پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازیں، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے معاملے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ تک فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستانی ایئرلائنز کا آڈٹ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا لندن مانچسٹر اور برمنگھم کےلیے فلائٹ آپریشن پلان تیار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیفٹی کمیٹی
پڑھیں:
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطرکی تعطیلات ہونگی۔
شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے افسران اور ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔
پی اے اے کی جانب سےعید الفطر کےموقع پرایڈوانس تنخواہ اورپنشن 24 مارچ کو ادا کی جائے گی۔