2025-03-01@11:20:40 GMT
تلاش کی گنتی: 3955

«تھانے پر»:

(نئی خبر)
      مصطفی کو6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا ، ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کرگاڑی کو آگ لگائی مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفی کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ، 6جنوری کو 23سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی...
    کراچی میں مصطفیٰ کے قتل کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے اور دونوں کا نیو ائیر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور ایک خاتون کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ متعلقہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوششیں کی...
    جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر میٹ دی پریس کے دوران یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا امریکی فوجی امداد کے بغیر ناصرف روس سے جنگ کرنا ناممکن ہے بلکہ جنگ کے خاتمے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنا بھی انتہائی مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکی فوجی امداد کے بغیر روس کے ساتھ جنگ کو ناممکن قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کے مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر میٹ دی پریس کے دوران یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا امریکی فوجی امداد کے بغیر ناصرف روس سے جنگ کرنا ناممکن ہے بلکہ جنگ کے خاتمے کے...
    — فائل فوٹو کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول کو سر میں گولی لگی، مزید تفتیش جاری ہے۔مقتول پولیس اہلکار عمران منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے ملزم ارمغان اور مصطفی کے تعلق کا پتا لگا لیا ہے کیس میں ایک لڑکی کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے،نیو ائیر نائٹ پردونوں میں جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور اسکی دوست خاتون کومارنے کی دھمکی دی تھی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی 12 جنوری کوبیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،اس موقع پر دونوں کے درمیان گالم کلوچ بھی ہوئی،ایک دوسرے کو ٹاوٹ غدار تک کہہ دیا،فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاوٹ ہوجس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔اس موقع پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاجس کے باعث شعیب شاہین زمین پرگر گئے اور گرنے کے باعث انہیں بازو پر چوٹ آئی۔جیل عملے نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو چھڑایا۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعدسابق وفاقی فواد چوہدری...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، شہریار آفریدی اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ، ترنول، مارگلہ، اور آبپارہ میں مختلف مقدمات درج ہیں، عدالت نے تمام مقدمات میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمات کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک اور تھانہ...
    ویب ڈیسک: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دیدی۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے،ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔  اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔
    چینی سرکاری میڈیا  کو دیئے گئے انٹرویو میں صدرپاکستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے، چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ صدر زرداری کا...
    بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں نے...
    قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل...
    جامع علی مسجد ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اہل ایمان قرآن مجید کو اپنی روزمرہ زندگیوں میں شامل کریں، عقیدہ امامت کو صرف مکتب اہلبیت نے تسلیم کیا، اجتہاد کا سلسلہ جاری و ساری ہے، شیعہ فقہاء قرآن و حدیث سے استنباط کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن سے محبت اللہ رسول(ص) اور اہلبیتؑ سے محبت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اہل ایمان قرآن مجید کو اپنی روزمرہ زندگیوں میں شامل کریں۔ قرآن مجید میں زندگی کے ہر پہلو کے مسائل کو واضح کر دیا گیا ہے، وراثت،طلاق، نکاح، کاروبار کے اصول وضع کر...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت  ہوئی۔   دورانِ سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کردی ، جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔ سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت...
    لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ ، ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں...
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔  دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا ، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔  صدر مملکت نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت...
    نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔جاں بحق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ایئر کے دوران دونوں میں جھگڑا اور کسی لڑکی کا معاملہ بھی جھگڑے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شیراز نے دورانِ تفتیش بتایا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور گھر بلوانے کے بعد لوہے کی راڈ سے اس پر تشدد کیا، مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد منہ پر ٹیپ باندھ دی گئی۔ مقتول مصطفیٰ کی گاڑی میں شیراز اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی سے ہوتے ہوئے حب پہنچے، حب میں دھوراجی سے دو کلو...
    ’کچھ تو پڑھیے کہ لوگ کہتے ہیں آج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا‘ مرزا غالبؔ کو پرستاروں سے بچھڑے 156 برس بیت گئے۔ ڈیڑھ صدی سے زائد کے عرصہ میں غالبؔ کی تخلیقات پر مختلف زاویوں سے بے تحاشا کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔ غالبؔ کی زندگی کو فلمایا بھی گیا اور غالبؔ پر فلم بنانے کا خیال پہلے پہل منٹو کو سوجھا۔ ان دنوں منٹو آل انڈیا ریڈیو سے منسلک تھے۔ غالباً 1941 کی بات ہے جب انہوں نے احمد ندیم قاسمی کے نام ایک خط لکھا تھا: ’میں آج کل غالبؔ پر فلمی افسانہ لکھنے کے سلسلے میں بہت مصروف ہوں۔ خدا جانے کیا کیا خرافات پڑھ رہا ہوں۔ سب کتابیں منگوا لی ہیں۔...
    شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران  کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔  ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔  پولیس پراسیکیوشن...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں نظم وضبط، یکجہتی اور ٹیم کے مثبت ماحول کو یقینی بنانے کی غرض سے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بھرپور تجاویز شامل تھیں۔ بی سی سی آئی کے نئے قوانین کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے نجی معاونین یا منیجرز کو ٹیم کی بس میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی وہ اس ہوٹل میں رہ سکیں گے جہاں سپورٹ اسٹاف یا کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہوں گے۔گوتم گمبھیر کے پرسنل اسسٹنٹ (جو آسٹریلیا میں پوری بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ان کے ساتھ ساتھ رہے تھے) کو...
    یہ 37 برس پہلے 15 مئی 1988ءکا دن تھا جب سوویت یونین کے جدید آرمرڈ پرسونل کےرےئرز BTR-80s نے دریائے آمو پر ہےراتن پُل کراس کرکے واپس ماسکو کی راہ لی۔ افغانستان سے سووےت ےونےن کی فوجوں کے انخلاءکا ےہ پہلا دن تھا اور ےہ عمل 9ماہ بعد یعنی آج سے ٹھیک 36 برس قبل 15 فروری 1989ءکو مکمل ہوا۔ سووےت ےونےن کی فوجوں کی واپسی کی کمانڈ کرنل جنرل بورِس گروموو کررہے تھے۔ پاکستان مےں سووےت ےونےن کی فوجوں کی واپسی کی خبر شادےانے بجاکر سنائی گئی کےونکہ 80ءکی دہائی کے دنوں مےں پاکستان کے گلی کوچوں مےں اےک ہی نعرہ گونجتا تھا کہ سوویت یونین کا قبرستان، افغانستان افغانستان۔ اس کے حق مےں چھوٹے بڑے اور اچھے بُرے...
    اردو زبان کی تاریخ ہندوستان کی قدیم تاریخ جتنی پرانی نہ سہی مگر اس کاآغاز صدیوں پہلے ہوا۔ زبان کوئی بھی ہو لطیف احساسات کی ترجمانی کے لیے شاعری اس کا سب سے بڑا میڈیا ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ نو زائیدہ بچہ جب بولنا سیکھتا ہے تو سب سے پہلے ملتے جلتے الفاظ اسے متوجہ کرتے ہیں برصغیر میں اردو شاعری 1700ءسے اپنا وجود رکھتی ہے جس کا orgin سنٹرل انڈیا یعنی دہلی لکھنو¿ دکن ہوا کرتا تھا یہ سلسلہ 1857ءکی جنگ آزادی تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ وہ سال تھا جس نے اردو شاعری کے مراکز کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا۔ اردو شعراءتتر بتر ہو گئے فکر معاش اور فکر جاں نے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) مسجد جِن میں نوافل ادا کرنے کے بعد دو اڑھائی کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کر کے میں اور عمران واپس مسجد الحرام پہنچے تو فجر کی اذان ہو چکی تھی۔ ہم نے نیچے مطاف میں جانا تھا لیکن صفا اور مروہ کے باہر گیٹ نمبر ۲۵ سے مسجد الحرام کے اندر داخل ہوتے ہوئے راستہ اختیار کرنے میں ہم سے کچھ ایسی غلطی ہوئی کہ ہم نیچے مطاف میں پہنچنے کی بجائے اوپر کی منزل میں پہنچ گئے۔ ہم اس خیال سے آگے بڑھتے رہے کہ آگے ہمیں نیچے جانے کا راستہ مل جائے گا لیکن سیدھا مغرب کی سمت کافی آگے جانے کے باوجود ہمیں کوئی راستہ دکھائی نہ دیا تو ہم نے اوپر والی...
    بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو دو خط لکھ چکے تھے اور اب تیسرا خط بھی کھڑکا ڈالا ہے۔ پہلے دونوں خطوط پر جس طرح کا رد عمل آیا اس کے باوجود بھی تیسرا خط لکھنے کا مقصد کیا ہے ۔ اس پر بھی بات ہو گی لیکن پہلے دیگر خطوط کا مختصر ذکر ہو جائے ۔ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کی سیاست میں خطوط کا بڑا ذکر ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے تو پہلے بھی خط لکھا تھا اور انہی چھ میں سے پانچ محترم ججز نے اب پھر خط لکھا لیکن اس مرتبہ سپریم کورٹ کے چار ججز نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ یہ تمام خطوط چونکہ...
    لگ بھگ 24 سال پہلے کا ذکر ہے کہ جب آتش نوجوان تو نہیں البتہ جوان ضرور تھا۔ عمر عزیز 25 تا 30 برس کے بین بین تھی۔ جیکب آباد جو صوبہ سندھ کا آخری شہر ہے، اس میں رہنے کے باوجود بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو اتنے عرصے میں دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا تھا، حالاں کہ اپنی جنم بھومی جیکب آباد سے ملحق بلوچستان کے شہروں ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہ یار (المعروف جھٹ پٹ) اور روجھان جمالی جانے کا بارہا اتفاق ہو چکا تھا۔ دوست احباب اور جملہ ساتھی اکثر میری کوئٹہ یاترا نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا کرتے تھے۔ لہٰذا اپنے ہم جماعت درجہ اوّل تا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اسلامیہ کالج...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کا چھٹا بحری بیڑا یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین مصر کی بندرگاہ پورٹ سعید پر پاناما کے مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ ٹرومین کے ساتھ حالیہ 3ماہ کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے۔ تاہم ٹرومین بحری بیڑے کے امریکی ترجمان نے اطمینان ظاہر کیا کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ واقعے میں پروپلشن پلانٹس بھی متاثر نہیں ہوئے اورمکمل محفوظ اور مستحکم حالت میں ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا،جب کہ دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔مچھلی...
    رابرٹ ولسن کی عمر پچھتر برس کی تھی۔ اہلیہ کا انتقال تقریباً آٹھ برس پہلے ہو چکا تھا۔ ایک بیٹا تھا، جو نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا اور بہت کامیاب تھا۔ ولسن باقاعدگی سے سیر کرتا تھا اور کھانے پینے میں کافی احتیاط کرتا تھا۔ لہٰذا اچھی صحت کا مالک تھا۔ مگر بڑھاپا کسی طور پر چھپایا نہیں جا سکتا۔ ولسن کے کندھے تھوڑے سے جھکے ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سوٹ بھی پرانے ہی پہنتا تھا۔ پوری عمر شکاگو میں نوکری کر کے اب وہ اسی شہر کا مستقل باسی بن چکا تھا۔ ولسن کے پاس ایک بیس برس پرانی گاڑی تھی۔ ایک دن، فیصلہ کیا کہ اسے بہتر اور زیادہ آرام دہ گاڑی خریدنی چاہیے۔...
    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکریں، اس سلسلے میں مزید مہلت دینے سے انکارکردیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرکے قرض کا پاکستان نے معاہدہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک جائزہ مشن کی آمد مارچ میں متوقع ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اس وقت جو مشن یہاں موجود ہے وہ معمول کا ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کو جانچتا، تاکہ سرمایہ کاروں کو فیصلہ لینے میں آسانی ہو سکے۔ آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی اصلاح کے لیے قرض فراہم کرتا ہے تو اس کے ساتھ اس کی مختلف شرائط بھی منسلک ہوتی ہیں۔ یہ شرائط کس حد تک پوری کی...
    موجودہ سلسلے کے گزشتہ دو مضامین سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ صیہونیت نے کس طرح ایک اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور نئے زمینی حقائق ایجاد کرنے کے لیے دہشت گردی کو بطور موثر ہتھیار استعمال کیا۔ 1920 میں بن گوریان کی رہنمائی میں تشکیل پانے والی سب سے بڑی مسلح ملیشیا ہگانہ کو آپ اعتدال پسند دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔انیس سو اکتیس میں ہگانہ سے جنم لینے والی ارگون ملیشیا کو آپ شدت پسند دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔البتہ ارگون کے پیٹ سے انیس سو چالیس میں جنم لینے والی ملیشیا ’’ لیخی ‘‘ کو آپ صیہونی داعش کہہ سکتے ہیں۔بلکہ آپ کیا کہیں گے خود لیخی کی قیادت سینہ ٹھونک کے کہتی تھی...
    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔ محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم  رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ...
    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی  کی رہنما، خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکین اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ایسے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلامقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔  سرگن نے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا، جج صاحب نے پولیس کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے۔کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ اگر کیس کی تحقیقات میں کسی پولیس افسر سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو سزا کے طور پر نوکری سے نکال دینا چاہیے، لیکن عدالت کے معزز جج نے کیس کی سماعت میں پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ اس پر بھی سزا دے گی۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام...
    ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کا فی الحال کسی جج کے خلاف فی الحال ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کا سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز پر ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ مختلف نجی ٹی وی چینلز پر جمعے کو گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی جج کے خلاف ریفرنس فی الحال زیرغور نہیں تاہم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مستقبل میں ریفرنس دائر نہ کرنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ 2 ججوں کے خلاف ریفرنس آسکتا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست دان...
    اپنے ایک بیان میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے باوجود جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ صدر ٹرمپ نئے تنازعات کے بجائے اپنی انتخابی مہم میں کیا گیا امن کی بحالی کا وعدہ پورا کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں غلط اندازے لگائے، صہیونی جھوٹ پر دھیان دینے سے صرف تنازع میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے باوجود جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آتے۔ اردوان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ صدر ٹرمپ...
    اسلام آباد: مسلم لیگن کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ججز کا کنڈیکٹ ایسا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی جج کے خلاف فی الحال ریفرنس زیر غور نہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی جج کے خلاف ریفرنس فی الحال زیرغور نہیں، تاہم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مستقبل میں ریفرنس دائر نہ کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا کبھی نہیں دیکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ 2 ججوں کے خلاف ریفرنس آسکتا...
    سپریم کورٹ نے 14سال قید سزا کے مجرم کی سزا کالعدم قرار دیدی  ۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے دوران سماعت دلائل دئیے کہ پولیس بارودی مواد کا بیگ تفتیش میں ثابت نہیں کرسکی،ایک ٹانگ سے معذور شخص کا قصور اتنا تھا اس نے لفٹ لی۔ جسٹس ملک شہزاد نے کہا آج کے دور میں لفٹ لیتے ہوئے سوچ کر بیٹھنا چاہیے، سزا پانے والا نہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا نہ اسکا مالک تھا۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا اسے تو چھوڑ دیا گیا، جو معذور ہے اسے سزا دیدی گئی،بچپن میں سنتے تھے کہ لنگڑا ہے لیکن بھاگتا تیز ہے۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر کو اضافی پانی کے منصوبے کےفور کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کےفور منصوبے کے راستے کی 100 ایکڑ زمین پر حکم امتناع ختم کر کے عدالت نے کیس مسترد کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کیا تھا۔ وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ حکم امتناع کےفور منصوبے انفراسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے مدعی کا مؤقف ہے زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دی گئی ہیں تیسرے فریق نے تاحال رجوع نہیں کیا اس کا مطلب ہے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی اہمیت کے منصوبوں کیلئے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار...
    امریکا نے اپنے ہاں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے مزید 119 افراد کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرتے ہوئے مذکورہ پناہ گزینوں کو فوجی طیارے کے ذریعے پانامہ بھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے ملکوں کی سمت روانہ کردیا جائے گا۔ صدر ہوزے راؤل مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومت پانامہ سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ایئرپورٹ پر اترا اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر ہونے والوں میں ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں اور اسی سلسلے میں جلد ہی امریکا سے مزید طیارے بھی پہنچیں گے۔ یاد...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کے لیے نئی شرط اور خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت حال ہی میں ’دی 21 ایم ایم شو‘ میں نظر آئیں جس میں انہوں نے پاکستان آنے اور اپنی شادی سے متعلق بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھیں جہاں انہیں بہت مزہ آیا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں ’آئٹم سانگ‘ کی بنیاد رکھنے والی میں ہی ہوں۔ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد نہیں ہیں، بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں ہائی اسکول کی طالبہ لائبہ کو اب ملکی تاریخ کے وہ واقعات پڑھائے جا رہے ہیں، جو پہلے درسی کتب میں موجود نہیں تھے۔ گزشتہ سال بنگلہ دیشی طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب نے آہنی ہاتھوں سے حکومت کرنے والی شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ ان کی اس کی بے دخلی نے بنگلہ دیش کو کچھ ایسا کرنے پر اُکسایا ہے، جیسا ماضی میں بھی ہو چکا ہے یعنی اپنی تاریخ کی کتابوں میں رد وبدل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ لکھنا۔ نصابی کتب میں رد وبدل کرنے کی روایت لائبہ کی والدہ ثریا اختر جہاں کا اس تناظر میں کہنا تھا،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے، اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی...
    مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر میں گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش آج پولیس کو مل گئی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا۔23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا،...
    بھارت کے ایک مندر میں تہوار منایا جا رہا تھا جس کے دوران ہاتھی بے قابو ہوکر انسانوں پر چڑھ دوڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک مندر میں تہوار کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے جا رہے تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہاتھیوں کو بھی پوجا پاٹ میں حصہ لینے کے لیے لایا گیا تھا۔ اس دوران کچھ پٹاخے ہاتھیوں کے قریب گرے جس سے وہ گھبرا گئے اور بھاگنے لگے۔ افراتفری مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں ہاتھی مندر کی ایک دیوار سے جا ٹکرائے۔ دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے اور بھگدڑ میں ایک دوسرے پر گرنے کے...
    کراچی: ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفیٰ کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، 6 جنوری کو 23 سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد ہی کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا، کیس میں سی پی ایل سی کا بہت تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، سینیٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا ہے، حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے، حکومت نے آزادی اظہارِ رائے پر پابندی عائد کردی۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قوم پس رہی ہے، لوگ ناراض ہیں، ان کی منتخب حکومت ان کی مرضی کے مطابق نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں...
    سینیٹ میں تارکین وطن و لڑکیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت 3 بلز متفقہ طور پر منظور کرلیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: ایف آئی اے کے 13 اہلکار برطرف، اہم گرفتاریاں سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت جمعے کو منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ سمیت 3 بلز پیش کیے جو متفقہ طور پر منظور کرلیے گئے اور کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ متفقہ طور پر منظور کیے گئے بلز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، ٹریفکنگ ان پرسنز کی روک تھام کا ترمیمی بل 2025 اور امیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل تھا۔ مذکورہ بلز...
    صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اب دفاعی پوزیشن میں آ چکا ہے اور عالمی سطح پر اسے ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر شناخت کیا جا رہا ہے۔ بریڈ فورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل نے نریندر مودی کی حکومت کی بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے باعث بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ مسخ ہو کر رہ گیا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج یہ بات دنیا کے سامنے آ چکی ہے کہ نظریہ پاکستان صرف ایک وقتی ضرورت نہیں تھا بلکہ یہ ایک حقیقی نظریہ تھا، کیونکہ بھارت میں ہندوتوا...
    بھارت کے مشہور کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا یہ مکمل طور پر سکرپٹڈ ہوتا ہے یا اس میں اداکاروں کو اپنی مرضی سے مکالمے بولنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اب شو کا حصہ رہنے والی اداکارہ سمونا چکرورتی نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں سمونا چکرورتی نے بتایا کہ اس شو میں سکرپٹ پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا اور مکالموں میں تبدیلی یا فی البدیہہ جملے شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا “میرے اپنے مزاح کا ایک الگ انداز ہے لیکن وہ اس شو میں کام نہیں کرتا اس لیے میرے لیے یہ...
    کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اسمبلی میں ہمیشہ اپنی سیاست کی بات کرتی ہے، انہیں عوامی دلچسپی کے امور سے کوئی سروکار نہیں۔ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی والے صرف اپنی سیاست کی بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چند لابیز کو خوش کرنے کے لیے سستی گیس نہ خریدی، بلال اظہر کیانی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی 32 سالہ آزاد یوسف کمار نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں بیرون ملک ملازمت کے مواقع کی تلاش میں ایک یوٹیوب چینل پر روس میں منافع بخش سکیورٹی پوزیشنز کا اشتہار دیکھا۔ کمار نے کہا کہ وہ ان وعدوں کے بہکاؤے میں آ گئے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کمپنی کو، جو اب بند ہو چکی ہے، سفر اور پروسیسنگ فیس کے طور پر تقریباً 130,000 روپے ادا کیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ رقم اس لئے ادا کیے کیونکہ گریجویشن کرنے کے باوجود مقامی سطح پر انہیں روزگار نہیں مل رہا تھا۔ کمار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اس بار یوکرینی تنازعے اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے سائے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعے کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب تین روزہ اجلاس کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے لمحات میں شامل ہے، جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی بھی شریک ہو رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک 60 عالمی رہنماؤں میں جرمن چانسلر اولاف شولس بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ امریکہ اور روس کے درمیان کوئی بھی امن مذاکرات، یوکرین اور یورپ کو شامل کیے بغیر ناقابل قبول ہوں گے۔ یہ بیان ایسے...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے شارع فیصل تھانے کے باہر ماڈل تھانے کی تقریب کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی، سادہ لباس اہلکار نے باوردی اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔تھانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکارسے الجھ پڑے، دروازے پر تعینات باوردی پولیس اہلکار کو سادہ لباس اہلکار نے تھپڑ مارا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میری ناک توڑ دی گئی منہ پر مکے مارے گئے، میں تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہوں، شکایت کروں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد معاملے کی انکوائری ایس پی جمشید کو سونپ دی گئی۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا جو وکلا اڈیالہ جیل جاتے ہیں ان میں 10 میں سے صرف ایک بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوتا ہے جبکہ باقی 9 کان بھرنے کے لیے جاتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کسی عدالت میں آپ کو یہ وکیل کے طور پر نظر نہیں آئیں گے، چیلنج کرتا ہوں جو نامور وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں ان میں سوائے ایک آد...
    اسلام ٹائمز: یہاں ایک ثقافتی اسٹال بھی ہے جس میں تھائی لینڈ میں شیعیت کے ظہور کی تاریخ کو تصویروں اور تحریری بورڈز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ جمال الدین اس سال دوسری مرتبہ نیمہ شعبان کے موقع پر اس واک میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کے بعد ہم شیعہ  ہوئے ہیں، ہم امام خمینی کی وجہ سے شیعہ ہوئے ہیں۔ ان کا استقبال کرنے کا انداز سب سے منفرد ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی پندرہ شعبان جمکران مسجد قم کا سب سے خاص دن ہے، نہ صرف پورے ایران سے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک، جن کے متعلق آپ سوچ سکتے ہوں، زائرین اپنی زندگی کے سب سے اہم ہستی کی ولادت کے جشن...
    ٹرمپ کو ایوان صدر سنبھالے ہوئے ابھی ایک مہینہ نہیں ہوا ہے اور جناب نے پوری دنیا میں نئے کٹے کھول دیے ہیں۔ آئے دن ٹرمپ کا کوئی نہ کوئی نیا بیان سامنے آتا ہے اور دنیا اپنا سر پکڑ لیتی ہے۔ ایک جانب اس نے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑ لی ہے اور دوسری جانب اس نے امریکی انتظامی ڈھانچے کو بھی شدید دھچکے دینا شروع کردیے ہیں۔ حال ہی میں ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ جو بیان جاری کیا ہے، اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کو شدید ترین خطرات بھی لاحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت ٹرمپ کے مخالفین سے زیادہ اس کے حمایتی پریشان ہیں کیونکہ ٹرمپ نہ روایتی سیاستدان تھا اور نہ...
    عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کی فلم ’میلہ‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئنکل سے پہلے اس فلم کیلئے کاجول کو آفر دی تھی جس کو اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میلہ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم کیلئے اداکارہ کاجول نے عامر خان کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اداکارہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کاجول ایک ون ٹیک اداکار ہیں جبکہ عامر ہر شاٹ کو کئی مرتبہ دہراتے ہیں اور کئی ری ٹیک لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔ ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے...
    —فائل فوٹو ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزم منظم گینگ کا کارندہ ہے۔ سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے روٹ پرمٹ برآمد کر لیے گئے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو دبئی، سعودی عرب، یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم لیتا تھا۔
    —فائل فوٹو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر  محسن عزیز  کے تاخیر  سے پہنچنے پر وقفۂ سوالات مؤخر کر دیے گئے۔ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر  محسن عزیز نے پوچھا کہ وقفۂ سوالات جوابات کیوں مؤخر کیے گئے؟پریذائیڈنگ افسر  شیری رحمٰن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاانتظار کیا جاتا رہا، کوئی بھی موور موجود نہیں تھا۔ سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کے صلاح مشورے سے وقفۂ سوالات مؤخر کیے گئے ہیں، آپ لوگ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑ و نے کہا کہ وقفۂ سوالات جوابات کی کاپیاں ہماری ڈیسک پر واپس رکھیں۔
    بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔  وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکرلیں۔ 2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ عدالت نے ملزم فہیم اشرف اور فقیر خان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم عاطف حسین کی ضمانت سول جج مرید عباس نے منظور کی۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت...
    رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
    شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی اورغلط کان بھرے جاتے ہیں۔ عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اان کا دماغ خراب ہے جو مجھے ڈسپلن سکھا رہے ہیں۔ اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں۔ صوابی جلسے میں مہمان کے طور پر گیا...
    عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو میں ملک چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی اورغلط کان بھرے جاتے ہیں۔ عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اان کا...
    ویب ڈیسک : شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی اورغلط کان بھرے جاتے ہیں۔ عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اان کا دماغ خراب ہے جو مجھے ڈسپلن سکھا رہے ہیں۔ اب میں ڈسپلن کی قید...
    —فائل فوٹو  سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے بل میں سزائیں بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم کی ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کیخلاف سخت وارننگوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کے حادثات رونما ہوئے، ہمارا تو دنیا بھر میں امیج خراب ہو گیا۔نذیر تارڑ نے انڈر ایج گرلز کی اسمگلنگ کو ایک بڑا سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔
    سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں...
    تہور رانا کو 2009 سال امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2 سال بعد لشکر طیبہ کی مدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جو 2001 سے امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، امریکہ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر اپنے فوجی اخراجات پر خرچ کر رہا ہے اور یہ رقم بہت زیادہ ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایٹمی ہتھیار کی دوڑ میں ہیں جوبراشگون ہے، میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    راولپنڈی میں گلی سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو رات گئے گلی میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم سن لڑکے کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا۔تھانہ صادق آباد پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کیے گئے۔
    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میاں حسن کمال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فلیٹ کی خریداری کے 60 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا۔ ملزم فراڈ کر کے بیرون ملک فرار...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس 2024 کے دوران تقریباً 500 افراد حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 4 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات کی وجوہات میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ سے لے کر تعمیراتی سرگرمیاں وغیرہ ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ 2024 میں کل 497 افراد کو تین بڑے ہسپتالوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر/ سول ہسپتال کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس سرجن نے اعداد و شمار بتائے کہ ان میں 67 خواتین شامل تھیں، مزید کہنا تھا...
    روایت ہے کہ حضرت ابو ذر غفاری ؓ نے آپؐ سے کوئی عہدہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا، تو آپ ؐ نے انکے کاندھے پر تھپکی دیتے ہوئے فرمایا، اے ابو ذرؓ تم کمزور ہو اور یہ عہدہ عوام کی امانت ہے،، اگر ذمہ دار اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے انجام نہ دے سکے اس کو آخرت میں ندامت اٹھانا پڑے گی، مجھے تمھارے اندر جو کمزوری دکھائی دیتی ہے، میری ہدایت ہے کہ کبھی کوئی عہدہ قبول نہ کرنا، خواہ تمھیں دو افراد پر نگران ہی کیوں نہ لگایا جائے،یاد رکھو کبھی کسی یتیم کے مال کی رکھوالی کی ذمہ داری نہ لینا۔آپ ؐ کی اس نصیحت کا مقصد انکی دل آزاری نہ کرنا تھا بلکہ یہ...
    پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف افراطِ زر، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور لوگوں کی کم ہوتی ہوئی قوتِ خرید کا سنجیدہ اور تشویشناک معاملہ سامنے ہے تو دوسری طرف عوام کی زندگی کا معیار مسلسل گر رہا ہے اور قرضوں اور سود کی صورت میں قومی خزانے پر بوجھ ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو گیا ہے اور یہ سارا بوجھ غریب پر پڑ گیا، اس کی قسمت اور بگڑ گئی۔ بڑے لوگ پہلے سے زیادہ بڑے ہو گئے۔ ادھر غریب کے دکھ بڑھتے ہیں، ادھر ان کی دولت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔   ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہر فرد 312000 روپے...
    میں روزانہ ہزاروں لفظ لکھتا ہوں اور یقینا اس میں سیاسی تجزیہ سے لے کر افسانہ ٗ شاعری اور تنقیدی مضامین سب کچھ ہوتا ہے۔ بڑے سر کا درد بھی بڑا ہوتا ہے اور جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے اُس سے غلطی بھی اُتنی بڑی ہوتی ہے ۔ یقینا میرا کروڑوں روپے کا نقصان نہیں ہو سکتا کیونکہ میرے پاس کروڑوں روپے موجود ہی نہیں ۔فر د کی غلطی کا خمیاز اُسے اور اُس سے وابستہ لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے لیکن جب قوم کا لیڈر غلطی کرئے تو اُس کا حمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ جاتا ہے ۔عمران نیازی نے تیسرا خط بھی آرمی چیف کو لکھ دیا ہے لیکن میں جانتا ہو ں کیا وہ لکھیں گے...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خطوں کا مشغلہ لگا رکھا ہے۔ جنہیں خط لکھ رہے ہیں وہ پڑھنا ہی نہیں چاہتے اور نہ ہی جواب دینا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پتا نہیں یہ خط کون لکھتا ہے، کہاں سے آتے ہیں اور کس مشین سے نکلتے ہیں؟ ان کے عزائم کیا ہیں، ان کا مقصد کیا ہے۔ خان صاحب ان پر انگوٹھا لگا کر بھیج دیتے ہیں کہ یہ میرا خط ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب وہ اپنی تسلی کے لیے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی طرف سے خود اپنے نام خط لکھنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے اپنی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر تلخ جملوں اور ارکان کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی کو ایوان کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے کڑی تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی رکنٓ امجد علی جاوید نے کہا کہ یہ اجلاس عوام کیلئے اصول طے کرتا ہے اگر محکمہ غلط جواب دے تو پارلیمانی سیکرٹری کو جواب محکمہ کے منہ پر مارنا چاہئے۔ پری بجٹ پر بحث میں ارکان کی دلچسپی کا عالم یہ رہا کہ حکومتی و اپوزیشن کے کل 15 ارکان ایوان میں موجود تھے اور وزراء بھی غیرحاضر تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز دو...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا چالان اب تک کورٹ میں جمع نہیں ہوا ہے جبکہ ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈی ایس پی قاعد آباد عبدالحق کے مطابق قتل میں ملوث لڑکے کے والد اور ماموں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مقدمے کی تحقیقات سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چلان کورٹ میں جمع کریں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیکس لگانے کے فیصلے کو امریکہ کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت آئے گی۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے اتحادی تجارتی معاملات میں دشمنوں سے زیادہ بدتر ہیں، اور ان کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو اپنے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے روس کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ کا آغاز نہیں ہونا چاہیے تھا اور امریکہ کو اس معاملے میں مزید فعال ہونا چاہیے تھا۔ فوجی...
    قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کے اخلاق کے بارے میں فرمایا: ’’اور بے شک آپ اخلاق کے بہت بلند مرتبے پر فائز ہیں‘‘۔ (القلم: 4)حْسنِ اخلاق کے بارےمیں فرمانِ رسولؐامام مالک سے روایت ہے کہ ان کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (موطا امام مالک)’مکارم اخلاق‘ سے مراد وہ بہترین اخلاقی تصورات، اصول اور اوصاف ہیں، جن پر ایک پاکیزہ انسانی زندگی اور ایک صالح انسانی معاشرے کی بنیاد قائم ہو۔دوسری روایت: ’’مجھے تمام اخلاقی اچھائیوں کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (السنن الکبرٰی، البیہقی) ’مکارم اخلاق کی تکمیل‘ سے مراد یہ ہے کہ نبی کریمؐ سے پہلے انبیا اور ان کے صالح...
    برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان ترکی بزنس فورم سے خطاب کر رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم اور مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردیکے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی،...