حکومت پر پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم، صدارتی آرڈیننس جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کردیا گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔
ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جب کہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 15 دن کے لیے حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا ہے۔
پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی اور پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔
یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیٹرول لیوی
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان کی سب سے اہم قومی شاہراہ کو موٹروے کے معیار پر دو رویہ کیا جائے گا۔