2025-03-23@15:56:23 GMT
تلاش کی گنتی: 14683

«پر روانہ»:

    کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئے۔ جبکہ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ...
    لاہور میں مزنگ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کجی دانہ پر جوا کھیلتے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال  کے مطابق پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں  کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،قربان، علی ، ندیم، ارشد اور عاطف وغیرہ شامل ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے...
      مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا بیجنگ () چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ موجودہ فورم دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع “ہمہ جہت طریقے سے ترقی کی رفتار میں اضافہ اور مشترکہ طور پر مستحکم عالمی اقتصادی ترقی کا فروغ” ہے۔اس دوران چینی اور غیر ملکی شرکاء میکرو پالیسیوں اور معاشی ترقی، نئی ترقی کی رفتار کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات، کھپت کو فروغ دینے اور گھریلو طلب کو بڑھانے، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کی قیادت کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور مصنوعی ذہانت...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا، ان میں سے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 227 کےلیے تمغہ بسالت، 82 جوانوں اور افسران کو امتیازی اسناد، 185 افسران اور جوانوں کےلیے چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن کارڈز کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جوانوں کو...
    آپ کے مسائل اور ان کا حل سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا کام چلتا رہتا ہے، اب رمضان میں ہم فیکٹری ملازمین کو افطاری کروانا چاہتے ہیں اور افطاری زکوٰۃ کی رقم سے کروانا چاہتے ہیں، تو ہمیں یہ بتائیں کہ کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے؟ جواب: رمضان میں ملازمین کو افطاری اس طرح دینا کہ ہر ملازم کو افطاری کی چیزیں مالک بنا کر دے دی جائیں، مثلاً پیکٹ بنا لیے جائیں اور ہر ملازم کو وہ پیکٹ دے دیے جائیں، تو اس سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ البتہ جن ملازمین کو افطاری دی جائے...
    کراچی: انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔ یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔           View this post on Instagram  ...
     اسلام آباد (ممتازرپورٹ) صدرآصف علی زرداری نے سرور منیرو راؤکوصحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطاء کیاہے۔انہیں یہ اعزازیوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں ہونے والی پروقارتقریب میں عطاء کیاگیا۔ سرور منیر راؤایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ راؤ صاحب نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کہ ساتھ انہیں...
    پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اپنے والد کی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔ صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے...
    سٹی 42: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔،گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات  تمغہ شجاعت سے نوازا۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے...
    فوٹو: فائل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، اس موقع پر اُن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اُن کی...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانینصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ عظمیٰ بخاری...
    23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت اور 227 کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ 82 جوانوں اور افسران کے لیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا...
    نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے برطرف کردیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا...
     سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   پاک افغان بارڈر سے شمالی وزیرستان  کے علاقے غلام خان کلی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کیا  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے  خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ...
    اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت...
    مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور بانیان پاکستا ن کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم...
    خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا کی نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں،...
    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) 85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان اورخیبرپخونخوا میں پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ قلات ڈسٹرکٹ میں کیے گئے ایک حملے میں چار پنجابی ورکرز کو ہلاک کر دیا گیا۔ کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ عرصے میں بلوچ لبریشن آرمی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے، جن میں جعفر ایکسپریس پر کیا گیا خونریز حملہ بھی شامل ہے۔ تشدد کا دوسرا واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر رونما ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے سولہ حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاک فوج...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اڑارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا کی نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیپلزلائز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ڈپٹی اٹارنی جنرل ون...
    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والےخوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ حکومت سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے اور 7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔ درخواست دائر کرنے والوں میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی...
    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے...
    گورنر سندھ نے ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد کی خطاطی نمائش کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاس کراچی میں معروف پاکستانی خطاط واصل شاہد کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش ترکیہ کے اساطیری خطاط استاد حسن چیلبی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں واصل شاہد کے 23 فن پارے شامل ہیں۔ اس کا اہتمام ترک قونصل خانے نے ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ترک قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو سمیت کئی مسلم ممالک کے قونصل جنرلز اور سفارت کار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر...
    نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ایک بار پھر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ دونوں کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا، تو جواب میں نازش جہانگیر نے خود پر لگائے الزامات کی تردید کے ساتھ اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ آج اسود ہارون اور نازش جہانگیر دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات بتائیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، نازش...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، جس میں 16 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلع میں آپریشن کلین اپ کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا،  کوہاٹ، ہنگو، کرک کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور   کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔پولیس  نے بتایا کہ پولیس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے جلا دئے گئے ۔آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے.  امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبرپختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ دہشت گردی کے مسئلے میں شہباز شریف حکومت کی سنجیدگی کا علم یہ ہے کہ ''تنظیم سازی'' میں سرعام پکڑے جانے والے شخص کو وزیر مملکت داخلہ بنادیا اور...
    ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
    ممبئی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ایئر انڈیا کی پرواز پر سیخ پا ہوگئے۔ وہ ایک فلائٹ پر موجود تھے اور پائلٹ کی عدم موجودگی کے باعث طویل انتظار کروانے پر وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ نہ ہونے کے باعث ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔ ڈیوڈ وارنر نے واقعے کے حوالے سے اپنے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کررہے ہیں، آپ نے یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کرایا جب آپ کے پاس فلائٹ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان  پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ایک گروپ کی افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی دراندازی کی کوشش کو روکنے کے موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت...
    سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والےخوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16 خوارج واصلِ...
     راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاک افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد تمام 16 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، توقع ہےکہ افغان...
      کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز روانہ نہ ہوسکی، پرواز کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا، فنی خرابی اب تک دور نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا رہی، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق شام 6 بجے تک پرواز کی روانگی متوقع ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد...
    خیبرپختونخوا پولیس نے جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کلین اپ آپریشن شروع کردیا، اور اور پہلے روز دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مسمار اور نذر اتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پشاور میں واقع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے سنگم پر دُور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اہم کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید آپریشن کلین اپ کے نام سے شروع اس کارروائی کے دوران شواکئی، تخت کلے اور پلوسی بانڈہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران میں دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا، تاہم...
    ترکیہ کی ایک عدالت نے استنبول کے میئر کریم امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزام میں زیر التوا مقدمے کی سماعت کے لیے باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اتوار کو بتایا کہ امام اوغلو سمیت کم از کم 20 افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات پر جیل بھیج دیا گیا ہے، استنبول کی عدالت نے 53 سالہ جیل میں قید میئر کے خلاف ‘دہشت گردی’ کے الزامات عائد نہیں کیے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگرچہ کسی مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا قوی شبہ ہے، چونکہ یہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ اسے مالی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جائے گا، اس لیے اس مرحلے پر ان الزامات کے تحت...
    صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے فوجی اعزازات نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن...
    افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی...
    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ایک بار پھر پاکستان کے چاروں صوبوں کے 22 اضلاع میں سیوریج لائنوں سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ 21 فروری سے 6 مارچ کے درمیان 22 اضلاع سے اکٹھے کیے گئے 28 ماحولیاتی نمونوں کا گزشتہ ہفتے کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔  22/23 مارچ کی رات کو خوارج دہشتگردوں کا ایک گروپ پاک افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کررہا تھا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اسی دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں تمام 16 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ سورس : آئی ایس پی آر 
    سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے  لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو جس الگ وطن کیلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان...
    ---فائل فوٹو رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کردیا۔ کچے کے علاقے میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ٹھکانے مسمار کراچی رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر... ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ڈی پی او رضوان گوندل کی زیر قیادت کچہ ماچھکہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے کارروائی میں کچے کے کرمنلز کے ٹھکانے نذر آتش کر دیے۔
    فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ اس...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر...
    استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز استنبول :ترکیہ کی ایک عدالت نے اتوار کے روز استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اکرام امام اوغلو کے ایک وکیل نے اس فیصلے کی تصدیق کی۔عدالت کو حزب اختلاف کے مقبول میئر کے خلاف ’دہشت گردی سے متعلق‘ دوسری تحقیقات کا فیصلہ بھی کرنا ہے، جن کی حراست نے ترکی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بدترین احتجاج کو جنم دیا ہے۔مرکزی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے ایکس پر لکھا کہ ’کوئی مایوسی نہیں! لڑائی جاری...
    یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اقدامات سے متعلق  7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی ٹیرف نظرثانی کے لئے نیپرا سے درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی،  نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر  کل سماعت کرے گی۔ نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمٹیڈ، لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔  سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیا جاٰئے گا، سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ...
    سٹی42:امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام  میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں  یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔  اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن  نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے  انہوں نے کہا کہ  وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan...
     ویب ڈیسک : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔  یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ Ansa Awais Content...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے ڈر، دباؤ، ظلم و تشدد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، کشمیری عوام کو ڈر و خوف کے بنا سڑکوں پر آکر بھارتی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے اسکے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریباً انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے اس مصروف ترین ایئرپورٹ کو قریباً 18 گھنٹے کے لیے غیرفعال ہونا پڑا تھا۔ جمعے کے روز ایئرپورٹ کے قریب زیر زمین الیکٹریک اسٹیشن میں ہونے والی اس آتشزدگی سے ہیتھرو ایئرپورٹ اور علاقے کے 60 ہزار گھروں کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی سے متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں میں تعطل ہفتے کے دن تک ختم ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود کئی دوسری پروازوں کو منسوخ کیا گیا...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    ڈیرہ (نیوز ڈیسک)13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد، خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔ نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ...
    چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر...
    سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔  پی آئی اے 31 مارچ سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پی آئی اے حکام نے اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ پروازیں بروز سوموار اور بدھ کو آپریٹ ہوں گی۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے     
    لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا،...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات...
    یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم پاکستان اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ 23 مارچ مسلمانان برصغیر کیلئے تاریخی اور یادگار دن ہے۔قرارداد پاکستان کی اصل روح پر یقین رکھتے ہوئے اسے عملی طور پر مستحکم کرنے کے لیے محنت کرنی ہو گی تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بنے، ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔ یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔  گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    تقابلی جائزہ لیں تو پنجاب حکومت کی ’’کارکردگی‘‘ دوسرے صوبوں سے بہتر نظر آئے گی-اس کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیں تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔مریم نواز نے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی اور خدمت کے جذبے سے ثابت کیا ہے کہ صوبے کی وزراتِ اعلیٰ کے لئے ان کا انتخاب درست اور صحیح ہے۔اگرچہ مریم کا نام میاں محمد نواز شریف نے اس منصب (وزیر اعلی) کے لیئے تجویز کیا۔تاہم ویگر مسلم لیگی رہنمائوں کی مشاورت اور تائید بھی اس میں شامل تھی۔میاں محمد نواز شریف نے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف سے جب اس حوالے سے رائے مانگی تو میاں شہباز شریف نے برملا کہا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لئے مریم ان کا...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ  بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلانوزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغوا نومولود بازیابایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس...
    26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت  کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت  نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940ء کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود ہمارے قائدین نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔...
    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، اس موقع پر ان کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔ تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دباؤ میں ڈال دیتی ہے؟ ابھیشیک نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم،عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر ، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کوکھیلاجائے گا۔ سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا,اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس  ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔
    23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی اور بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان پر ایوان صدر میں پروقار تقریب، پاک فوج کے دستوں کی سلامی صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا...
    سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔ سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل “300 رنز” کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو”۔ View this post on Instagram A post shared by Virender Sehwag (@virendersehwag) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔...
    کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں نبردآزما ہونے کیلئے قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں۔ نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔ بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی پیش کی...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی،ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کےلیے پُرعزم ہیں، پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔