کیا ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹارز ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی بیٹی ارادھیا بچن حال ہی میں اسکول میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وہ اسکول کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہی ہے، اور اپنی خود اعتمادی اور صلاحیتوں سے سب کا دل جیت رہی ہیں۔
حال ہی میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں ان کی اداکاری نے یہ قیاس آرائیاں پیدا کر دی ہیں کہ وہ بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دے دی؟
ارادھیا بچن کے حوالے سے نجومی گیتانجلی سکسینہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرادھیا ایک نمایاں شخصیت بن کر ابھر سکتی ہیں اور بالی ووڈ کی اگلی بڑی اسٹار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آرادھیا کو کچھ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن وہ تنازعات کے باوجود کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ گیتانجلی نے یہ بھی کہا کہ آرادھیا ایک بہت ہی جذباتی فطرت کی مالک ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اداکارہ کے طور پر ابھریں یا پردے کے پیچھے کسی پروڈکشن ٹیم کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: “ایشوریہ رائے سے شادی کر کے نیک بچے نہیں پیدا ہوں گے” سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایسا کیوں کہا؟
آرادھیا بچن کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجومی نے کہا کہ ’ارادھیا ایک بہت ہی خودمختار اور غالب شخصیت کی حامل لڑکی ہے‘، انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے اردگرد تنازعات ہو سکتے ہیں۔ ان چیلنجز کے باوجود آرادھیا اپنے خاندان کی مضبوط خواتین کی وراثت سے متاثر ہو کر اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں‘۔
گیتانجلی نے یہ بھی کہا کہ ’آرادھیا کی کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوگا اور اس میں رکاوٹیں آئیں گی، خاص طور پر اس کی نیومیرولوجی (اعداد کے حساب) کی وجہ سے۔ لیکن وہ ان مشکلات سے ابھر کر وہ کامیاب ہو گی۔ یہ جدوجہد اُس کے نمبرز، یعنی 7 اور 4 کے امتزاج سے پیدا ہو گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات واضح ہے آرادھیا بچن جلد یا بدیر اپنی پہچان ضرور بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن ادارھیا بچن ایشوریہ رائے بالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن ادارھیا بچن ایشوریہ رائے بالی ووڈ بالی ووڈ سکتی ہیں یہ بھی کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں: عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر فرد ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایک جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ ہر لمحہ بات بدل دیتے ہیں۔