Nawaiwaqt:
2025-02-10@14:26:48 GMT

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی

   کراچی: شہر قائد میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے .تاہم محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق نئی پیشگوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا متوقع ہے۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.

5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا. آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان
  • کراچی: درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
  • پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟
  • پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، لاہور میں بارش کے امکانات کتنے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • چین نے شدید سردی کی لہر کے پیش نظر متعدد اقدامات کرلئے