تصویر سوشل میڈیا۔

پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور متنوع بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور بینکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ تعلیم، صحت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہ

دونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں پاکستان ترکیہ اسٹریٹیجک اقتصادی فریم ورک کے نتائج کی تعریف کی گئی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ 

اجلاس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی اور نسل پرستی کے حملوں کی مذمت کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا۔

 مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یو این، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، میڈیا وفود کے باقاعدہ تبادلے اور مشترکہ میڈیا پروڈکشنز کو فروغ دیا جائے گا۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک میں فلم پروڈکشن کے مشترکہ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا اور باہمی مارکیٹوں میں فیچر فلموں کی ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ سیاحت اور میڈیا کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔

اردوان کا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی، ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ترکیہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، دونوں ممالک آئی ٹی کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ٹیکنو پارک، خصوصی ٹیکنالوجی زونز اور آر اینڈ ڈی مراکز میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے کےلیے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، دونوں ملک بلاک چین، ای کامرس اور گیمنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کریں گے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز خلائی، نینو، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، پرامن جوہری ٹیکنالوجی، برقی گاڑیاں اور بایو ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال پر کام کیا جائے گا۔ 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ترکیہ پاکستان آئی ٹی بزنس کونسل کے قیام کی کوشش کی جائے گی، پاکستان کے سائبر فیوژن سینٹر میں ترکیہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دونوں ممالک نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے۔

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق زراعت، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ جانوروں کی افزائش اور پاکستان میں جانوروں کی ویکسین کی پیداوار پر تعاون کیا جائے گا۔ ترکیہ سمندری مچھلی کے فارمنگ میں تربیت فراہم کرے گا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک پانی کے وسائل کے انتظام اور جنگلات کی آگ کی پیش گوئی میں تعاون کریں گے، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں تعاون مزید گہرا کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کا اگلا اجلاس انقرہ میں منعقد ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے شعبوں میں دونوں ممالک کیا جائے گا کے درمیان میں تعاون تعاون کو کو مزید کریں گے آئی ٹی

پڑھیں:

امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
  • چیف جسٹس سے سفیر ترکیہ ‘ ایران کی ملاقات عدالتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیے اور ایران کے سفیروں کی ملاقات
  • پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئےپاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس قائم
  • پاک امریکا تجارتی تعلقات اور ٹیرف ریلیف پر کلیدی پیشرفت
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • نئی نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، تحفظات سن کر فیصلہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب