وزیراعظم کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں،ذرائع پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔
ذرائع نے بتایا کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے، 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کے بعد تاجروں کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد:تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی، شرح سود میں کمی ہوئی ہے اور ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔
تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے پیکج پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ غلط معاہدے ہوئے تھے، ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے، آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری اور کمرشل کے لیے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا، جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں آئے، ڈسکوز کی نجکاری سے 600 ارب کی چوری رکے گی، اگلے 6 مہینوں میں شرح سود 9 فیصد پر آئے گی۔
نائب صدر ایف پی سی سی آئی قرت العین نے کہا کہ 10 ماہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ ممکن نہیں ہے ہم نے اپنا پہلا ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نےکہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ بجلی سستی کی جائے، پُرامید ہیں حکومت بجلی کے ریٹ کو مزید کم کرے گی، ہم پہلی جنگ 80 فیصد جیت چکے ہیں، شرح سود بھی کم ہوگی، کاٹن کے حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے، اب ہمیں اپنی پروڈکشن میں اضافہ کرنا ہے۔