اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔

ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے ذخائر یقینی بنانے کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے پر بھی زور دیا اور وزیر خزانہ نے رمضان میں مناسب نرخوں پر اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ریونیو ڈویژن کیلئے دو ارب اناسی کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی جبکہ یہ رقم اسلحہ و بارود کی خریداری، ڈیجیٹل اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر خرچ ہوگی۔

انٹیلی جنس بیورو کیلئے بھی پچاس کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ منظوری کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصدتک لیوی لگے گی، صدرمملکت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس 2025 پر دستخط کردیے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس آرڈیننس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد لیوی عائد کی جائے گی، فوری طور پر 5 فیصد نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیپٹو پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے قیمت ایل این جی کے برابر کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
  • ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
  • رمضان المبارک میں چند ہفتے باقی،پاکستان میں مہنگائی کا طوفان اٹھنے لگا۔
  • کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو
  • پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کے پنشن فنڈز سے کروڑوں روپے غائب ہونے کا انکشاف