے جبکہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ...
کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے جی بی میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام نے جی بی میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائی اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین...
سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر چھ سو ٹرکوں کے معاملہ پر گڈز ڈکلیئریشن دینے کی بعد ٹرکوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی، ایف بی آرنے یقین دہانی کرائی کہ گڈز ڈکلیئریشن مل جائے گا ان ٹرکوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاک ایران بارڈر پر اشیاء لانے والے 600 ٹرک پھنسے ہوئے ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ٹرکوں کے پھنسے ہونے کا معاملہ سینیٹر منظور کاکڑ کی جانب سے کمیٹی میں لایا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بارڈرز کے حوالے سے پہلی بار سخت اقدامات لیے گئے ہیں، پہلی دفعہ چینی افغانستان اسمگل کے بجائے...
اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟ مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور...
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز...
لندن(نیوز ڈیسک)دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے۔ مزیدپڑھیں:کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ
کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے اصل سبب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ بھارتی فوج کے شعبے فائر اینڈ فیوری کور نے بیان میں کہا کہ دونوں...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ڈویژن کے لاتعداد مسائل ہیں جو چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ جب کوئی خواب حقیقت میں ڈھلتا ہے تو باعث مسرت ہوتا ہے، میں آج انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں اور اس خوشی کا سب...
بریڈ فورڈ : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان کا اصل کمال یہ دیکھیں کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود آج کسی میں اتنی جرآت نہیں کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی ایک انچ زمین بھی لے سکے۔انھوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176...
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے عبوری حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے اور افغان باشندوں کے ساتھ روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کیں حالانکہ بین الاقوامی تعاون بہت کم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کی واپسی کا عمل 2023 میں شروع کیا گیا، جس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں، پہلے بانی...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔...
میرواعظ کشمیر نے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ تمام انتظامات خاص طور پر صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقدس ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر انجمن اوقاف جامع مسجد کے اراکین، عملے اور رضاکاروں کا ایک اہم اجلاس انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران میرواعظ عمر فاروق نے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ تمام انتظامات خاص طور پر صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہیئے۔ انہوں نے اس...
ویب ڈیسک: پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے...
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں...
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا23 فروری سے 26 فروری تک امتحانات کا شیڈول جاری، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کیلئے امتحان لیا جائے گا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے میونسپل آفیسر کا امتحان لیا جائے گاسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ کی بھرتی کیلئے امتحان لیا جائے گامحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ کا امتحان لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کیلئے امتحان لیا جائے گاملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر کیلئے امتحان لیا جائے گامحکمہ لاء ،پارلیمنٹری افیئرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ودیگر آسامیوں کے امتحان ہونگےیہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے 5شہروں میں لئے جائیں گے۔ فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی،ملتان، بہاولپور ،ڈی جی خان میں بھی امتحان ہونگےپی پی ایس...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 44 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 240 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ 107، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ تجربہ...
امریکا کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف رشوت کیس میں نئی دہلی سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے۔ کورٹ کی فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریگیولیٹری اتھارٹی چاہتی ہے کہ 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رشوت کیس میں گوتم اڈانی کے حوالے سے تفتیش میں اُس کی مدد کی جائے تاکہ اس کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نپٹایا جاسکے۔ امریکا کا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن بھارت کے صنعت کار گوتم اڈانی اور اُس کے بھتیجے ساگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمیشن نے نیو یارک کی ایک...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم...
اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتارملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف 2019 سے لیکر2024 تک درخشاں، ساحل، گزری، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈرانے دھمکانے اوردیگر دفعات کے تحت نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے گرفتاری سے قبل گھر میں موجود تمام لیپ ٹاپس کا ڈیٹا ڈلیٹ کرکے خالی کردیا تھا، خیابان مومن سے دریجی پہنچنے تک تمام راستے گاڑی ارمغان نے چلائی۔ تفتیشی...
صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ “ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ کشف علی نے مزید کہا کہ ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے 16ویں پیکج پر اتفاق کر لیا ہے۔ برسلز کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب 24 فروری کو ماسکو کے کییف پر حملے کا تیسرا سال مکمل ہو نے والا ہے۔ یورپی یونین روسی تیل کے ٹینکروں کے اس ''شیڈو فلیٹ‘‘ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو روسی توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ تازہ پابندیوں میں روسی ایلومینیم کی پیداوار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کی صدارت کرنے والے ملک پولینڈ کے وزیر خزانہ آندریج ڈومانسکی نےکہا کہ یوکرین کے...
پاکستان اسٹیل ملز ۔ فوٹو فائل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی...
ویب ڈیسک — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر ایک معروف اسکالر کی کتابوں کی سینکڑوں کاپیاں ضبط کر لی ہیں۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف مسلم رہنماؤں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ "ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم سے متعلق مصدقہ معلومات پر” دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ افسران کی جانب سے کتابوں کے مصنف کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔لیکن اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے بانی اور بیسویں صدی کے معروف اسکالر سید ابو الاعلیٰ مودودی کے لٹریچر کو ضبط کیا...
گلگت بلتستان میں رواں سال مارخور کے شکار کا سیزن مکمل ہوگیا۔ اس سال مارخور کے شکار کے لیے 4 لائسنس جاری کیے گئے، جن میں سے 3 امریکی اور ایک ہسپانوی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کی کامیاب بولی لگائی اور مارخور شکار کیے یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے آخری شکار امریکی شکاری ڈیرون جیمز مل مین نے حراموش میں کیا، جہاں انہوں نے 42 انچ لمبے سینگوں والے استور مارخور کا شکار 160000 امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے) میں کیا۔ 4 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 950 روپے اسی طرح امریکی شکاری جسٹن ریان فلاٹوک نے بونجی کے علاقے...
پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ "ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔‘‘ کشف علی نے مزید کہا کہ ’’ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ ہمارے...
اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا ۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے وزارت تجارت اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ “2025 کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے منصوبے” کو جا ری کیا ۔اس منصوبے میں خود مختار کھلے پن کو منظم طریقے سے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں ٹیلی کام، صحت، اور تعلیم جیسے شعبوں میں کھلے پن کے تجرباتی منصوبوں کو وسعت دینا، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی میں پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو نافذ کرنا، ملک بھر میں خدمات کے شعبے میں کھلے پن کے جامع تجرباتی منصوبوں کو بہتر بنانا، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
کراچی : بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے نادرا کا اہم بیان سامنے آگیا، جس میں کہا کہ مسائل ہماری وجہ سے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ترجمان نے بتایا کہ بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سے نہیں ہیں، ویریسس سے شناخت کی تصدیق کی سہولت تمام مالیاتی اداروں کے پاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے سے ملکر چہرے کی شناخت سے تصدیق کا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔نادرا کا مزید کہنا تھا...
ذرا تصور کریں کہ آپ کے دماغ میں چلنے والے خیالات کو بغیر کسی ٹریننگ کے پڑھا جا سکے اور انہیں الفاظ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکے، یہ خیال کسی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ جدید سائنسی تحقیق کا ایک حیران کن قدم ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت’ اے آئی برین ڈی کوڈر’ تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کے خیالات کو بغیر کسی طویل مشق کے پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ”کول“ یعنی زبردست کا خطاب دیا گیا ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو افیزیا جیسے مرض کا شکار ہیں۔ ایک ایسی حالت جس میں...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم نواز کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بارے میں ایک جماعت اور اس کے افراد مسلسل ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے مریم نواز کے بارے میں بدزبانی کی، اور اب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی یہی زبان اختیار کر...
ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آو¿ٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط...
کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کبریٰ خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kübra Khan (@thekubism) ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔ سوشل میڈیا پر اس...