کراچی:

وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولزلاگو کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ڈی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی ترسیل کے لیے انشورنس گارنٹی کی ادائیگی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت گوادر پورٹ کے راستے افغانستان بھیجے جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک کہ قابل وصول ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تحفظ کے لیے بینک گارنٹی یا فنانشل گارنٹی کے طور پر انشورنس گارنٹی فراہم نہ کی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انشورنس گارنٹی کے تحت

پڑھیں:

سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے 13 مارچ اور 14 مارچ کو تعطیل ہوگی۔

عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں جہنم واصل دہشتگردوں کی تصاویر جاری
  • حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی ایپی پر کلیئرنس انشورنس گارنٹی لازمی کردی
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد کب آئے،حملہ کیسے کیا؟بچ جانے والے مسافروں کی کہانی
  • کراچی سے لاہور جانے والے پی آئی اے کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف
  • سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان
  • لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ کیا ہے؟
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال
  • حکومت انشورنس سیکٹرکی معاونت اورترقی کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ