اسلام ٹائمز: کرم کے ناقابل احاطہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے یہاں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ فیول اور میڈیسن کی شدید قلت کی وجہ سے زراعت سے لیکر تعلیم اور صحت سے لیکر تعمیرات تک ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو اندازہ نہیں تھا، مگر اب تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ یہ منصوبہ اندرونی اور صرف قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت باہر سے درآمد شدہ اور مسلط کردہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج اتوار 13 اپریل کو "کرم کے مسائل اور انکا مستقل حل" کے عنوان سے تحریک کے زیراہتمام اس کے مرکزی آفس میں عید ملن پارٹی سے منسوب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرم بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں اور شخصیات نیز عمائدین اور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز صبح ساڑھے 10 بجے مدرسہ رہبر معظم کے طالب علم گلفام حسین کی شیرین آواز میں تلاوت کلام اللہ المجید سے ہوا۔ جس کے بعد تحریک حسینی کے جنرل سیکرٹری اور ویلیج چیئرمین سید اخلاق حسین نے جرگہ ممبر سید رضا حسین، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد حسین، پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سر حیات علی، مجلس علماء کے مولانا سید مہر الدین، پرنسپل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مرجان علی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید تجمل آغا، تحریک حسینی کے صدر حاجی یونس علی اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی کو علاقائی مسائل اور موجودہ نہ ختم ہونے والے بحران پر روشنی ڈالنے کیلئے باری باری دعوت خطاب دی۔

مقررین نے کرم کے ناقابل احاطہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے یہاں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ فیول اور میڈیسن کی شدید قلت کی وجہ سے زراعت سے لیکر تعلیم اور صحت سے لیکر تعمیرات تک ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو اندازہ نہیں تھا، مگر اب تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ یہ منصوبہ اندرونی اور صرف قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت باہر سے درآمد شدہ اور مسلط کردہ ہے۔ مقررین نے مسائل کا احاطہ کرنے کے بعد ان کے حل کیلئے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔ آخر میں صدر تحریک حسینی اور سپریم لیڈر تحریک حسینی علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا اور کرم کے موجودہ مسائل کے حوالے سے تنظیموں کو فوراً اور متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے اور فوری حل نکالنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک صبر تو بہت کیا، مگر کوئی حل برآمد نہیں ہوا، پروگرام کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہر تنظیم اور اداراے کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔ پھر جو بھی طے پایا، مشترکہ اور متفقہ طور پر چلایا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک حسینی کے نے کہا کہ سے لیکر کہ پہلے کرم کے کے صدر

پڑھیں:

سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ

کراچی:

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو ایک برس دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے موقع پر اپنے اپنے منشور پیش کیے ، جس میں عوام سے ان کے بنیادی مسائل کے حل سمیت دیگر وعدے کیے گئے۔ انتخابات کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی۔

پارلیمانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن صوبے میں اپنے منشور کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے میں فی الحال ناکام نظر آتی ہے۔

ایکسپریس نے سیاسی جماعتوں کے منشور اور ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ سوشل ورک کی سابق پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے بتایا کہ اگر مجمورعی طور پر سندھ اسمبلی کے ارکان اور پارلیمانی جماعتوں کے منشور کا جائزہ لیا جائے تو بیشتر سیاسی تجزیہ کاروں کی نظر میں ان کی کارکردگی سے عوام مطمئن نظر نہیں آئے گی۔

سینئر پارلیمانی تجزیہ کار منیر الدین کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد پارلیمانی جماعتوں کی نشستوں میں تبدیلی آجائے گی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد بڑھ جائے گی۔

سینئر پارلیمانی تجزیہ کار عبدالجبار ناصر نے بتایا کہ بلوچستان اورگلگت بلتستان اسمبلی کے مقابلے میں سندھ کے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے ، سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو اپنے منشور کے مطابق عوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی اسمبلی میں تو بہتر ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی طور پر مزید متحرک ہونا ہو گا۔

سینئر صحافی اور پارلیمانی تجزیہ کار منیر الدین نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں پارلیمانی جماعتوں کا منشور انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا تھا۔ صدر میں الیکٹرونکس کی دکان پر سیلز مین کا کام کرنے والے نوجوان احمر قریشی نے بتایا کہ عوام کو سیاسی جماعتوں کے منشور اور ارکان اسمبلی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مجاہد کالونی کی رہائشی عائشہ علی نے بتایا کہ مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کا منشور معاشی اصلاحات اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہے۔

سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارٹی منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا منشور ضلعی خودمختاری ، انکم جنریشن پروگرام اور دیگر نکات پر مبنی ہے، ہم سندھ میں اپوزیشن میں ہیں۔

پارلیمانی اور سیاسی سطح پر ایم کیو ایم عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بتایا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی منشور کے مطابق اسمبلی سمیت ہر فورم پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب
  • اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
  • پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور اے این پی ہم آواز، مسائل انتظامی مسئلہ قرار
  • ڈھاکہ میں اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت