بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

وائرل کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی رقاصہ کے لیے خصوصی پیغام دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو مفتی قوی نے پڑوسی ملک کی اداکارہ کو صرف شادی کا پیغام ہی نہیں بھیجا تھا بلکہ شادی کرنے پر کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مفتی قوی نے

پڑھیں:

اداکارہ غنا علی کے انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھا دیا، اصل حقیقت سامنے آگئی!

کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ "میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا جائے"۔

غنا علی نے مزید کہا کہ فی الحال وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، لیکن مستقبل میں وہ اپنے بچوں اور خاندان کو زیادہ وقت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اداکاری سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں۔

غنا علی نے "سُن یارا"، "سایہ دیوار بھی نہیں"، "ہانیہ" سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ فلمی دنیا میں بھی "رنگریزہ"، "مان جاؤ ناں" اور "کاف کنگنا" جیسے پروجیکٹس کا حصہ رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت بھی میانمار کی راہ پر گامزن ہے، محبوبہ مفتی
  • ماں کے بغیر پہلی عید کا کرب
  • فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو،مفتی قوی کا راکھی ساونت کوعید کا پیغام
  • مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام
  • کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا
  • خواب سچ ہوگیا، جنت زبیر کی مدینہ منورہ میں والدین کے ساتھ عید
  • حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار
  • اداکارہ غنا علی کے انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھا دیا، اصل حقیقت سامنے آگئی!
  • چاند رات پر ماہرہ خان کے رقص نے چار چاند لگادیے