2025-01-18@19:26:44 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«والے ملازمین کو»:
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اور شواہد کی بنیاد پر اس کیس میں سزا سنائی گئی۔ وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے 2020 میں ایک خط کے ذریعے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس مل چکی ہے۔ تاہم، یہ رقم بند لفافے کے ذریعے دوبارہ اسی شخص کو واپس کر دی گئی جس سے ضبط کی گئی تھی۔ ...
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت،چمن اور پشین سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدید برقرار رہی۔
اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے...
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔ عظمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
اسلام آ باد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسلام آباد میں کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر 3 ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ڈولفن اہلکاروں عاقب،علی حیدر اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، ڈولفن اہلکاروں کی شکایت موصول ہونے پر انہیں معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا،انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر...
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سینکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص حد تک ملازمت کرچکنے والے ملازمین کو پری میچور ریٹائرمنٹ کی آپشن دی جائے گی۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر کامران مرتضی بات کرنے کے لیے اٹھ گئے اور کہا کہ ہمارا صوبہ جل رہا ہے ہمین بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے ایجنڈا ہو جائے پھر بات کرلیتے ہیں، سینیٹ اجلاس میں حاجی ہدایت کے سوال پر اعظم مزید...
کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
ویب ڈیسک: پاکستان سے ورک پرمٹ پروٹیکٹر اسٹیمپ اور ویزوں کے حامل بیرون ممالک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو بلاجواز آف لوڈنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والے نوجوانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کانٹریک کے ذریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز سالانہ 33 سے 34ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان عدنان پراچہ نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کے پاس...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے، اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔ کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیںکوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کی ذمے داری کا...
ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی...
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا آغاز 2010 میں ہوا تھا، اور آج تک یہ سفر جاری ہے۔ اس میں چائلڈ لائف کی ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی محنت شامل ہے، اور وزارت صحت نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولتوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اور یہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبہ سندھ...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو کشمیر سے ملانے والا کوہالہ انٹری پوائنٹ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق کنونشن کا اہتمام کوہالہ انٹری پوائنٹ پر کشمیری مسلمانوں کی نمائندہ تاریخ ساز قرارداد الحاق پاکستان کی محرک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا۔ کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ آزاد کشمیر پہلے ہی پاکستان ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا اعمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا جن میں سے 9 میں میتیں آبائی علاقے کیلیے روانہ کردی گئیں ہیں۔ لاپتہ کارکن کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متوفین کی لاشیں اتوار کی دوپہر شانگلہ پہنچیں تو گھروں میں...
سینئر رہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان ملانو سے اے پی سی کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں
سینئر رہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان ملانو سے اے پی سی کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں
برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...