2025-02-07@15:07:58 GMT
تلاش کی گنتی: 497

«جی 20 سمٹ میں شرکت نہ»:

    کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں استحکام، معیشت میں اصلاحات پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے مسائل کو انٹربینک مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، یہی وجہ ہے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی...
    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی20 کا استعمال کررہا ہے مگر نجی املاک ضبط کرکے برا کام کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جی20 وزرائے خارجہ کا اجلاس 20 فروری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا...
    بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ملاکنڈ کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور سب رجسٹرار بے نظیر یونیورسٹی مالاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو سیاسی جماعتوں کے جلسہ جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ملاکنڈ میں تعلیمی  اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 8 فروری کے جلسے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 6 فروری کو تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوسوں سے روک دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملاکنڈ میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ملازمین کسی...
    پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 6,830 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ چار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے لیے 4.8 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اکشے کمار نے اپنا بوریولی ایسٹ میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی فروخت کیا تھا۔ 2017 میں 2.38 کروڑ روپے میں خریدا گیا یہ اپارٹمنٹ 4.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، جس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ دیکھا...
    ویب ڈیسک—رات میں سات سے آٹھ گھنٹے نیند لینے کے بارے میں تو تقریباً سب نے ہی سنا ہو گا۔ لیکن کیا دن میں کام کے اوقات کے درمیان تھوڑی دیر سونا یا نیپ لینا بھی ضروری ہے؟ پاور نیپ کا تصور نیا نہیں ہے بلکہ معروف سائنس دان البرٹ آئنسٹائن اور برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل بھی پاور نیپس لینے سے متعلق کافی مشہور تھے۔ کام کے اوقات کار کے درمیان تھوڑی دیر آرام کے لیے وقفہ لینے سے متعلق متعدد مطالعے کیے جا چکے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسا کرنے سے حافظہ اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسپین اور اٹلی کے بعض...
    اسلام آباد: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی،...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا ۔  امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی اور...
    خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن...
    کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ کے استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے  کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔  یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے ۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کر کے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، میرا کام امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔
    — تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگاملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025، امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی۔  امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور یہاں دنیا بھر سے لوگ شریک تھے، یہ ایک بہت اچھا موقع تھا۔ تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری...
    اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا...
      ٭بجٹ اور اخراجات، سولر سسٹم کے ٹھیکوں ، اشتہارات کی تفصیلات طلب ٭محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا گیا کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹو نے محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈائریکٹر متبادل محکمہ توانائی کو خط میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے بجٹ اور اخراجات۔ سولر سسٹم کے ٹھیکوں اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ ٹینڈر اور حصوں میں ٹینڈر کرنے کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ خط میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے خریداری اور متبادل سولر...
    اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...
    کراچی (کامرس رپورٹر) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی غرض سے آٹھ اور نو فروری کو اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ عید گالہ کا احتمام کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زیادہ کاروباری ادارے اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ تقریب سیکٹر بی 17 میں واقع ملٹی گارڈنز میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں فیشن، کھانے پینے، میوزک، دستکاری ، کاسمیٹکس، جیولری اورگھریلو سجاوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک سو سے زیادہ تاجر خواتین شرکت کریں گء۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ باصلاحیت تاجر خواتین کی مدد کی کیونکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی...
    دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں...
    جنیوا: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مزید شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے UNHRC پر اسرائیل کے خلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شامل ہو کر اس کونسل میں مزید حصہ نہیں لے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے اسرائیل کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مبصر ریاست کے طور پر کونسل میں شامل ہے اور چونکہ وہ رکن نہیں ہے اس لیے وہ اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ خیال رہےکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل...
     پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا۔جس کے بعد کاروباری ہفتےکے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 279.60 روپے اور 281.10 روپے رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ یورو کی قیمت گزشتہ...
    انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر تین بڑے چیلنجز ، غیر قانونی نقل و حرکت، دہشت گردوں کی سرحد پار سے دخل اندازی اور سمگلنگ کا سامنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی جی ایف سی نے کہاکہ تقریباً آٹھ سو ستر کلومیٹر کی پاک افغان سرحد کی ذمہ داری ان کی فورس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں 26 ایسے منصوبے ہیں جو قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ایف سی کے دستے ان کی بھی سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عابد مظہر نے پاکستان کی مغربی سرحد پر ایف سی کی ذمہ داری گذشتہ برس...
    مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی بورڈ دینی مدارس کے روایتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، معیاری امتحانی نظام تشکیل دینے، تحقیق و تدریس کو فروغ دینے، علماء و فضلاء کی تربیت، اور دینی و عصری علوم...
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 298700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 256087 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 9 ڈالر سے کم ہو کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی...
    چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما  شرکت کریں...
    چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاکستان کی فوج کی  دعوت پر چینی بحری بیڑہ جو باؤتو اور گاؤ یوہو بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو کہ فروری کے وسط میں’’پیس 2025‘‘ کثیر القومی مشترکہ   بحری مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ مختلف ممالک کے شریک بحری جہاز   میری ٹائم   ریپلینشمنٹ، انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع  کے حوالے مشقیں کریں گے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے  کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق”کشمیر ہمارا ہے“ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کی یادگار پرسینیئر صحافیوں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، دنیا نیوز کے ایڈیٹر سلمان غنی، نصراللہ ملک اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری، ایڈوائزرٹو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز رشید اور دیگر کے ہمراہ پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا - جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے پی کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین  جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے انہیں 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ خبردار! سفر کریں تو اپنے بیگز کے ٹیگز اچھی طرح لازمی چیک...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کی ہے۔  ذرائع کے مطابق نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان  ہے۔   نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں دنیا بھر سے سیاستدان اور امریکی سینیٹرز نے بھی شرکت کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کا اعلان
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات بھی تقریب کا حصہ تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کا اعلانپی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
    سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ پرتکلف عشائیے میں شرکت کی اور اُن کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ پرتکلف عشائیے میں شرکت کی اور اُن کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دوران گفتگو شی جن پنگ کے ساتھ اہم سکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانےسمیت  پاک چین سٹریٹجک شراکت زادی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت...
    پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
    ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے کی۔ ریلی میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ذوالفقار علی، ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اشرف حسین اور دیگر تمام ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ولی فلاحی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔   اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
    کراچی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ...
    جناح اسپتال کرچی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان سے آن لائن دوستی کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بحالی کے لیے علاج جاری ہے لیکن مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے آئی خاتون انیجا کا جناح اسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں تاحال  علاج  ہے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، لیکن وہ اب بھی نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ خاتون کبھی امریکا واپس جانے کی ضد کرتی ہیں تو کبھی پاکستان...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں شمولیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز بھارت کے خلاف حالیہ بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز میں ٹخںے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ بولنگ کرانے کے قابل ہوسکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگی، تاہم آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز کے شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز انجری کے بعد سے اب...
    لاہور(نیوز ڈیسک)تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنا وہ اپارٹمنٹ فروخت کر دی ہے جہاں ان کی شادی ہوئی تھی۔  اطلاعات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہوں نے چند سال پہلے خریدا تھا اور شادی سے پہلے اسے ایک تفریحی جگہ اور ورک میٹنگز کے لیے استعمال کرتی تھیں۔ سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جوکہ اس کی تفصیلات مہاراشٹر انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن میں (IGR) ویب سائٹ پر درج ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین کی شخصیت نا صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلم حریت پسندوں میں بھی پسندیدہ اور آئیڈیل ہے، دنیا بھر کے حق پرست لیڈر امام حسین علیہ السلام کو اپنا ہیرو اور آئیڈیل قرار دیتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور تحریک بڑے سے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے مزاحمت کی عظییم مثال ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری شمالی پنجاب کے زیراہتمام فیصل آباد پریس کلب میں ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ''حسین رب کا، حسین سب کا '' کے عنوان سے سیمینار منعقدا ہوا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شمالی پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کے ہمراہ دی رائٹ وے نجی اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت کی۔ اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کا پرجوش استقبال کیا اور بچوں نے مہمانوں کو گلدستہ اور پھول پیش کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قومی ترانا پڑھا گیا جس کے بعد اسکول کے بچوں نے ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ اور ڈی سی شاہ زیب شیخ اور دیگر مہمانوں کو بہت معلوماتی اور شاندار سائنسی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،علاقے کے عمائدین شہریوں اور مختلف شخصیات کی شرکت،تعزیت کا سلسلہ جاری۔ جیکب آبا دکی عید گار میں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ رضیہ بیگم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ضلع کے عمائدین ،شہریوں مختلف مکتب فکر کی شخصیات اور سومر ہ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان کی میں کی گئی محمد میاں سومروسے والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار "امن ڈائیلاگ" کا آغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز امن 2025ء اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے امن مشق اور امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا، میڈیا کو بتایا یا کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا نواں ایڈیشن اس سال 7 سے 11 فروری تک...
    کراچی: ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025 اورامن ڈائیلاگ کثیرالقومی بحری مشق امن کانواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری تک ہوگا ۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 60 سےزائد ممالک ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ امن مشق میں شرکت کررہےہیں، ہاربر فیز7 سے9 فروری تک ہوگا جس میں سیمینارزاورسرگرمیاں شامل ہیں، سی فیز10 سے11فروری تک ہوگاجس میں انسدادِ بحری قزاقی شامل ہوں گی۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ مشق امن کےساتھ پہلی بار”امن ڈائیلاگ” کاآغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھرسےبحری افواج اورکوسٹ گارڈزسربراہان شرکت کریں گے، عالمی بحری قیادت کوسمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنےکابہترین موقع فراہم ہوگا،امن مشق میں عالمی شرکت...
    دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے جبکہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار...
    9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوں گی۔رئیر ایڈمرل کمانڈرپاکستان فلیٹ عبدالمنیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق میں اس بار 60 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔رئیر ایڈمرل عبدالمنیب کے مطابق مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ امن مشقیں 2007 سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں کا مقصد...
    بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اپنے گھر پر چاقو سے حملے کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آئے ہیں۔  54 سالہ اداکار نے حال ہی میں ممبئی میں ایک نیٹ فلکس ایونٹ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی نئی ہیسٹ تھرلر فلم "جویل تھف: دی ہیسٹ بیگنز" کی تشہیر کر رہے تھے۔ اس ایونٹ میں سیف علی خان کو ان کی گردن پر بینڈیج اور ایک واضح نشان کے ساتھ دیکھا گیا۔ انہوں نے مداحوں اور سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "یہاں کھڑا ہونا بہت اچھا لگ رہا ہے، اور واقعی اچھا محسوس ہو رہا ہے"۔ یہ واقعہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرا والے گھر میں پیش آیا تھا، جب ایک حملہ آور، جس...
     معروف امریکی ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ بیانکا سنسوری نے گریمی ایوارڈز 2025 میں جہاں فیشن کے نام پر فحاشی پھیلانے پر سب کی توجہ سمیٹی وہیں اب انہیں اپنی اس حرکت پر نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کانیے اپنی اہلیہ بیانکا کے ساتھ شریک ہوئے جہاں بیانکا نے اپنا کالا کوٹ اُتار کر میڈیا اور حاضرین کے سامنے برہنہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں سیکیورٹی نے انہیں فوری طور پر اس ایونٹ سے باہر نکال دیا۔ ایک غیر ملکی پیج نے ڈیلی میل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کانیے ویسٹ کو مئی میں ٹوکیو ڈوم میں دو کنسرٹس میں پرفارم کرنا تھا،...
    دنیا میں آپ نے انسانوں کی مہنگی اور پُرتعیش شادیاں ہوتے دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے مرغا اور مرغی کی ایسی انوکھی شادی دیکھی ہے جس میں لاکھوں روپے خرچ کیے گئے ہوں۔ اور شادی کی تمام رسمیں بھی ادا کی گئی ہوں۔ لاہور میں شادی کی ایسی ہی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس پر تعیش شادی میں مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروا کے سجی سجائی گاڑی میں شادی ہال تک لایا گیا اورہال میں پہنچتے ہی باراتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا اور مرغی کا استقبال کیا۔ جہالت کی انتہا۔ pic.twitter.com/Nu3aHuhLf3 — Muhammad Arif (@ArifRetd) February 3, 2025 مرغا اور مرغی کی دودھ...
    پاکستان، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ ملکی سیریز 2025 کے ٹکٹ آج (4 فروری) شام 4:00 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں یا ملک بھر کے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹ کی قیمتوں کو معقول رکھنے کی ضمانت دی ہے، جو عام انکلوژرز کے لیے صرف 350 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی۔ سیریز کا انعقاد لاہور کے جدید ترین قذافی اسٹیڈیم (جی ایس ایل) اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) میں ہوگا۔ مزید...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکن 5 فروری کوصبح11 بجے چنیوٹ بازار سے کچہری چوک تک مارچ کریں گے جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم مارچ کی قیادت کریں گے۔ریلی میں باپردہ خواتین اور معصوم بچے بھی شریک ہوں گے۔شہر کے مختلف حصوں سے جماعت اسلامی کے کارکن جلوسوں کی شکل میں مارچ میں شرکت کریں گے۔زون پی پی 106سے آنے والے کارکنوں کی قیادت ثاقب فاروق بٹ ،پی پی108سے عمران عبداللہ،پی پی109سے زفرادریس ، پی پی 110 سے چوہدری عبدالغفور،پی پی111 سے ڈاکٹر خالدمحمودفخر،پی پی112سے آصف اسلام،پی پی113سے چوہدری محمد سلیم،پی پی114سے ڈاکٹر بشیر احمد...
    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے یو ایف سی فائٹ  نائٹ میں بطور وی آئی پی مہمان کے شرکت کی جہاں ان کے حمایت یافتہ فائٹر کو کیریئر کی پہلی شکست ہوگئی۔ ریاض میں منعقد ہونے والی فائٹ نائٹ میں رونالڈو کی شرکت کا مقصد شارا میگومیدوف اور مائیکل پیج کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنا تھا۔ بدقسمتی سے رونالڈو کی سپورٹ کے بعد میگومیدوف کو 2017 میں ڈیبیو کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتگالی اسٹار نے  روسی فائٹر کے ساتھ مقابلے سے قبل ایک پرومو میں حصہ لیا جس میں ان کو النصر کلب کی دو شرٹوں کے ساتھ دیکھے گئے جن پر ان دونوں کے نام تھے۔ میگومیدوف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا...
    موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئےلازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کے ہیلممٹ نہ پہننے پر لاہور ٹریفک پولیس سخت ایکشن لے رہی ہے، سی ٹی او نے بتایا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کیخلاف کارروائی کی۔ سی ٹی او نے بتایا کہ کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کا بھی چالان کاٹا گیا، ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمدشروع کیا گیا ہے۔اس سے قبلہ پچھلے سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لیے سوفٹ ویئر تیارکیا گیا تھا، سوفٹ ویئرکی مدد سے بغیرہیلمٹ...
    سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کتنےبڑے کسان پرلگے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ 15کروڑ روپے زرعی آمدنی حاصل کرنے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سے مستثنی ٰ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی آمدنی 15کروڑ روپے تا 20کروڑ روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 20کروڑ روپے سے 25کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر2 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 25کروڑ روپے تا30 کروڑروپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا، 30 کروڑ روپے سے 35کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگے گا۔ زرعی آمدنی 35 کروڑ روپے تا 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا، 40 کروڑروپے سے 50 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 50 کروڑ روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم...
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 292400 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے سے 250685 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 2 ڈالر سے بڑھ کر 2799 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔   آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔   مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت آج (پیر) سے شروع ہوگی۔ جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
    بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے فلاحی کاموں کے لیے اپنی دولت عطیہ کر رہے ہیں، مگر وہ اب تک کتنے ارب ڈالرز عطیہ کرچکے ہیں؟اس سوال کا جواب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ وہ اپنے فلاحی ادارے سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک کتنی رقم عطیہ کرچکے ہیں تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کی شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ میں اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم اس مقصد کے لیے خرچ کرچکا ہوں مگر میں اپنی مزید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو خط لکھ کر نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے اور مینڈیٹری سٹیشنز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2023 میں ہونے والے این آر ای سٹیپ II امتحان میں کئی امیدواروں نے 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، لیکن انہیں ناکام قرار دے کر جولائی 2024 کے امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا، جو کہ 12 جون 2024 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی بنیاد پر کیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ قواعد و...
    سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دیدی، بل جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا تو کابینہ نے شکوہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، انکم ٹیکس سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور گندم، چاول اور دیگر اجناس بھی مہنگی ہوجائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا، سندھ کابینہ ملکی مفاد میں زرعی ٹیکس کی منظوری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا، چیف آرگنائز پنجاب عالیہ حمزہ نے سربراہ اپوزیشن اتحادکو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی،پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران عالیہ حمزہ نے محمود خان اچکزئی کو پنجاب کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جسے محمود خان اچکزئی نے قبول کرلیا۔عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام...
    راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 8 فروری کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔اجلاس میں ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صوابی جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ اب بھرپور احتجاج ہوگا، کسی کے کہنے پر احتجاج ختم نہیں ہوگا، کسی کو ٹارگٹ نہیں دوں گا، سب رہنما زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ گاہ پہنچائیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختو انخوا فیصل کریم کنڈی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون رابطہ کیااور انہیں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔لیاقت بلوچ نے گورنر خیبر پختو انخواہ فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا وفد صوبہ کے پی کے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
    گورنر سندھ نے کہا کہ آج یہاں آپ سب آئی ٹی کا ٹیسٹ دینے آئے ہیں اور مستقبل میں ہزاوں ڈالرز کمائیں گے، مجھے ایک 12 سال کے بچے نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کرنے کے بعد اب وہ 5 لاکھ روپے ماہانہ کماتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آگے وہی بڑھے گا جو محنت کرے گا اور علم حاصل کرے گا، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں، مجھے ووٹ نہیں ملک کے لیے نوٹ چاہئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب کراچی میں...
    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کل کوئٹہ میں بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں اہم فیصلے ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی بگڑتی صورتحال سے متعلق حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیت کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم بلوچستان کی امن و امان...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے  مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے حال ہی میں شادی کے مہنگے جوڑوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اب شادی کے لیے دلہن کے جوڑے کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے خوبصورت جوڑا لینا اکثر عام لوگوں کی استطاعت سے باہر ہو گیا ہے۔ افضل خان نے اپنی ذاتی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کے لیے تقریباً 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا۔  ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کے علاوہ خاندان کی تین دیگر خواتین نے بھی اپنی شادیوں میں وہی جوڑا پہنا تھا اور اسی جوڑے کو دلہن...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کرکے زخمی ہونے والے سپاہیوں کی عیادت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ بلوچستان کے موقع پر سیکیورٹی صورت حال پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریفنگ میں سینئر عسکری اور انٹیلیجنس حکام بھی شریک ہوئے جب کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نمازجنازہ میں بھی شرکت۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ پہنچ کر  زخمیوں کی عیادت کی اور آرمی چیف نے ہر...
    ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد پولیس نے جنوری میں گرفتار کیے گئے جرائم پیشہ افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔پولیس کے مطابق جنوری میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان ملزمان سے 24 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کیپیٹل پولیس نے 2024ء میں 24ہزار سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا پولیس نے بتایا کہ جنوری میں سنگین جرائم میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 205 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔پولیس نے بتایا کہ...
    پشاور/ اسلام آباد: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع...
    بالی ووڈ کے معروف گلوکار اْدت نارائن حال ہی میں ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ویڈیو میں اُدت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کا ردِعمل دے رہے ہیں۔         View this post on Instagram              ...
    سلیکون ویلی کی ارب پتی شخصیات نے انگلش دی ہنڈرڈ ایونٹ میں لندن اسپرٹ 145 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 ارب 58 کروڑ 42 لاکھ سے زائد) میں خرید لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کنسورشیم میں مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی، میجر لیگ کرکٹ کے شریک فاؤنڈر اور ٹامز انٹرنیٹ کے وائس چیئرمین ستیان گجوانی، ٹیک ایگزیکٹیو نیکش اروڑا و دیگر شامل ہیں۔ ہنڈریڈ ٹیم لندن اسپرٹ میں 49 فیصد حصص کیلئے لگنے والی بولی کی جنگ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے نیکش اروڑا نے جیتنے کے بعد انگلش کرکٹ کو ملٹی ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا دیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے شادی پر خریدے جانے والے مہنگے جوڑے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شادی کیلئے دلہن کے جوڑے کی قیمت اب لاکھوں میں پہنچ گئی ہے جس کے باعث کافی لوگوں کیلئے خوبصورت جوڑا لینا ان کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔سینئر اداکار افضل خان نے بھی دلہن کے مہنگے جوڑے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ اب لاکھوں روپے میں شادی کا جوڑا آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہوں اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کیلئے اس وقت 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا، اور میری بیوی کا جوڑا خاندان کی 3 دیگر خواتین نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور وہ اسی جوڑے میں...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس افسران بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جبکہ اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوںکی عیادت  کیلئے گئے۔ انہوں نے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادی و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عاید کردی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے عناصر چاہے کتنا ہی بااثر ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیےپاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا...
    برطانیہ کے راک بینڈ کولڈ بلے کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں ایک کروڑ تین لاکھ لوگوں نے شرکت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے کو بھارت میں حالیہ دورے کے دوران کنسرٹ میں سب سے زیادہ شرکا کی حاضری لگانے کا نیا اعزاز ملا جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برطانوی راک بینڈ کے کنسرٹس کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ ٹکسٹس فروخت ہوئے اور اتنے ہی لوگوں نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی۔ عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کوسٹاریکا میں ہونے والے کنسرٹ میں سب سے زیادہ لوگوں...