2025-01-27@16:47:13 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«کہ امریکا کی»:
اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...
پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔ دوسری دفعہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، اور دنیا بھر میں دوبارہ اس کی عزت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ کے نظریے پر کار بند رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی...
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت پر بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ دسمبر 2024 میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔(جاری ہے) صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں 16.6 ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال کی حکومت میں کورونا وبا کے باوجود حالات پر قابو پاکر ان کی حکومت نے ناصرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں کام بھی کیا جس سے امریکیوں کے 160 ارب ڈالر بچیں گے۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار امریکی تاریخ...
شہرقائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، سردی کی شدت میں آج سے کمی ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔شہر قائد میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک سردی کی شدت کم رہے گی. تاہم12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شہر کو...