2025-04-18@02:27:49 GMT
تلاش کی گنتی: 73
«کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے، عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کیا جارہاہے، گزشتہ ماہ 17ارب اور رواں ماہ 30ارب ٹیکس بڑھانا منی بجٹ ہے،اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا،اس وقت پیٹرول فی لیٹر 78روپے اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے.(جاری ہے) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری کے شروع میں پیٹرول پر لیوی 60روپے فی لیٹر تھی جب عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی گئی تو ہم بھی یہاں قیمتیں بڑھاتے گئے پچھلے مہینے...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مجھے مسائل کا سامنا رہا، اور ایک مردانہ ماحول میں اپنے لیے جگہ بنائی ہے۔ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ثالثی اور تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار ضروری ہے، تنازعات کا بروقت فیصلہ ہونا چاہیے، تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ عدالت جانے سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت تنازعات کے حل کا آخری مقام ہونا چاہیے، مگر ملکی حالات کی وجہ سے عدالت پہلا مقام بن گئی ہے۔...

2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی معیاری اور متاثر کن اسکرپٹ ملا تو وہ بہت جلد فلموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آ سکتی ہیںنجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جب میزبان نے ان سے فلمی آفرز کے حوالے سے سوال کیا تو انمول بلوچ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں فلموں کی آفرز ضرور ہوئی تھیں لیکن وہ اسکرپٹ اتنے مضبوط اور دلچسپ نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا اور اس وقت وہ خود کو فلم کے لیے تیار بھی محسوس نہیں کر رہی تھیں تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور اداکارہ کے مطابق وہ فلموں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتیں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئیں۔ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد میں شمسی توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونے لگی۔ سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے گریڈ 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22,000 روپے سے کم ہو کر 16,500 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔ سولر کی قیمتوں میں کمی کا شہریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزیدپڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا...
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تجویز کو سختی سے مسترد اور غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں غزہ پٹی کے حوالے سے منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی مشترکہ سربراہی وزارتی اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مزید کہا ’غزہ پٹی میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حتمی سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکے‘۔ سعودی وزیر...

’تقدیر کا لکھا کوئی نہیں روک سکتا‘، فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
بالی ووڈ اور پاکستانی اداکاروں نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین ان کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سرحدوں سے بالاتر ہو کر پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے تو ملکوں کے درمیان پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتیں، دنیا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنے ان کے گروپ بن چکے ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت ہی نہیں۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ایسے لوگ چاہیے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، اور وہ صبح شام لیڈر کے مرہون منت ہوں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک نواز شریف کا ہی ہے، لیکن جب ہم بھی ووٹ مانگنے نکلتے ہیں تو اللہ کہ مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی، اگر کوئی ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سندھ حکومت نے عید الفطر کے بعد اضافی کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت...
راولپنڈی: عید الفطر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرایے وصول کررہا ہے، جس کی وجہ سے آبائی علاقوں کو جانے والے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے شہریوں کی عیدالفطر کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ بس اڈوں پر من مانا کرایہ وصولی سے شہری پریشان ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک ایک سیٹ کی 20 سے زائد ٹکٹس جاری ہونے سے بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کل سے ٹکٹس لیے بیٹھے ہیں کوئی ہمیں گاڑی میں بٹھانے کو تیار نہیں۔ اضافی کرایے وصول کرکے بھی ذلیل کیا جارہا ہے۔...
مصنوعی اعضا استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے چھالے اور زخم عام مسائل ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی اعضا کی سخت شکل کسی شخص کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بدلتی، جس کی وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور اعضا پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ امپیریل کالج لندن کے شعبہ بائیو انجینئرنگ کے پروفیسر فرات گوڈر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصنوعی اعضا خود کتنے ہی نفیس ہیں، اگر یہ انسانی جسم کے ساتھ آرام سے جڑ نہیں سکتے تو یہ پہننے کے قابل نہیں رہتے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کے ہاتھوں معذور ہونے والی بچی اپنی اصلی ٹانگوں کے لیے بضد انہوں...
فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کےلیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وفاق سے بھی بات کر رہے ہیں، کراچی ان کی بھی ترجیحات میں نیچے ہے۔
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی ٹرول کرنے لگے۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض نبھانے والے انیل چوہدری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن نے امپائرز کے رویے پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو نشانہ بنایا۔ فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران امپائر انیل چوہدری نے سوال کیا کہ کافی اسمارٹ ہوگئے ہو! تم، میری امپائرنگ میں کئی میچ کھیلے ہیں، اب تم بڑے ہو گئے ہو، ضرورت پڑنے پر ہی اپیل کرتے ہو جبکہ پہلے تو تم بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے یہ تبدیلی کیسے آئی؟۔ مزید پڑھیں: روہت، کوہلی کی اے + کیٹیگری برقرار، کارکردگی دیکھاؤ...
اسلام آباد: میڈیا مینجمنٹ اورنشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور پیشہ وارنہ خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار ممتاز میڈیا ایگزیکٹو سرور منیر راؤ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے سنیئر صحافی کالم نگار سرور منیر راو کوتمغہ امتیاز سے نوازا۔ صدر مملکت نے سرور منیر راؤ کیساتھ مصافحہ کیا اور انہیں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ سرور منیر راوٴایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ...
دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں سنچری کا شوق نہیں، میچ کے بعد گفتگو آکلینڈ(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے ، انہوںنے کہاہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے ، ان کی بہن...

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
سولر پینل کی نئی پالیسی کے بعد سے ملک میں سولر پینل صارفین سمیت سولر پینل کا کاروبار کرنے والے افراد بھی خاصے پریشان ہیں۔ کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی اس نئی پالیسی نے بہت سے ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی ہے جو سولر پینل لگوانے کے حوالے سے سوچ بچار کررہے تھے، یا پھر سولر پینل لگوانے ہی والے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے، اس خبر نے سولر پاور انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں نئی سولر پالیسی سے عام...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) جرمن نو مسلم عبدالمالک کا کہنا ہے کہ ’اسلام قبول کرنے سے جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘ عرب خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے جرمن نو مسلم عبدالمالک نے بتایا کہ ’تین ہفتے قبل شادی ہوئی تھی ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ازدواجی زندگی کے ابتدائی ایام حرمین شریفین میں گزاریں تاکہ تاحیات ان کی برکات سے فیض یاب ہوسکیں۔‘ نومسلم عبدالمالک نے اپنے قبول اسلام کے بارے میں بتایاہ میرے والدین جرمن ہیں اور وہ غیرمسلم ہیں۔ ہمارے پڑوس میں ایک امام مسجد رہتے تھے۔ جب بھی ان سے ملاقات ہوتی وہ مجھے بعض دینی کتب دیتے اور اسلام کے بارے میں بتایا کرتے تھے ایک دن میرے ذہن میں...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب، وہاب جیسے بزرگ جلوہ افروز ہوں گے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرتے ہیں اور ان کو بتاتے ہیں کہ اپ کے اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں ان کو کم کریں، یہاں ادارے اتنے مضبوط ہیں کہ وہ عدالتوں کے فیصلوں کو نہیں مانتے، خواجہ آصف یہ بات بھی کریں کہ ہم نے پی پی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے، نواز شریف نے طالبان سے کہا تھا اکہ پنجاب میں حملے نہ کریں، کےپی میں کریں، تو طالبان کے ساتھ کس کے رابطے ہیں؟ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عمران خان کی رہائی کی...
سندھی موسیقی کے لیے اپنی آدھی زندگی وقف کرنے والی نامور سندھی لوک گلوکارہ اور موسیقار ثمینہ کنول گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔ کنول کا پھول کہلانے والی لوک گلوگارہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گلوکارہ ثمینہ کنول شدید بیمار ہیں اور علاج کے لیے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ان کی علالت کا نوٹس لیا اور فوری مدد کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق، ثمینہ کنول کے لیے محکمہ ثقافت کی جانب سے سالانہ وظیفہ بھی مقرر ہے اور اب تک انہیں 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ معروف گلوکارہ نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
اپنے ایک بیان میں سامی ابو زھری کا کہنا تھا کہ غزہ کے انتظام و انصرام اور تعمیر نو کے حوالے سے فلسطین کی قومی جماعتوں کیجانب سے جو بھی تجاویز آئیں گی ہم انہیں کھلے دل سے قبول کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "سامی ابو زهری" نے کہا کہ مقاومت کے ہتھیار ہماری ریڈ لائن ہیں جن پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سامی ابو زھری نے کہا کہ ہم غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کے بدلے اپنے ہتھیاروں پر کوئی سودا نہیں کریں گے۔ اسی طرح انہوں نے العربی الجدید سے گفتگو کرتے...
پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھرایم کیوایم سے پہلے والے کراچی کی طرف بڑھ رہاہے، کراچی پر اختیار ٹیکس دینے والوں کا ہونا چاہئے، کچھ لوگ شہر پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، جب بشریٰ زیدی کاواقعہ ہواتواس وقت سیاسی معاملہ نہیں تھا، روزروزڈمپرلوگوں کوکچلیں گےتوعوام مشتعل ہوگی۔ یہ کوئی حادثات نہیں، اقدام قتل ہیں، واقعات کو حادثات کے طورپرنہیں قتل کے طور پر لینا چاہئے، تمام مذہب معاشروں میں لوکل پولیسنگ ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمے داری بڑی آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے، کیوں کہ کراچی اور سندھ کے اندر ایک...
خالد مقبول صدیقی---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔کراچی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ جو نوجوان یہاں سے ڈگری لے رہے ہیں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے، میں خود بھی آپ لوگوں سے سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔ خالد مقبول نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بھی کانووکیشن میں گیا وہاں 60 فیصد طالبات نے گولڈ میڈل لیے، لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ایم کیو...
صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی، معروف بزنس اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے نگران ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، رپورٹ جمع نہ کروانے والے ملازمین کو مستعفی ہونے کا مشورہ۔ Consistent with President @realDonaldTrump’s instructions, all federal employees will shortly receive an email requesting to understand what they got done last week. Failure to respond will be taken as a resignation. — Elon Musk (@elonmusk) February 22, 2025 امریکا کے وفاقی ملازمین کو ہفتے کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ گزشتہ ہفتے میں کی گئی 5 چیزوں کو دستاویز کریں۔ انہوں نے میل میں وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ...
کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن کی صورت میں ہم پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کراچی میں ملک خدا بخش ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر پٹرولیم یہ سمجھتے ہی نہیں کہ پٹرولیم انڈسٹری ہوتی کیا ہے، حکومت قابل لوگوں کو آگے لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تین سال سے پٹرولیم صنعت ڈی ریگولیشن کی کوشش کررہی تھی ہم نے مزاحمت کی، جب ہم نے ہڑتال کی تو مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم بعد میں حکومت نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کیلئے آپ سے مشورہ لیں گے۔ عبدالسمیع خان...

’خیبر پختونخوا حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘، پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کی ویڈیو وائرل
خیبر پختونخوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ رویٹ 28 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ یہ سچ ہو۔ خیبرپختونخوا میں ریونیو گروتھ 55 فیصد بڑھ چکا ہے سہیل آفریدی ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ یہ سچ ہو pic.twitter.com/FTESrcLHe6 — شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4)...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی۔لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کےخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کےخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47 کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مجموعی طور پر 371 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206 پی ٹی آئی امیدواروں، 48 نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی 27 تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112 پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38 پی ٹی آئی...
کراچی (رپورٹ \محمد علی فاروق ) پاکستان کی آرگنائزڈ کرائم انڈیکس رپورٹ میں خطرناک رجحانات کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان منظم جرائم کے انڈیکس میں 193 ممالک میں 134 ویں نمبر پر ہے، اس کا کرائم کنٹرول اسکور 3.96ہے، جو مجرمانہ سرگرمیوں کے ایک پیچیدہ مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بشمول جبری مشقت، جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سمیت کئی شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جبری مشقت اور قرضوں کی غلامی زراعت، تعمیرات اور ٹیکسٹائل جیسی صنعتوں میں رائج ہے جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد کا استحصال کیا جاتا ہے۔ انسانی اسمگلنگ بھی ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان غیر قانونی طور پر مغرب کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے لیے ایک ٹرانزٹ...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے، آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...
میں نے کئی مرتبہ EOBIکے چیئر مین اور ڈائریکٹر جنرل EOBIکو یہ تحریر کیا ہے کہ حیدرآباد کوٹری میں محنت کشوں کو پنشن کے حصول کے لیے دشواریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے وجہ سے عا م محنت کش EOBIسے پنشن کے حصول اور 33,34,35کی اپیلوں کا کئی سالوں تک فیصلہ نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے اس میں میری تجویز ہے کہ 33,34,35 کی اپیلوں کی سماعت کا اختیار متعلقہ لیبر کورٹ کو منتقل کر دیا جائے جیسا کہ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین کے فیصلوں کے خلا ف اپیلوں کی سماعت لیبر کورٹ میں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے رجسٹرار آف ٹریڈ یونین کا روجہ ہمیشہ محتاط...
کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان عظیم ہے، مفہوم: ’’جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (عبادت) کرو اور دن میں روزہ رکھو، بے شک! اﷲ غروب آفتاب کے بعد آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے: ’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں؟ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت عطا کروں؟ ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا۔۔۔! اور یہ اس وقت تک فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے۔‘‘ پندرہ شعبان المعظم کی رات بہت اہم ہے کہ اس میں نہ جانے کس کی قسمت میں کیا...
معروف حریت رہنما مقبول بٹ شہید کا 41 واں یوم شہادت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہید مقبول بٹ کی برسی نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ محمد مقبول بٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 18 فروری 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم تحصیل ہندواڑہ کے پرائمری اسکول سے حاصل کی اور جوزف کالج سے گریجویشن کی۔ یہ بھی پڑھیں تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد 1958 میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر میں داخل ہوئے۔ پھر ماسٹرز کے لیے پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ ایک نجی اخبار میں...
اسپیکر سردار ایاز نے قومی اسمبلی کو جعلی قرار دینے اور ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر قانون کو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو پیغام دیں کہ اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان کو جعلی قرار دیا جس پر اسپکر قومی اسمبلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کے دور میں اسمبلی جعلی نہ ہو اور دوسروں کے دور میں جعلی ہو، جعلی پارلیمنٹ کہہ کر تنخواہیں بھی لے لیتے ہیں، جو تنخواہ نہیں لینا چاہتا...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے زندگی، محنت اور کامیابی کے اصولوں پر کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان نے اپنے بھانجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل "ڈم بریانی” پر پہلی بار کسی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی بے باک رائے دی اور "موٹیویشنل ٹاکس” کو فضول قرار دے دیا۔ سلمان خان نے کہا کہ موٹیویشنل لیکچرز کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر آپ واقعی سیکھنا چاہتے ہیں تو کسی درخت یا دیوار سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، آپ کو اپنے استاد کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی ریپبلکن پارٹی کے راہنما اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی‘ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سنیئررکن اورہیلسنکی کمیشن کے چیئرمین رکن کانگریس جو ولسن نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو رہا کرے اور یہ کہ اس طرح کا اقدام امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا. امریکی کانگرس میں خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ افسوس ناک ہے پاکستان نے عمران خان کو گرفتار کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کانگرس میں اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی کرپٹ عدالتی نظام سے بچ کر آئے ہیں اس لیے وہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ یوکرین کی فضائیہ کو فرانسیسی میراج 2000-5 اور نیدرلینڈز سے ملٹی رول لڑاکا طیارے ایف سولہ کی ایک کھیپ موصول ہو گئی ہے۔ زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "یوکرین کے فضائی بیڑے کی ترقی جاری ہے۔" انہوں نے مزید لکھا، فرانس سے میراج 2000 جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، جس سے ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میں (فرانسیسی صدر) ایمانوئل ماکروں کی قیادت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فرانس کے صدر نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے، اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ یوکرین کی سلامتی...
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
ویب ڈیسک — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ ان کے بقول غزہ کے امریکی ملکیت میں آنے کے خیال کے بارے میں جس کسی سےبھی بات کی تو اس نے اس خیال کو پسند کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بہت ہی خوب صورت علاقہ ہے جسے تعمیر کرنا اور...
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کا خط وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعوی کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار...

عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ یہ پڑھیں : عمران خان کا آرمی چیف کو خط سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے خط پر آرمی چیف کے ردعمل...
سیکیورٹی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ کو ایسے کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے کو ایک اور ناکام سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خط کے معاملے پر ایک اور ناکام کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاملے پر بات چیت سیاستدانوں کے ساتھ کی جائے گی۔گزشتہ روز...
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا ماحول آپکی ادویات کی تاثیر پر اثرانداز ہوتا ہے کہ وہ کتنی اچھی طرح سے کام کرسکیں۔ ماہرین کے مطابق یہاں تک کہ ہوا جس میں آپ سانس لے رہے ہیں، یہ بھی اس بات پر اثر انداز ہو سکتی ہے کہ کوئی دوا آپ کے لیے کتنی مؤثر ہو سکتی ہے۔ آپ کے جینز آپ کے قد، بالوں اور آنکھوں کے رنگ اور جلد کے رنگ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن وہ پوری کہانی بیان نہیں کرتے۔ آپ کا ماحول، آب و ہوا بھی آپ کی شخصیت، آپ کی پسند اور ناپسند اور آپ کی صحت کی تشکیل میں ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔ درحقیقت، آپ...
آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز سکیورٹی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ کو ایسے کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے کو ایک اور ناکام سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خط کے معاملے...
کراچی (رپورٹ منیر عقیل انصاری) پیکا ایکٹ کالا قانون ہے‘ حکومت صحافت اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے‘کرپٹ افسران کو تحفظ دینے کیلیے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا ئی جارہی ہے‘ صحافیوں پرسرجیکل ا سڑائیک کی گئی ‘ تفتیشی اداروں کا کردار بڑھا دیا گیا ‘پارلیمان میںبل اسٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعے منظور کیا جاتا ہے،بحث نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی‘ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، عام لوگ اتحاد پارٹی کے رہنما اور عدالت عظمیٰکے سابق جج وجیہ الدین احمد‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل، سینئر صحافی، معروف شاعر اے ایچ خانزادہ‘ کراچی یونین آف...
بنوری ٹاؤن کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، ملک میں بحران 2024ء کے الیکشن نہیں 2018ء کے الیکشن کی وجہ سے ہے، 2018ء میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لیے خطرہ ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں، یہ ہفتہ پوری دنیا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلیے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر...
اور سچے مومنوں (کا حال اْس وقت یہ تھا کہ) جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ ’’یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا، اللہ اور اْس کے رسولؐ کی بات بالکل سچّی تھی‘‘ اِس واقعہ نے اْن کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا۔ ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔(سورۃ الاحزاب:22تا23) سیدہ عائشہ صدیقہؓ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہؐ دعا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ اٹھارویں آیئنی ترمیم کے تحت تعلیمی پالیسی سے متعلق فیصلے صوبوں کو کرنے چاہییں۔ قابل اعتماد ذرائع نے حال ہی میں ڈی ڈبلیو کو بتایا تھا کہ صدر نے سینیٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل کی پیشکش اور منظوری کی پرائیویٹ سطح پر مخالفت کی ہے۔ صدر کی مخالفت کی وجہ سے یہ بل فی الحال مشترکہ اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔ پاکستانی پروفیسر کی معافی، تعلیمی نظام کہاں جا رہا ہے؟ یہ بل اگرچہ پی ڈی ایم کی حکومت، جو کہ عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے بعد وجود میں آئی تھی، نے قومی اسمبلی میں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش مستردکردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے وزیراعظم کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا۔ بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک بارپھرپاکستان...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خودمختاری پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بل آئین کے آرٹیکل 25، 26 اور 30 کو کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اقلیتوں کے...
جمعیت علماء ہند صدر کا کہنا ہے کہ ہماری قانونی ٹیم نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور جمعیت اس فیصلے کو نینی تال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ایک ساتھ چیلنج پیش کرنے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہو گیا ہے۔ جمعیت علماء ہند نے اس معاملے میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے نہ صرف شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے، بلکہ یہ قانون پوری طرح سے تفریق اور تعصبات پر مبنی ہے۔ جمعیت علماء ہند نے اعلان کیا ہے کہ صدر مولانا ارشد مدنی کی رہنمائی میں اتراکھنڈ حکومت کے فیصلے کو نینی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔ گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بات ہوئی ہے، اب آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بہترین احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تیسرا مذاکراتی راؤنڈ مکمل ہوگیا ، حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے ۔ ہم بار بار پوچھ چکے ہیں مگر حکومت ملاقات کرانے میں ناکام ہے ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ پیپلزپارٹی تعلیم دشمنی ترک کرے، جامعات کی خود مختاری پر حملہ قبول نہیں مزاحمت کریں گے، پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کے احکامات کے مطابق چاہتی ہے کہ اعلیٰ تعلیم سرکاری سطح پر نہ دی جائے، بیوروکریٹ کا بطور وی سی تقرر تعلیم پر ڈاکا اور ذاتی و سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔ منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد کا خیر...
گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے...
بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی نسیم سمیت چھ ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سیاسی مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات کے لیے جو ماحول چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو سن کر لگ رہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جو جو ماحول ہونا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف انہوں نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی طرف سے گولہ باری کی جارہی ہے، مذاکرات کا عمل عمران خان کے کہنے پر شروع ہوا...
(گزشتہ سےپیوستہ) اب سوال یہ ہےکہ بفرض محال اگر یہ درست ہے کہ مذکورہ مجرمان کو ٹریپ کرکے ان سے بلاسفیمی جیسے سنگین جرم کاارتکاب کروایاگیاہے،تو کیا محض اس بنیاد پر مذکورہ مجرمان کوکوئی ریلیف دیاجاسکتا ہے؟؟؟کیا محض اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مجرمان کے خلاف بلاسفیمی سے متعلقہ قوانین کو حرکت میں لانا غلط ہے؟ قانون کی روشنی میں مذکورہ دونوں سوالات کاجواب نفی میں ہے۔اس لئے کہ کسی بھی مجرم کے حق میں یہ دلیل نہیں مانی جاسکتی کہ اس نے کسی بھی جرم کا ارتکاب اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ٹریپ ہو کر کیا ہے۔اگر مجرمان کےحق میں اس دلیل کو درست مان لیا جائے تو پھر کسی دہشت گرد کو کوئی سزا...