2025-02-04@05:42:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1146
«ڈی سی دادو»:
راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنانے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مزکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پزیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جایے گا۔ مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔ گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ کے ڈی...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع معروف ترین بینک روڈ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرکے اسے پیڈیسٹرین زون میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس روڈ کو یورپین ممالک کی سڑکوں کی طرز پر تیار کیا ہے اور اسے مکمل طور پر پیڈیسٹرین ایریا بنادیا ہے تاکہ شہری وہاں اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے شاپنگ کرسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل یہاں پر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا کہ چہل قدمی تو درکنار سڑک پار کرنا ہی ایک...
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)سندھ گریجویٹس ایسوسی ا یشن سگایونٹ قاضی احمد پیس فل سپورٹنگ ہینڈ تعلقہ قاضی احمداور شاگرد فائونڈیشن قاضی احمد کے تعاون سے ودیا فائونڈیشن کی جانب سے قومی شاہراہ پر واقع اسماٹ پمپ کے سامنے تیسراکتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔3 روزہ کتابی میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودھری محمدارسلان سگا،قاضی احمد کے مرکزی سیکرٹری کلچر شہاب الدین شاہاٹی ممبرسینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی سگا حاکم علی اوٹھو ایاز علی چانڈیواسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیرآباد صابر حسین اوٹھو، محمدرمضان لاشاری شاگرد فائونڈیشن توفیق لاکھو ودیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کواجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانون نے کہاکہ کتابیں شاگردوں کی بہترین دوست...
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینیمیں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے...
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 3 ارب روپے سے زاید کے جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تینوں ملزمان پر جتنی کرپشن کا الزام ہے اتنی ہی رقم بطور ضمانت جمع کروائیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ تینوں ملزمان پر 66،66 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، ملزم امداد میمن گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں، جیل میں علاج ممکن نہیں میڈیکل بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے، ملزم اشرف کی اوپن...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں
بھارتی سنیما کی دنیا میں عام طور پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، رجنی کانت اور راجیش کھنّا جیسے نام سر فہرست آتے ہیں، لیکن ایک ایسا سپر اسٹار بھی ہیں جنہوں نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پریم نذیر، جنہیں "نیتھی ہریتھ نایاکن" یعنی "ایورگرین ہیرو" بھی کہا جاتا ہے، نے ملیالم سنیما میں تقریباً تین دہائیوں تک بے مثال کامیابی حاصل کی۔ پریم نذیر کا کیریئر 1951 سے 1989 تک پھیلا ہوا تھا، جس دوران انہوں نے کل 720 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ مختلف تجزیہ کاروں اور انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، ان میں سے تقریباً 400 فلمیں ہٹ رہی ہیں اور ان میں سے 50 فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ جبکہ دیگر...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبائلی علاقہ کشوبہ میں دو قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد خان کے مطابق بائل کے درمیان تصادم ایک شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں قبائل میں فائرنگ ہوئی۔
راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ معمر افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں ہر سال ہونے والے اتار چڑھاؤ سے ان کی دماغی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر جن افراد کے کولیسٹرول میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں ان میں ڈیمنشیا اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایک تحقیق جسے نیورولوجی نامی جرنل میں شائع کیا گیا ہے، کے مطابق جن افراد کے کولیسٹرول کی سطح میں سب سے زیادہ تغیر پایا گیا، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ مزید برآں ایسے افراد میں علمی صلاحیتوں میں کمی کا امکان 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو ڈیمنشیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی...
پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی...
سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
گوا کے شمالی علاقے کے سیولم گاؤں میں ایک کرایہ دار مکان میں تلگو فلم 'کابالی' کے معروف پروڈیوسر کے پی چودھری کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انجونا تھانے کے سیولم آؤٹ پوسٹ کو موت کی اطلاع موصول ہوئی، اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مزید تفصیلات کے بارے میں پولیس نے کہا کہ "تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی"۔ اہم بات یہ ہے کہ 2023 میں سائبرآباد اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چودھری کو منشیات کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی، گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا، جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق...
لاہور: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
کراچی: ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کردی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کردیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی کے خلاف درخواست ہے یہ ریگولر بینچ میں لگائیں۔ درخواست گزار نے موقف دیا...
اسلام آباد: جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔ ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے...
بی ایم ٹی اے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کیخلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہیگی، جبکہ سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا آپشن زیر غور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں نے ایک بار پھر عوام کے لئے او پی ڈیز کے دروازے بند کر دیئے۔ بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن (بی ایم ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کے خلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واقعے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل افسوس ہے۔ بی ایم ٹی اے اس...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ...
فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کو بڑھا رہی ہیں. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 ) متعدد عوامل بشمول ہنرمند افرادی قوت، لاگت کے فوائد، فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور معاون حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو احد نذیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کا آئی ٹی سیکٹر ایک قابل ذکر تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے جو عالمی ڈیجیٹل برآمدات میں خود کو ایک اہم ملک کے طور پر کھڑا کر رہا ہے 241ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ ملک آئی ٹی پیشہ ور افراد پر فخر کرتا ہے جس میں سالانہ تقریبا 20,000 سے 25,000 گریجویٹس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے یہ صورتحال سبسڈی اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے والی طویل مدتی پائیدار پالیسیوں کا مطالبہ کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ چیف آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سیکشن وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عمر خیام نے اس بات پر زور دیا کہ سبسڈیز، جب تزویراتی طور پر لاگو ہوتی ہیں اس شعبے کے لیے لائف لائن کا کام کر سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو توانائی کی بلند قیمت، ناقابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور سخت بین الاقوامی مقابلے کا سامنا ہے بجلی، گیس اور خام مال پر سبسڈی ان بوجھوں میں...
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو 1122 ڈیرہ نے ماہ جنوری 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر آیاز خان، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ماہ جنوری میں کل 882 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے ایمرجنسی میں سروسز فراہم کیں. ریسکیو 1122 ڈیرہ کو 2025 کے پہلے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 100285 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 68924 غیر ضروری اور فیک کالز اور 30479...
نیویارک (نیوزڈیسک)معروف امریکی دانشور ڈیرن بیٹائی محکمہ خارجہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں تقریر کرنے والے ڈیرن بیٹی کو عوامی سفارتکاری کے لیے بطور قائم مقام انڈر سیکرٹری تعینیات کرنے کا امکان ہے . معروف دانشور ڈیرن بیٹائی نے 2023 میں سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان آخری دو بین الاقوامی صحافیوں میں سے ایک تھا جنہوں نے گرفتاری سے قبل وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کیا۔انٹرویو کے اس اہم حصے میں، ہم بائیڈن حکومت کے ان کی برطرفی میں کردار پر گفتگو کی . I was one of the last two international journalists to interview Prime...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرول کی قیمت کے اعتبار سے ہانگ کانگ 950 روپے فی لیٹر کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک ،پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک میں پاکستان 36، بنگلا دیش 46 اور بھارت 73ویں نمبر پر ہے، ایران میں 7.98 روپے فی لیٹر کے ساتھ پیٹرول سب سے سستا جبکہ ہانگ کانگ 950 روپے فی لیٹر کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔ پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان36، بنگلادیش46 جبکہ بھارت 73 ویں نمبر پر ہے، دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھوٹان 22، افغانستان 31، مالدیپ 34، نیپال 75 اورسری لنکا 86 ویں پر ہے۔ ڈیزل کے لحاظ سے سستے ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان45، بنگلادیش31جبکہ بھارت 61...
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جعلی انتخابات، نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور متنازعہ پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی شکست دی گئی۔ کارکنان اس دن سیاہ پرچم لہرائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں...
میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی...
ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اور کیا انہوں نے ایسی کسی تحقیقات کی نگرانی...
نیپال نے بھارتی کوچ مونٹی ڈیسائی کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے یہ فیصلہ اپنے بورڈ اجلاس میں کیا، ڈیسائی کا 2 سالہ معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ مونٹی ڈیسائی کی کوچنگ میں نیپالی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے خالی ہاتھ واپس لوٹی تھی۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے بلکہ یہ باہمی رضامندی کا نتیجہ ہے۔
شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
٭مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے ، علاقے کا سرچ آپریش ٭ملزمان کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سکیورٹی حکام (جرأت نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں...
کراچی کے شہریوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے والی پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مختلف روٹس پر کرایوں میں 20 سے 60 فی صد تک اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہری پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور دیگر معاشی مسائل سے نبرد آزما ہیں، ایسے میں عوامی سفری سہولت کا مہنگا ہونا ایک سنگین معاشی بوجھ ثابت ہوگا۔ عوام کا یہ کہنا بجا ہے کہ یکمشت 30 روپے کرایہ بڑھانا زیادتی کے مترادف ہے۔ یہاں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ مئی 2024 میں سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھنے...
راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
راولپنڈی،ضعیف محنت کش بھاری ہتھ گاڑی لے کرجارہا ہے
سکھر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر اور تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے عوام کے درپیش مسائل سننے کے لیے احکامات جاری کردیے، اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، سائلین کے مسائل حل نہ کرنے پر متعلقہ تھانے دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے کے ساتھ پیش آئیں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد کے بلیوارڈ مال میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سائٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رافع قریشی، ڈپٹی منیجر عادل ظہور، اسسٹنٹ منیجر صبغت اللہ نوناری، بلیوارڈ مال کے مارکیٹنگ ہیڈ رفیع کریمی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے محمد مالک شامل تھے۔میٹنگ کا مقصد سائٹ ایریا میں کاروباری اداروں کے درمیان لین دین کا معاملہ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقل کرنا تھا۔ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقلی سے، کاروبار میں مثبت کارکردگی، شفافیت اور کم لاگت سے بزنس مین طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ یہ اقدام تجارتی طریقہ کار میں ڈیجیٹل کرنسی کی تبدیلی کو...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے 100 مستحق گھرانوں میں ونٹر پیکیج کے تحت گرم بسترے تقسیم.الخدمت بنا کسی فرق کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے:عمر فاروق چنہ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے سردیوں کے پیش نظر ونٹر پیکیج کے تحت 100 گھرانوں میں گرم بسترے تقسیم کیے گ?۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کے صدر حافظ عمر فاروق چنہ نے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بنا کسی رنگ، نسل، ذات یا مذہب کی فرق کے تمام تر فلاحی کام سرانجام دیے جاتے ہیں۔اس موقع پر شہر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت تاجر اور قلمکاروں نے الخدمت کے خدمات کو خراج تحسین...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025 تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا...
کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میانداد راہوجو نے ڈائریکٹرجنرل کراچی ریجنل آفس نادرا احتشام شاہد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بینظیر مزدور کارڈ کے حوالے سے بات کی گئی اور کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ اس موقع پر بینظیر مزدور کارڈ کے بنانے کے عمل میں درپیش مشکلات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہو ر(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختو انخوا فیصل کریم کنڈی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون رابطہ کیااور انہیں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔لیاقت بلوچ نے گورنر خیبر پختو انخواہ فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا وفد صوبہ کے پی کے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت...
راولپنڈی میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں بہنوئی اور دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں ملزمان نے خاتون کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر تدفین کردی۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اسے زہر دینے اور زیادتی کرنے کے شواہد مل گئے۔ راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیاراولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرنے کے بعد مقتولہ کے بہنوئی اور...
ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بیرون ملک گداگری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ملزمان سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچے تھے، انہیں سعودی حکام نے گداگری میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں راجن پور، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ شامل ہیں، یہ تمام افراد عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے لیکن وہاں کئی ماہ سے گداگری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ یونٹ کراچی منتقل کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، پی ایم ڈی سی کی خصوصی کمیٹی نے تحقیقات کی ہیں، جس کے لیے 9 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جو ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ ہو سکی، شکایت کنندہ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ کر سکے۔یاد رہے کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ ری...
راولپنڈی: پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپندی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گلفراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی، محمد امین پڑوسی، گلزار بیگم مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور مقتولہ کے حاملہ ہونے پر چاروں گرفتار ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروا دی۔ بیان میں کہا گیا کہ سی پی او سید خالد...
لاہور(نیوز ڈیسک)لیسکو نےسولرسسٹم میں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں100فیصداضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 33 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک جا پہنچی،لیسکونےصارفین کوبائی ڈائریکشنل میٹر کیلئے65 ہزارروپےکےڈیمانڈنوٹسزکااجراءشروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض دفاترمیں صارفین کو75ہزارروپےکاڈیمانڈنوٹس بھی دیا جارہاہے، لیسکونےنومبرمیں صارفین کو این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔این او سی سے قبل لیسکو صارفین کو 33 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی تھی۔ لیسکو میں 33 ہزار میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس ملتا تھا،جنوری میں صارفین کو 65 ہزار روپے میں اے ایم آئی میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا۔صارفین کو سٹور چارجز کیساتھ ساتھ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانا ہوتے...
راولپنڈی، بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا، معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی...
اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند...
عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان واپس پہنچنے پر گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز، افسر علی، مجتہد حسین، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئندہ کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور بھکاری نہ ہوں، سندھ ہائیکورٹ کا حکم ایف آئی اے کے مطابق...
ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈی آئی خان ، مشران نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسماعیل خان (محمد ریحان ڈیرہ ) مقامی کمانڈر کی کوٹ سنگین/کوٹ نواز کے رہائشی سلمان خیل قبیلے کے مشران سے ملاقات ، مشران نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔تفصیلات کے مطابق مقامی کمانڈر نے کوٹ سنگین/کوٹ نواز کے رہائشی سلمان خیل قبیلے کے مشران سے ملاقات کی اور علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عمائدین نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔مشران نے علاقے کی بہتری اور قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منڈی بہاءالدین میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسمگلر نے منڈی بہاءالدین کے رہائشی سے 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کشتی واقعے کے بعد نام سامنے آنے پر ملزم روپوش ہو گیا تھا۔
کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔ خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔ خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں...
پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔ بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز اور اس...
ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسسٹنٹ کممشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق لیویز اہلکاروں...
لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔ لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریبات سے...
راولپنڈی: صدرمملکت آصف زرداری شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں
راولپنڈی: صدرمملکت آصف زرداری شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں
OMDURMAN, SUDAN: سوڈان کے علاقے اومدرمان میں سبزی منڈی پر شیلنگ اور فضائی کارروائی سے 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا کہ پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ہفتے کو سبزی منڈی پر حملہ کیا، جس سے 56 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سوڈان کی حکومت کے ترجمان اور وزیر ثقافت خالد العلیسر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس حملے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ وزیر ثقافت اور ترجمان نے بیان میں کہا کہ پیرا ملیٹری فورس کے مجرمانہ ریکارڈ...
راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور قبر کشائی کروا کے پوسٹمارٹم کرایا گیا تو لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ثابت ہوئی تشدد کی بھی تصدیق ہوئی، پولیس...
راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اُسے زہر دے کر قتل کیا گیا اور موت کو طبی بتا کر تدفین کردی گئی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔حکام کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت...
کراچی: یخ بستہ ہواؤں کی واپسی سے شہر قائد کا موسم دوبارہ سرد ہوگیا اور گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث صبح کے وقت ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں فرق دیکھا گیا، جس کے مطابق جناح ٹرمینل پر9.7 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستانِ جوہر میں 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور شاہراہ فیصل پر 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آئندہ دنوں موسم...
راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی، جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل تھے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملے کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ گواہ اویس شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی...
پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔لاہور کے عوام ڈیزل اور...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، نائب افغان گورنر کا بیٹا دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا مارا گیا، جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت...
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن نے والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جیل انتظامیہ کو بھجوادیئے۔ واضح رہے کہ مجرم نے جون 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 257 روپے 13 پیسے فی لٹر ہو گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کر کے 267 روپے 95 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ یہ اضافہ پچھلے مہینے کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام...
ترجمان ڈی ایف پی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی...
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر...
راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگروں کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی میں 30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف ہلاک ہونے والے...
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعہ میں اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ 28 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، ہم جلد تمام لاشیں نکال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد...