2025-02-07@20:13:40 GMT
تلاش کی گنتی: 234

«بھارتی قیادت»:

    نیو دہلی: بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ مزید 487 بھارتی شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ اس سے پہلے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جھکڑے 104 بھارتیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 487 بھارتی شہریوں کی حتمی بے دخلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نظام انصاف کے تحت ان کی قانونی پوزیشن اور اسٹیٹس تشویش ناک ہے، ہمیں قابل تشویش پناہ گزینوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ معلومات ہیں اور ہم دستیاب تعداد کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا...
    امریکا سے غیر قانونی بھارتی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے شور مچانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ دو دن قبل ایک پرواز 104 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امرتسر پہنچی تھی۔ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے امریکا سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے امریکا سے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر شور مچاکر یہ تاثر دینا شروع کردیا ہے کہ صرف بھارتی باشندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔ انڈیا...
    طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) بدھ پانچ فروری کو شیخ حسینہ نے اپنے ایک آن لائن خطاب میں ڈھاکہ کی موجودہ حکومت پر غیر آئینی طور پر اقتدار پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش کی موجودہ عبوری حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں اور بغاوت کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں۔ ان مظاہروں اور تشدد کے سبب 1000 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ڈھاکہ سے موصولہ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ...
    بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ویوین دسینا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ بحرین کے سرکاری حکام نے ان کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Yusuf Lori (@yusuf44) ویوین دسینا نے...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کرکے توجہ حاصل کرلی۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ دی جبکہ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو باہر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باآسانی سے پہنچ جائے گی۔ مزید پڑھیں: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے بتادیا پاکستان کو ٹاپ فور میں نہ رکھنےکی وجہ بتاتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مستقل کرکٹ نہیں...
    بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نشستوں والا یہ طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ یہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں...
    طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوربز میگزین نے 2025ء کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین 5 اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ بھارت نے اہلِ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کا مکمل ساتھ دیا جس سے یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5فروری کا دن اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے عزائم بڑے خطرناک ہیں اور اسے اسرائیل کا تعاون بھی حاصل ہے۔ لہذ ااب محض یومِ یکجہتی کشمیر منانے کی بجائے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019 کو جب بھارت نے آئین کی شق370اور...
    ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اشتعال انگیز بیان پر احتجاج کیا ہے اور بھارت سے کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے خلاف کے اشتعال انگیز بیان بازی سے روکے۔ قبل ازیں ہزاروں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کیبیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ بنگلا دیش کے خاارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ بھارت سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ شیخ...
    امریکہ سے بے دخلی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ سے بھیجے گئے بھارتی شہریوں پر جاری ہنگامے پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب این آر آئی کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا ہو۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ 15 سال کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔ اس سے قبل آج اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی اور پریاگ راج مہا کمبھ حادثہ سمیت کئی مسائل پر ہنگامہ کیا تھا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے...
    وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کے ساتھ طیارے میں ظالمانہ سلوک نے بھارت میں طوفان برپا کردیا ہے۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں نے ملک بدری کے بعد الزام لگایا کہ انہیں فوجی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا اور پورے سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور پائوں زنجیروں میں جکڑے رہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ڈی پورٹیز کو لے کر امرتسر ایئرپورٹ پہنچا، جن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔ یہ کارروائی امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسی کے تحت کی گئی۔پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے...
    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے ایک علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک مال بردار ٹرک نے مال اتار لینے کے لیے علاقے میں داخل ہونے کے لیے ٹرن لیا جس پر بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی۔ قابض بھارتی فوج کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور کی لاش سمیت ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح ایک اور واقعے میں ضلع کٹھوا کے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے اسپیشل فورس کے ہمراہ کی گئی ایک کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔...
    2008 میں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے پاکستان کا کوئی کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ نہیں بن سکا ہےاور جب جب پاکستان بھارت کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے وہاں یہ تذکرہ لازمی کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا آئی پی ایل میں دوبارہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ سکے گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹر ز اور امپائرز کو بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل رکھا ہے۔ جہاں تک کھلاڑیوں کی بات ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔...
    امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز )امریکا نے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا، آج ایک امریکی فوجی طیارہ ان افراد کو لے کر ہمسایہ ملک کے شہر امرتسر پہنچا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنڈے کے تحت غیر متعینہ تعداد میں لوگوں کو ملک بدر کیا گیا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پرواز 205 تارکین وطن کو واپس لائی، تاہم کچھ دیگر کی رپوٹس کے مطابق ان افراد کی تعداد 104 تھی، اور بنیادی طور پر ان کا تعلق شمالی ریاست پنجاب...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنماریاض احمدسعدی نے کہاہے کہ کشمیرمیںغیر قانونی بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے اور لاکھوں سابق فوجیوں اور آر ایس ایس کے وابستگان کو آباد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے قوانین میں ترمیم کرکے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات شامل ہیں ۔ ڈومیسائل قوانین میں تبدیلیوں کے ذریعے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ان اقدامات کو ہم عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیاسی و سماجی قیادت کو قید میں ڈالنے، صحافیوں، میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی پر پابندیوں، سرچ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نااندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، (نشانِ امتیاز ملٹری) کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان کے مطابق فورم نے درپیش خطرات کا...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، شرکا نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بیان کے مطابق فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی...
    بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی ، مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، شرکا نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آر پر عملدرآمد جاری ہے۔ دنیا بھر کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ممالک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امرتسر کی طرف رواں ہے۔ اس امریکی فوجی طیارے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 205 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار ہیں۔ اِن میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شدید ہوچکا ہے۔ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا سی سیونٹین طیارہ سان انتونیو سے روانہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔  پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا۔ جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں پاکستان آرمی کے سب سے بڑے پالیسی ساز ی اور فیصلہ ساز ی کے مشاورتی ادارہ کور کمانڈرز کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔  آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا سخت نوٹس لیا۔  رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان کے مطابق  فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے  ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی،  شرکاء کانفرنس نے لائن...
    پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کےلیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف - فوٹو: سوشل میڈیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا۔ کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کےلیے نقصان دہ قرار دیا۔فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیا، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مزیدپڑھیں:صفر انکم ٹیکس کے باوجود دبئی حکومت اتنا کیسے کماتی ہے
    راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) منگل چار فروری کے روز بھارتی ذرائع ابلاغ میں، جو سب سے بڑی خبر سہ سرخیوں میں ہے، اس کے مطابق بھارت کے 205 غیر قانونی تارکین کو لے کر امریکی فوج کا ایک طیارہ بھارتی صوبے پنجاب کے امرتسر کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی-17 امریکی فوج کا طیارہ سان انٹونیو سے روانہ ہوا، جو کئی گھنٹوں کی پرواز کے بعد بھارت پہنچنے والا ہے۔ اس طیارے پر سوار دو سو پانچ لوگوں کے لیے صرف ایک ٹوائلٹ ہے۔ امریکہ کا اب 'مجرم' تارکین وطن کو گوانتانامو بے میں رکھنے کا فیصلہ نئے امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ...
    پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں کشمیر کا نفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے ہیں، مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو قائدین موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کو ادارہ نور حق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، ہماری حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری  کرے۔ ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“کرتے ہوئےمنعم  ظفر خان نے کہاکہ   آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کو حق ِ خود ارادیت اور رائے شماری کا حق نہ دلوانا اس عالمی فورم کی ناکامی اور مسلمانوں کے حوالے سے دہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت...
    آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ملائیشیا 2025 کیلئےٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ٹیم میں بھارت کی چار کھلاڑی شامل، پاکستان کی ایک بھی جگہ نہ بنا سکی ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ جی ترشا، جیما بوتھا، ڈیوینا پیرین، جی کملینی، چاومائی برے، پوجا مہاتو، کائلہ رینیکے، کیٹی جونز، آیوشی شکلا، چامود ی پربودا، ویشنوی شرما، نتھابیسن نینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں  بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
    کراچی: بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے سمیت کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں مختلف اعزاز اپنے نام کیے۔ ابھیشیک شرما نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کے 10 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کسی بھی انڈین بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اسی طرح، ابھیشیک شرما نے 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ مزید پڑھیں؛ انگلینڈ کو بھارت کیخلاف ٹی...
    بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ  ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ  انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
    اسلام آباد(آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازتنہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔ اور بھارتی دہشت گردی کا...
    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے  اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازت نہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے  اور بھارتی دہشت گردی کا...
    بھارتی ریاست ہریانہ میں نہر میں گرنے والی گاڑی کے صرف ٹائر دکھائی دے رہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے فتح آباد میں شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں گر گئی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کار بھاکڑا نہر میں گرنے سے 10افراد لاپتا ہو گئے ۔ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں ۔ ایک 10 سالہ لڑکے کو بچالیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔ گاڑی میں سوار افراد پنجاب میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔سردار والا گاؤں کے قریب پل عبور کرنے کے دوران شدید دھند کے باعث ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔
    صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں نظر انداز ہونے والے بھارتی بلے باز کرُن نائر کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی۔ بھارت کے وجے ہزارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کرُون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے نظر انداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ بلے بازنے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا نہیں سوچا تھا۔ کم از کم اس چیز کے لیے ابھی خود کو بہت دور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے...
    سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
    پاکستانی کمپنی کا کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کئے جانے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کوسموس انجینیئرنگ نامی پاکستانی کمپنی نے سامان ضبط ہونے پر شپنگ کمپنی اور فریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ وکیل مدعی عثمان فاروق نے موقف اپنایا ہے کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی کے باعث ممبئی پورٹ پر بھارتی حکام نے ضبط کی۔ وکیل کے مطابق بھارتی حکام نے نیوکلیر اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کی۔ یہ بھی پڑھیے:کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد ان کا موقف ہے کہ درآمد کی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے جبکہ اس...
    مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی کشمیریوں پر ظلم و تشدد کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ قابض فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں گھروں کی تلاشی لی، جہاں نہ صرف لوگوں کو ہراساں کیا گیا بلکہ خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ نام نہاد آپریشن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز کو معطل کر دیا گیا تھا جب کہ ایمبولینسوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی،...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ...
    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے ایک عالمی سطح کی ایڈونچر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے، جس سے وہ راجامولی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے سامنے آنے والی اس خبر کی فلم سے منسلک کسی بھی ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹس...
    لاہور: خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ خاتون کے مطابق عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی ۔ کال کے بعد  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا  جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر...
    کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
    بھارت کی ریاست آسام میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر اس پر اس کے بچوں کے سامنے تیزاب پھینک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کاچھر ضلع میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر اس کے 2 بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 22 جنوری کو متاثرہ خاتون کا پڑوسی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، خاتون نے ملزم کی کافی بے عزتی بھی کی تھی۔ بعد ازاں شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ملزم دوبارہ خاتون کے گھر آیا، شوہر نے واپسی پر دیکھا...
    لاہور: وزارت داخلہ برطانیہ کی خفیہ رپورٹ ’’Rapid Analytical Sprint‘‘لیک۔ بھارت سے درآمد شدہ انتہا پسندانہ نظریے ’’ہندوتوا‘‘برطانوی شہریوں کی جان ومال کے لیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ یہ رپورٹ برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد وزیر داخلہ  ایوٹ کوپر کی ہدایت پر وزارت کے اعلی ماہرین نے تیار کی، اْدھر کینیڈا میں حکومت کے بنائے خصوصی کمیشن (Foreign Interference Commission) کی سربراہ جسٹس ہوگے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا۔ بھارتی حکومت اگلے کینیڈین الیکشن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو رشوت اور بھاری چندے دیکر میں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مخالفین کو دھمکیاں دی گئیں، ان پر سائبر حملے کیے گئے اور بدنام کرنے کی آن لائن مہمیں...
    مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔
    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔ آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔  
    بھارت کے تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم بھارت جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید...
    ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کا رشتہ دفعہ 370 اور 35A کی بنیاد پر جڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے...
    چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نرنجن شاہ اسٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں0-2کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹوں سے مات دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) بھارت کو فی الوقت اپنے پڑوس میں مختلف مخمصوں کا سامنا ہے، جن میں سب سے اہم جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی نئی حکومتوں کا قیام ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست حکومت کی پالیسیوں کو پسند نہیں کرتی ہیں۔ بھارت کو اپنے پڑوس میں جس دوسری مشکل صورتحال کا سامنا ہے، وہ انفراسٹرکچرل ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے سبب ہے۔ تیسری اہم وجہ یہ ہے کہ بھارت کے پڑوس میں پچھلی دہائی میں بہت سی نمایاں پیش رفت ہوئی ہیں، جس میں پیچیدہ سیکورٹی چیلنجز، بڑھتا ہوا معاشی بحران، سماجی و سیاسی بدامنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) چین اور بھارت کے مابین پروازوں کا سلسلہ ابتدا میں کووڈ انیس کی وبا کے سبب روک دیا گیا تھا۔ پھر بعد میں بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہی نہیں ہو پایا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا ایک اصولی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ تکنیکی حکام جلد از جلد اس مقصد کے لیے ایک تازہ ترین فریم ورک کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔ چین تبت میں دنیا کا سب...
    بیجنگ : چین اور بھارت نے پانچ سال بعد دوبارہ براہ راست فضائی سروس شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات میں اس فیصلے کا اظہار کیا۔   بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی پر بات چیت کے لیے جلد حکام کی ملاقات ہوگی تاکہ اس حوالے سے فریم ورک تیار کیا جا سکے۔   یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، لیکن اس کے باوجود یہ فضائی سروس کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے۔
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    کراچی: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 12 سال بعد رنجی ٹرافی میچ کھیلنے کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی نے دہلی کو رنجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں ریلویز کے خلاف اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، 36 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر نے اس سے قبل دہلی کے لیے 2012 میں آخری رنجی ٹرافی میچ کھیلا تھا۔ ریلویز سے گروپ ڈی میچ 30 جنوری سے 2 فروری تک دہلی میں ہی شیڈول ہے، سردست کوہلی نے ممبئی میں تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کوہلی کی کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس میں وہ سابق بھارتی بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کے ساتھ مشقیں کر رہے...
    لاہور: چینی حکومت نے پچھلے ماہ تبت کے دریائے یارلنگ زنگبو پر ’’میدوگ ہائیڈروپاور اسٹیشن ‘‘نامی ڈیم بنانے کی منظوری دی یہ تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا جس پہ 137ارب ڈالرلاگت آئیگی اور یہ ’’60 ہزار میگاواٹ‘‘ بجلی پیدا کرے گا۔ یعنی پاکستان میں بجلی کی ضرورت سے بھی دوگنا زیادہ تاہم ڈیم بنانے کی خبر نے بھارتی حکومت کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کر دی، وجہ یہ ہے کہ تبتی دریا بھارت میں داخل ہو کر ارونا چل پردیش میں ’’سیانگ‘‘ اور آسام میں ’’برہم پترا ‘‘کہلاتا ہے۔ یہ دونوں ریاستوں میں لاکھوں ایکڑ کھیت اور چائے کے باغات سیراب کرتا ہے، نیز بھارت دریا پر دو ڈیم بنا رہا...
    مظفرآباد (صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، چیئرمین اتحاد اسلامی جموں کشمیر سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے غاصب اور جارح ملک کو یوم جمہوریہ منانا زیب نہیں دیتا ہے، جارح ملک بھارت کے خلاف کشمیری عوام نے ایک مرتبہ پھر یوم سیاہ منا کر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کریں گے، کشمیریالحاق پاکستان کے داعی ہیں اور خون کے آخری قطرہ تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رہے گی۔یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید منظور احمد شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج محافظ افواج ہے جس پر پوری کشمیری قوم کو فخر...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کے روز کنٹرول لائن کی دونوں جانب یوم سیاہ‘ احتجاج‘ ریلیاں‘ اقوام متحدہ کے مبصردفتر میں یادداشت پیش‘ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج‘ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر کشمیریوں نے احتجاج کیا اور گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں بھارت اور یو این کے دفاتر میں یاد داشت پیش کی ‘میرپور، سماہنی کنٹرول لائن، بھمبر، آٹھ مقام، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر بھر میں بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے...
    مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا...
    بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے، مظاہرین نے بھارت کو فاشسٹ ملک قرار دیا۔ مظاہرین نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ مظاہرین سے...
    بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔   بھارتی میڈیا کے مطابق  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔  یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ...
    اسلام آباد: بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔ کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں اور کشمیریوں سے زندہ ہونے کا حق بھی چھین رکھا ہے، بھارت سیکولر نہیں...
    ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔ سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس اور یورپی انرجی سیکیورٹی اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بیورو آف اوورسیز بلڈنگ آپریشنز میں سینئر مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔ این ایس سی چھوڑنے کے بعد  انہوں نے مسٹر گل کیپٹل گروپ کو...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے 25 جنوری 1990ء کو ضلع کپواڑہ کے قصبے ہندواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے ہندواڑہ اور جنوری کے مہینے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے دیگر کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے 25 جنوری 1990ء کو ضلع کپواڑہ کے قصبے ہندواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہدائے...
    ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے زندگی کو نئے روحانی سفر کی جانب موڑتے ہوئے ’سنیاس‘ لے لیا، دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں، اب مندر میں خدمات سر انجام دیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 90 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں مشہور فلمی ہیروز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ممتا کلکرنی نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 2000 کی دہائی کی شروعات میں ممتا کلکرنی بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔ اس دوران ان پر منشیات کا بڑا کیس بھی بنایا گیا تھا، حال ہی میں ممبئی ہائیکورٹ نے ان...
    5 جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ’’ حال دھرو‘‘(HAL Dhruv)کے سبھی 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔ بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور ’’گدھا‘‘ استعمال کرتی ہیں۔اب جبکہ یہ ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تو مسلح افواج میں سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران آچکا ہے۔  ’’دھرو‘‘ بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ماہرین اکثر مقامی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل نہیں کر پاتے اور وہ بار بار خراب ہوتے ہیں۔ ’’دھرو‘‘ بنانے کا...
    صدر مملکت نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرکوستارہ امتیاز عطا کیا اور اس حوال سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے، اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے متاثرہ عازمین کوابتدائی...
    ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
    مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب بھارتی عوام سراپا احتجاج ہیں، بھارتی علاقے پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے اقدام پر عوامی احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین ہفتے قبل دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے پتھم پور پہنچنے کے بعد سے یہ قصبہ تناوٴ کا شکار ہے۔ بھوپال شہر میں 1984ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے، یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے، اس عمل نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مقامی آبادی کو خدشہ...
    معروف بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔ راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ راجپال یادو کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے...
    بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔  دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
    اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے...
    مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کوخدشہ ہے کہ اس فضلے کو...