WE News:
2025-02-21@06:42:54 GMT

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ڈویژن کے لاتعداد مسائل ہیں جو چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ جب کوئی خواب حقیقت میں ڈھلتا ہے تو باعث مسرت ہوتا ہے، میں آج انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں اور اس خوشی کا سب سے زیادہ کریڈٹ ان بچوں کو جاتا ہے جو نیلے یونیفارم میں ملبوس ہو کر مشکل حالات میں کوئٹہ میں صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میں ان کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی "صفا کوئٹہ" پروجیکٹ کے زون 2،3،4 توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں@PakSarfrazbugti#SafaQuettaByCMBalochistan pic.

twitter.com/BtP3vNkxUq

— Muhammad Hanzala (@Hanzalamalik97) February 19, 2025

انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے مشکلات کا شکار ضرور ہوتے ہیں کیونکہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ ان کی من مانیاں ختم ہوں اور کوئٹہ جیسے شہر میں ترقیاتی تبدیلی آئے۔

یہ بھی پڑھیں: آدھی زندگی جیل میں رہنے والے خان علی پوٹلی کوئٹہ کے قبرستانوں کو سرسبز کرنے کے لیے پرعزم

وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان میرے تمام وزرا اور کوئٹہ کے تمام منتخب نمائندے ’صفا کوئٹہ‘ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے حکومت بلوچستان مکمل طور پر ’صفا کوئٹہ‘ کی حمایت جاری رکھے گی اور کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ہڑتال کرنا چاہتا ہے تو وہ پورا سال کرے مگر عوامی مفاد کے خلاف دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

بحیثیت ایک عام شہری، میں کوئٹہ میں صفائی کی اس زبردست تبدیلی کو دیکھ کر واقعی خوش ہوں! ???? وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں صفا کوئٹہ نے شہر کو صاف اور بہتر بنانے کا کام شاندار انداز میں انجام دیا ہے۔ ????✨ صاف کوئٹہ، خوبصورت کوئٹہ! #SafaQuettaByCMBalochistan pic.twitter.com/p79SZK9uIK

— مسٹر پاکستانی (@MrPakistani89) February 19, 2025

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستا ن کے عوام نے مجھے یہ اختیار دیا ہے کہ میں عام شہری کی خدمت کروں، اس خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے غیر موزوں ہے؟

 انہوں نے اعلان کیا کہ ’صفا کوئٹہ‘ پروجیکٹ کو مزید وسعت دی جائےگی اور اس کا دائرہ پورے ضلع کوئٹہ تک پھیلایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ روزانہ ’صفا کوئٹہ‘ کی سوشل میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں، شہر سے متعلق عوام کی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے خاص طور پر ائیرپورٹ روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پاکستان سرفراز بگٹی صفا کوئٹہ پراجیکٹ کوئٹہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میر سرفراز بگٹی بلوچستان میر وزیر اعلی صفا کوئٹہ نہیں کی جائے گا کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا  اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا, جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔سی ڈی اے کے اس جدید انفراسٹرکچر منصوبے کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، سفری وقت میں کمی لانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اس انٹرچینج کی تعمیر سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنگین ٹریفک مسائل کے حل میں مدد دے گا اور شہریوں کے لئے ایک آسان اور محفوظ سفر یقینی بنائے گا۔ انٹرچینج کی تعمیر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین چودھری محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انہوں نے 180 یوم کی بجائے 84 دنوں میں اپنی ٹیم اور کنٹریکٹر کمپنی کے ساتھ بلاشبہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔سی ڈی اے کے چئیرمین نے کہا کہ ایک کلو میٹر طویل انڈر پاس ایک ہزار میٹر سے بھی لمبا فلائی اوور آٹھ کلو میٹر سے زیادہ رابطہ سڑکیں لوپ روڈز ان کے پروجیکٹ انچارج ڈی ڈی جی پروجیکٹس اور ان کے ماتحت دن رات کام کرنے والی ٹیم نے تعمیراتی معجزہ کر دکھایا ہے۔چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)نے اس کی ڈیزائننگ اور مشاورت فراہم کی۔ منصوبے پر مجموعی لاگت 4.12 ارب روپے آئی جو سی ڈی اے نے اپنے وسائل سے فراہم کئے۔ منصوبے میں951 میٹر طویل انڈر پاس، 1,018 میٹر طویل فلائی اوور، 8 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر 10 کلومیٹر نکاسی آب کا نظام 291 ایل ای ڈی لائٹس والے پولز کی تنصیب  اور لاتعداد سائن بورڈز، لین مارکنگ، کیٹ آئیز اور کرب اسٹونز ان پر سیاہ و پیلا پینٹ شامل ہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح 13 فروری 2025 کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر ایوان وزیراعظم میں اسٹیل پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے کیا۔ اس انٹرچینج کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔ انٹر چینج کی تکمیل سے پارلیمنٹ تا ایف ٹین اور شاہین چوک سے آئی جے پی چوک راولپنڈی کا فاصلہ دس منٹ میں طے ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ارباب نیاز اسٹیڈیم کے توسیع منصوبے کی لاگت 2 ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی
  • بطور وزیراعلیٰ پارٹی کی سو فیصد حمایت حاصل ہے، سرفراز بگٹی
  • صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے بلوچستان کےہسپتالوں میں تبدیلیاں آئیں گی: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے: سرفراز بگٹی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹر چینج ایف 8 کا افتتاح کردیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پارٹی اختلافات کے سلسلے میں اسلام آباد روانہ