اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانہ اب کتنا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
راودلشاد:پنجاب حکومت کا قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ تیار
جرمانوں میں اضافے سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں پیش
بل کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی
دی صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانی جائیں گی
ترامیم کے ذریعے 1965 ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کی وضاحت کی جائے گی
1965ایکٹ میں ابھی تمام لوڈر گاڑیاں ایک ہی قسم کی تصور کی جاتی ہیں
1965ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کا جرمانہ 100 روپے سے 500 روپے ہے
ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی
بعدازکمیٹی رپورٹ ترمیمی بل اسمبلی سےبذریعہ رائےشماری منظورکروایاجائےگا
بعدازترمیم دوایکسل گاڑی کواوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزارسے 7ہزارروپے ہو گا
دو ایکسل گاڑی دوسری بار غلطی پر اوور لوڈنگ کا جرمانہ 4ہزار سے 14ہزارہو گا، متن
تین اور چار ایکسل گاڑی کو 5 سے 20 ہزار جرمانہ ہو گا، بل کا متن
تین اور چار ایکسل گاڑی کو دوسری غلطی پر 10 سے 35 ہزار جرمانہ ہو گا، متن
چار ایکسل سے زائد گاڑی کو 7 سے 25 ہزار جرمانہ ہو گا، متن
دوسری غلطی پر چار ایکسل سے زائد گاڑی کو 12 سے 25 ہزار جرمانہ ہو گا، متن
سخت سزا کے طور پر ایک ماہ قید اور جرمانہ یاں صرف قید بھی ہو سکے گی، متن
بعد از ترمیم لوڈر گاڑیوں کو پرمٹ کیساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ لینا بھی لازم ہو گا، متن
اوور لوڈ گاڑیوں سے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے، متن
1965ایکٹ میں ترامیم دور جدید کی ضرورت ہیں، متن
مردان: زہریلے کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہزار جرمانہ ہو گا ایکسل گاڑی گاڑی کو
پڑھیں:
کراچی: ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز
—فائل فوٹوبلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
مرتصیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہری شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔