حصول قُربِ الہیٰ کی عظیم شب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان عظیم ہے، مفہوم: ’’جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (عبادت) کرو اور دن میں روزہ رکھو، بے شک! اﷲ غروب آفتاب کے بعد آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے: ’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں؟ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت عطا کروں؟ ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا۔۔۔! اور یہ اس وقت تک فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے۔‘‘
پندرہ شعبان المعظم کی رات بہت اہم ہے کہ اس میں نہ جانے کس کی قسمت میں کیا لکھ دیا جائے۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، مفہوم: ’’اﷲ عزوجل (خاص طور پر) ان چار راتوں میں بھلائیوں کے دروازے کھول دیتا ہے، عیدالاضحی کی رات، عیدالفطر کی رات، شعبان کی پندرھویں رات (اس رات میں مرنے والوں کے نام اور لوگوں کا رزق اور (اس سال) حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں) عرفہ (نو ذی الحج کی رات، آذان فجر تک)۔‘‘
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’میرے پاس جبرائیلؑ آئے اور کہا یہ شعبان کی پندرھویں رات ہے، اس رات میں اﷲ تعالیٰ جہنم سے اتنے لوگوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں کے بال ہیں، مگر کافر اور عداوت والے اور رشتہ کاٹنے والے اور (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکانے والے اور والدین کی نافرمانی کرنے والے، اور شراب کے عادی، ان لوگوں کی طرف اﷲ تعالیٰ نظرِ رحمت نہیں فرماتا۔‘‘
امام محمد غزالی ؒ فرماتے ہیں: ’’شراب و زنا کا عادی، ماں باپ کا نافرمان، رشتے داروں سے قطع تعلق کرنے والے، نشے باز اور چغل خور کی اس رات بخشش نہیں۔‘‘ ایک روایت میں نشے باز کی جگہ تصویریں بنانے والا بھی آیا ہے۔ اسی طرح کاہن، جادوگر، تکبّر کے ساتھ پاجامہ یا تہبند ٹخنوں کے نیچے لٹکالنے والے، دو مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈلوانے والے اور کسی مسلمان سے کینہ رکھنے والے پر بھی اس رات مغفرت سے محرومی کی وعید ہے۔ چناں چہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اگر وہ خدا نہ خواستہ ان گناہوں میں سے کسی گناہ میں ملوث ہوں تو سچی توبہ کرلیں اور تمام معاملات درست کرلیں۔
اعمالِ شب برأت
شب برأت میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں، لہٰذا ممکن ہو تو چودھویں شعبان المعظم کو بھی روزہ رکھ لیا جائے، تاکہ اعمال نامے کے آخری دن بھی روزہ ہو۔ 14 شعبان کو عصر کی نماز پڑھ کر مسجد میں نفلی اعتکاف کی نیّت سے قیام کیا جائے، تاکہ اعمال نامہ تبدیل ہونے کے آخری لمحات میں مسجد کی حاضری اور اعتکاف لکھا جائے۔
معمولات اولیائے کرامؒ میں سے ہے کہ مغرب کے فرض و سنّت وغیرہ کے بعد چھے رکعت نفل دو، دو رکعت کرکے ادا کیے جائیں۔ پہلی دو رکعت سے پہلے یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے درازی عمر بالخیر عطا فرما۔‘‘
اس کے بعد دو رکعت میں یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے تمام بلاؤں اور آفات سے میری حفاظت فرما۔‘‘
اس کے بعد والی دو رکعتوں کے لیے یہ نیت کریں: ’’یااﷲ! ان کی برکت سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر!‘‘
ہر دو رکعت کے بعد اکیس بار قل ہو اﷲ احد (پوری سورت) یا ایک بار سورۂ یٰسں پڑھیں، بل کہ ہوسکے تو دونوں ہی پڑھ لیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی ایک فرد یٰسں شریف بلند آواز سے پڑھے اور دوسرے خاموشی سے سنیں۔ اس میں یہ خیال رکھیں کہ دوسرا اس دوران زبان سے یٰس شریف بل کہ کچھ بھی نہ پڑھے۔ ان شاء اﷲ رات شروع ہوتے ہی ثواب کا انبار لگ جائے گا۔ ہر بار یٰس شریف کے بعد دعائے نصف شعبان بھی پڑھیں۔ مغرب کے بعد کی جانے والی یہ عادت نفلی ہے، فرض یا واجب نہیں۔ مغرب کے بعد نوافل و تلاوت کی شریعت میں کہیں ممانعت بھی نہیں۔ لہٰذا ممکن ہو تو تمام حضرات اپنی مساجد میں اس کا اہتمام فرمائیں اور ثواب کمائیں۔ خواتین اپنے گھروں میں ان اعمال کا اہتمام کریں۔
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک رات سرور کائنات ﷺ کو جنت البقیع میں دیکھا۔ آپؐ نے مجھ سے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’بے شک! اﷲ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات کو آسمان دنیا پر تجلی فرماتا ہے اور قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گناہ گاروں کو بخش دیتا ہے۔‘‘
’’غنیتہ الطالبین‘‘ میں آیا ہے: ’’بہت سے کفن دھل کر تیار رکھے ہوتے ہیں، مگر کفن پہننے والے بازاروں میں گھوم پھر رہے ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی قبریں کھدی ہوئی تیار ہوتی ہیں، مگر ان میں دفن ہونے والے خوشیوں میں مست ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ ہنس رہے ہوتے ہیں حالاں کہ ان کی موت کا وقت قریب آچکا ہوتا ہے۔ بہت سے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہونے والا ہوتا ہے، مگر ساتھ ہی ان مکانوں کے مالکان کی موت کا وقت بھی سر پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔‘‘
شب برأت میں مَردوں کا قبرستان جانا سُنّت ہے، البتہ خواتین کو شرعاً اجازت نہیں ہے۔ شب برأت، جہنم کی آگ سے برأت یعنی چھٹکارا پانے کی رات ہے۔ اس میں دل و جان سے اﷲ کی عبادت کی جائے، اس کی رضا اور خوش نُودی حاصل کی جائے اور آتش بازی جیسے فعلِ حرام سے اجتناب کیا جائے۔
دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمام اہل ایمان کو اس مقدس رات کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اﷲ تعالی والے اور شعبان کی ہوتے ہیں ہے کوئی بہت سے کے بعد کی رات اس رات
پڑھیں:
چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں روس کے یوم فتح میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں روس کے یوم فتح میں شرکت کی دعوت قبول کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
ماسکو(آئی پی ایس )چین کے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے روس کی دعوت قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 مئی کو ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
کریملن نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس نے بہت سے ممالک کو جنگ کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی ہے، جسے روسی عظیم محب وطن جنگ کہتے ہیں۔دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین نے 27 ملین افراد کو کھو دیا تھا، جن میں یوکرین میں بسنے والے لاکھوں افراد بھی شامل تھے، لیکن آخر کار نازی افواج کو برلن واپس دھکیل دیا گیا، جہاں ایڈولف ہٹلر نے خودکشی کرلی اور 1945 میں رائخاسٹاگ پر سرخ سوویت فتح کا بینر لہرایا گیا۔
نازی جرمنی کا غیر مشروط ہتھیار ڈالنا 8 مئی 1945 کو رات 11 بج کر 1 منٹ پر نافذ العمل ہوا، جسے فرانس، برطانیہ اور امریکا نے یورپ میں فتح کا دن کے طور پر منایا۔ماسکو میں یہ پہلے سے ہی 9 مئی تھا، جو سوویت یونین کا یوم فتح بن گیا، جسے روسی 1941-45 کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کہتے ہیں۔یوم فتح روس کی سب سے اہم سیکولر تعطیل بن گیا ہے۔ چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے کہا کہ اس کے بدلے میں شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں چین آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے وفاداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، 1300 سے زائد گرفتاریاں آپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے وفاداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، 1300 سے زائد گرفتاریاں مقدمات میں بدنیتی سے بغیر کسی قانونی جواز کے ملوث کیا گیا، بشری بی بی کا تحریری بیان نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،صدر ،وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم