2025-02-15@19:16:53 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«بگٹی کے»:

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں  ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم تاریخ میں نہیں جانا چاہتے، کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سے گیس نکل رہی ہے لیکن آج بھی وہاں کھنڈر نظر آ رہا ہے،  اب 10 لاکھ گیلن پانی سوئی کے لوگوں کا دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا، بگٹیوں نے ہمارے اس معاہدے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 10 سال پرانی بلڈنگ کی تعمیرِ نو یہی ادارہ کرے گا،...
    میر سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
    وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
    کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...
۱