پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔
کراچی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ جو نوجوان یہاں سے ڈگری لے رہے ہیں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے، میں خود بھی آپ لوگوں سے سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔
حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس بھی کانووکیشن میں گیا وہاں 60 فیصد طالبات نے گولڈ میڈل لیے، لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے یہاں آئی ٹی میں صرف 5 گریجویجیٹ نکلتے ہیں اور دنیا میں تعداد لاکھوں میں ہے، دنیا کو آئی ٹی کے تعلیم یافتہ طلباء کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہو گا۔ صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے۔ ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کے معاملے پر دفترخارجہ تحقیقات کر رہا ہے۔ ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔