Jasarat News:
2025-01-30@14:53:56 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ

کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5  اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.

1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش، سردی میں اضافہ

پشاور:

شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ، سردی کم ہوگئی
  • پشاور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش، سردی میں اضافہ
  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • صبح کے وقت کراچی ایئرپورٹ کے اطراف دھند
  • بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری ریکارڈ
  • بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان
  • کراچی میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا
  • پنجاب میں موسم خشک، درجہ حرارت میں اضافہ