2025-01-18@12:57:28 GMT
تلاش کی گنتی: 49

«طلائی زیورات»:

    دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی...
    راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کردیا گیا۔دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے،
    کراچی: لائنز ایریا میں بند گھر سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری کر کے لے گئے، واقعے کے وقت گھر والے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گراؤنڈ کے سامنے والے گھر سے ڈاکو 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے۔ پولیس اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔ گھر کے مالک شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لائنز ایریا میں شادی کی تقریب میں جانے والی فیملی کے بند گھر سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری کر کے لے گئے،۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گرائونڈ کے سامنے والے گھر سے ڈاکو 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے۔پولیس اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔گھر کے مالک شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً...
     لائنز ایریا میں بند مکان سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد   کے طلائی زیوارت اور نقد رقم  لیکر فرار ہوگئے، واردات کے وقت  اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گراؤنڈ کے سامنے والے مکان سے چور 70 لاکھ روپے  سےزائد کے طلائی زیورات اور نقد رقم  لیکر رفو چکر ہو گئے۔ مالک مکان  شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام  اہلخانہ گھر کو لاک کرکے گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب...
    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف  اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق  بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے  پشاور  میں بات چیت سکیورٹی صورت حال  پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ملاقات میں  بیرسٹرگوہر  نے سیاسی معاملات پر  بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور  سکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی گئی۔  معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ادا  اس سے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کی مشکلات کا باخوبی اندازہ ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے، زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے: سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں...
    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جعلی ویب سائٹس کےذریعے شہریوں کی شناختی دستاوزات کی تیاری اور ذاتی معلومات کےغلط استعمال کےبعد 17جنوری سے ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کیا اگیاہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جعل ساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیےجانے کے بعد نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی بندش کے بعد موبائل ایپ لانچ ہوگی اور شہریوں کو ویب سائٹ کی تمام خدمات یہاں بآسانی دستیاب ہوں گی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسٹیبلشمنٹ ڈیل بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عمران خان ملاقات پاکستان تحریک انصاف عمران خان وی نیوز
    ---جنگ فوٹو  سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
    — فائل فوٹو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔ رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لیجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے مرکزی انتخابات کیلئے 21 تا 23 فروری اسلام آباد میں بی ڈی ایم کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف یو جے کے سال2025-26ء کے انتخابات اور بی ڈی ایم اپنی اپنی مقررہ تاریخوں 21/22/23 فروری 2025ء کو اسلام آباد میں ہونگے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ تمام یوجیز بھی اسلام آباد بی ڈی ایم میں شرکت کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ پی ایف یو جے کے فیصلے کے مطابق تمام یوجیز 31...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔ لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر...
    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات مہنگی خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ وفاقی حکومت وی نیوز
    بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل...
    سندھ کے اساتذہ نے بیوروکریٹس کو جامعات کے وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اور جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر محسن علی سمیت اساتذہ نے اس فیصلے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور جمعرات اور جمعے کو سندھ کی تمام جامعات میں کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیر کو اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، جس میں سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ پروفیسر ناگ راج نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کا...
    فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
    وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے میں  صدر شیخ محمد بن زید اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے  ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سربراہ اجلاس کے موقع پرشہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات بھی ہوگی۔ سربراہ اجلاس میں انڈونیشیا، مالدیپ سمیت دیگرممالک کے صدور شرکت کریں گے۔
    چیئرپرسن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہِ کیا۔  ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام کے...
    نوابشاہ ( نمائندہ جسارت)لاوراث نوابشاہ کا ٹرینڈ بنتے ہی شہری پھٹ پڑے لاوارث نوابشاہ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہریوں نے نوابشاہ شہر کی انتظامیہ پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور ڈیڈکشن سے نجات دلوائی جائے ،شہریوں کے تبصرے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے حلقہ انتخاب کو لاوراث قرار دیے دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیفیکٹو میٹر ایم سی او نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اوور ریڈنگ اور غلط ریڈنک ہونے کا انکشاف ہوا ہے نوابشاہ کے شہریوں نے لاورث نوابشاہ ٹرینڈ بنا دیا اعلیٰ حکام کی نیندیں اڑ گئیں شہریوں نے لاورث نوابشاہ کا ٹرینڈ اس لیے متعارف کروایا کہ...
    لکھنؤ:بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن بیت الخلا جانے کا بہانہ بنا کر زیورات اور نقدی سمیت غائب ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ کسان کملیش کمار اپنی دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے۔ کملیش کے مطابق دلہن اپنی ماں کے ساتھ شادی میں شریک ہوئی تھی اور وہ پہلے ہی اسے ساڑھیاں زیورات، اور دیگر تحائف دے چکا تھا۔ شادی کی رسموں کے دوران دلہن نے بیت الخلا جانے کا عذر پیش کیا اور اس کے بعد وہ واپس نہ لوٹی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کی ماں بھی موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعے کے...
    لاس اینجلس آتشزدگی؛ انشورنس کمپنیوں کو کتنے ارب ڈالرز کا ناقابل یقین نقصان ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )لاس اینجلس کے جنگلات میں گھرے قیمتی اور مہنگی ترین پراپرٹی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ نقصانات کے بدلے بیمہ ادائیگیاں 20 بلین ڈالرز تک ہوسکتی ہیں۔ تاہم آگ کے شمال مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل جانے کے باعث ہونے والی مزید تباہیوں کے باعث بیمہ ادائیگیوں میں اضافہ 30 بلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔خوفناک آتشزدی سے املاک...
    لاس اینجلس کے جنگلات میں گھرے قیمتی اور مہنگی ترین پراپرٹی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ نقصانات کے بدلے بیمہ ادائیگیاں 20 بلین ڈالرز تک ہوسکتی ہیں۔ تاہم آگ کے شمال مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل جانے کے باعث ہونے والی مزید تباہیوں کے باعث بیمہ ادائیگیوں میں اضافہ 30 بلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ خوفناک آتشزدی سے املاک اور جانی نقصان کا بیمہ کرنے والے عالمی ادارے بھی تباہی کے اثرات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا کہ متاثرین کو جلد از...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر  ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    کویت میں کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر کو شہریوں کو تین دن کی تعطیلات مل جائیں۔ خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی تین چھٹیاں مل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ نیوز پر پابندی کو فی الفور ہٹائے اور تمام صحافیوں کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آزادانہ اور محفوظ کام یقینی بنائے۔ماہرین نے الجزیرہ پر پابندی کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نمایاں بین الاقوامی اطلاعاتی ادارے کو علاقے میں کام سے روکنا غیرمتناسب، غیرضروری اور سخت اقدام ہے۔ اس سے اطلاعات کے حصول کے لیے فلسطینی، علاقائی اور عالمی ناظرین، سامعین اور قارئین کا حق متاثر ہوا ہے۔ Tweet URL یکم جنوری 2025 کو فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں...
    اسلام آباد:پاکستانی کمیونٹی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط ہیں اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرے اور متنوع روابط رکھتے ہیں۔ تجارت، تعلیم، سلامتی، اور عوامی تعلقات جیسے اہم شعبے ان تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا بڑا کردار ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم رشتہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیانات کی مذمت کی اور کہا گیا کہ چند...
    پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔ ثمر نے مزید بتایا، "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں...
    واشنگٹن:روس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (یو ایف سی) چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف کے ساتھ امریکی ائیرلائن نے قومیت پرستی کی بناپر بدتمیزی کی، جس کی بنیاد پر یو ایف سی چیمپئن فائٹر احتجاجا طیارے سے نیچے اترگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف جب طیارے میں سوار تھے تو امریکی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس نے خاموش بیٹھے عالمی شہرت یافتہ یو ایف سی چیمپئن سے آکر بدتمیزی سے دوسری سیٹ پر بیٹھنے کا حکم دیا،جس پر خبیب فائٹر نے وجہ جاننا چاہی تو ائیرہوسٹس نے بدتمیزی کرتے ہوئے اپنی بات دہرائی ، جب بات زیادہ بڑھی تو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا، جس کے بعد خبیب احتجاجا طیارے سے اترگئے۔ https://www.instagram.com/reel/DEuOCIpu94C/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ce52f0cf-a81d-4315-b723-37aebd8bb3c9...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سعودی عرب نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں ہونے والی بات چیت کے بعد یہ مطالبہ سامنے آیا ہے جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال ملک کے مستقبل پر بات کرنا ہے. سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ ہم نے یک طرفہ اور بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ ان پابندیوں کا جاری رہنا شامی عوام کی ترقی اور تعمیر نو کے خوابوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کار سعودی عرب کے دارالحکومت...
    دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔ ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
    اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے تھے۔ جمعہ کو کیے گئے حملوں میں حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت...
    امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب  تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت...
    پھالیہ(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
    صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جس سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    سیول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کوریا ایگزمم بین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گرپ ام سونگ یونگ سے ملاقات کررہے ہیں
    اپنے ایک خطاب میں انقلابی گارڈز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر انسان سر سے پیر تک اسلحے سے لدا ہو اور دل مردہ ہو تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" نے کہا کہ اسرائیل کی حماقتوں کے بعد ہم اپنے اتحادیوں سے کہہ سکتے تھے اس ناجائز رژیم کو جواب دیں۔ تاہم ہم نے فیصلہ کیا کہ شام و لبنان سے ایک بھی میزائل اسرائیل کی جانب نہ داغا جائے بلکہ ہم اس کا خود جواب دیں گے۔ یہ عمل ہماری خود مختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام ہم پر آپریشن "وعدہ صادق 3" کے لئے بہت زیادہ دباو...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ زرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری  اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات  اور  پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نے ایف بی آر کو محصولات کے مقدمے جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پرتعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین...
    لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
۱