2025-02-03@20:50:34 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«یہ کمیٹی»:
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کے عہدیدار کیپٹن بشارت چودھری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور استعمال کی گئی ہے، اس معاملے پر سی ای او پی آئی اے سے ملاقاتوں میں انتظامیہ نیانتظامی طور پر...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاج کی حمایت کر دی۔ واضح رہے کہ پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے کے کل ہونے والے ملک گیر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر بل منظور کروایا گیا، متنازعہ پیکا ترمیمی بل پر حکومت، قومی اسمبلی و سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صدر زرداری نے...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا، ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی...
امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنی والدہ کی موت سے جُڑے عجیب و غریب واقعے کو شیئر کیا ہے۔ امریکی خاتون مورین برینیگن نے والدہ کی موت سے قبل ان کے ساتھ وقت گزارا تھا جس کے بعد والدہ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔ مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا، کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں۔ مورین نے والدہ کے ساتھ ان کی موت سے قبل ایک ساتھ دن گزارا تھا۔ جب ان کی والدہ اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئیں تو مورین نے اپنی والدہ کو ایک پرمزاح...
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر دفاع...
بانی نے 28 جنوری سے قبل کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی: یہ جماعت مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، عرفان صدیقی
اسلام آباد +راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ ۔۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر کھڑے ہیں۔ 28 جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے تاہم اس روز بانی سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ لکھ کر بھی دینا پڑا تو آج دے دیں گے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، ہمارا یہی مؤقف ہے کہ سچ عوام کے سامنے آنا چاہیے، لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکوت نے جوڈیشل کمیشن بنا بھی لیا تو اس بارے میں عمران خان سے بات کریں گے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان...
فوٹو: فائل چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈيشل کمیشن میں تقرریوں کےلیے کمیٹیاں بنادیں۔چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ قانون و انصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے جبکہ اس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے۔ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، ججز کیخلاف 30 شکایات مسترد، 5 پر جواب طلباسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں... کمیٹیاں صوبائی چیف سیکریٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گی۔جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کیلئے 5 رکنی کمیٹی...
وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں توشہ خانہ ایکٹ 2024ء پر نظر ثانی کیلئے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے 86 پائلٹس کے لائسنسز کی توثیق میں 2 سال توسیع کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں نئے پائلٹس کی شمولیت...
اسلام آباد: وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔پیر کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں، کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے؟،...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد فیز ٹو کی رہائشی مسمات فوزیہ مگسی زوجہ ریاض مگسی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ اغواء کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے بیٹی اور اس کے معصوم بچے کو بازیاب کرا کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسمات فوزیہ مگسی نے الزام عائد کیا کہ با اثر ملزمان طارق مگسی، نادر مگسی، مظفر مگسی، مسمات نور مگسی اور دیگر نے میری بیٹی کو اغوا ء کر کے مظہر مکسی نامی شخص سے زبردستی نکاح کرایا جس کے بعدمیری بیٹی نے ایک بیٹے کو جنم دیا، کچھ دن بعد بیٹی واپس گھر آگئی اور وہ میرے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آپ کی مہربانی ۔۔ واپس چلے جائیں شرابی دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی نہیں بیاہ سکتی ۔ ماں نے بھری بارات واپس لوٹا دی ، جراتمندانہ اقدام نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) دلہا اورباراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیےدلہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دلہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر ماں کادل دھل گیا اور اس نے جب یہ پایا کہ دلہا نشے میں ہے تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔نجی چینل کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی ائی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد...
اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کیجانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کیجانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اس...
لیگی رہنما سعدیہ عباسی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔لیگی رہنما افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ فلسطین مسئلے پر سینیٹ اجلاس بلایا جانا چاہیے، ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...