غزہ کے ’بڑے علاقے‘ پر قبضے کے لیے کارروائی، اسرائیلی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ''دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور صاف کرنے‘‘ کے لیے اس علاقے میں اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا، ''کارروائی میں توسیع سے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا جائے گا، جسے اسرائیلی سکیورٹی زونز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔
‘‘خان یونس کے دو گھروں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 20 ہلاکتیں
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے کتنے حصے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج جلد ہی عسکریت پسند تنظیم حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کے اضافی حصوں میں ''پوری طاقت کے ساتھ آپریشن‘‘ کرے گی۔
(جاری ہے)
فروری میں کاٹز نے غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی ''رضاکارانہ روانگی‘‘ کے لیے ایک نئی ملکی ایجنسی قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا تھا۔
اسرائیل کی حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑ کر چلے جانے کی پیشکش
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پٹی سے 2.
سن 2023ء میں شروع ہونے والی جنگ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ شدید بمباری شروع کی تھی اور پھر ایک نیا زمینی حملہ بھی شروع کیا تھا، جس سے حماس کے ساتھ تقریباً دو ماہ کی جنگ بندی عملاﹰ ختم ہو گئی تھی۔
فلسطینی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہغزہ پٹی کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ بدھ کو علی الصبح خان یونس اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں گھروں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد بچوں سمیت کم از کم 15 افراد مارے گئے۔
حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد سے اس فلسطینی علاقے میں مزید 1,042 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔
محکمہ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ان ہلاکتوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارے جانے والے 41 افراد بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں فلسطینی اموات کی مجموعی تعداد 50،399 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر کاٹز نے غزہ کے رہائشیوں سے حماس کے خاتمے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔
بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کاٹز کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں لڑائی جاری ہے، وہاں سے بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی کا انخلا کیا جائے گا۔
گزشتہ 10 روز کے دوران تین سو سے زائد بچے ہلاکاقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے اور غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 322 بچے ہلاک اور 609 زخمی ہو چکے ہیں۔
یونیسیف نے ایک بیان میں کہا، ''ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر تھے، عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے تھے یا تباہ شدہ مکانات میں مقیم تھے۔‘‘
اس ایجنسی نے مزید کہا، ''اندھا دھند بمباری‘‘ کے ساتھ ساتھ پچھلے تین ہفتوں سے ''غزہ میں داخل ہونے والی سپلائی پر مکمل پابندی‘‘ نے وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا، ''غزہ پٹی میں جنگ بندی نے غزہ کے بچوں کے لیے ایک اشد ضروری لائف لائن فراہم کی اور بحالی کی راہ کی امید پیدا ہو گئی تھی۔‘‘
یونیسیف نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں بتایا تھا، ''تقریباً 18 ماہ کی جنگ کے بعد اب تک 15 ہزار سے زائد بچے ہلاک اور 34 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 10 لاکھ بچے بار بار بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔‘‘
ج ا ⁄ م م، م ا (اے ایف پی، روئٹرز)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایک بیان میں کہ اسرائیل غزہ پٹی حماس کے کرنے کے کے بعد نے کہا کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، 3 افراد شہید
اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عیدالفطر پر بھی جاری ہیں، جن کے دوران اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کیا ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ہونے والے تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔
بیروت پر ایک ہفتے میں دوسری بار اسرائیلی حملے سے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت کے نواح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے لبنان کے خلاف اسرائیلی ارادوں کی خطرناک وارننگ ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں حزب اللّٰہ کے آپریٹوز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Post Views: 1