وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان کا روایتی پکوان لاندھی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل کھولا ہے جس میں لاندھی سے مختلف اقسام کے پکوان تیار کیے جا تے ہیں۔ ان میں لاندھی کا شوربا، چینکی لاندھی کڑائی اور لاندھی کابلی پلاؤ ان دنوں شہریوں کی پسند بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے روایتی کھانے

وی نیوز سے بات کر تے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ لاندھی سردیوں کا توڑ ہے اور ایسے کھانا صحت کے لیے بھی مفید ہے، لیکن ان سب چیزوں سے ہٹ کر لاندھی کا ذائقہ اپنی مثال آپ ہے۔

ہوٹل کے مالک نے وی نیوز سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ لاندھی کو ہوٹل میں شروع کر نے کا آئیڈیا مجھے تب آیا جب میں خود لاندھی کے لیے اپنے رشتہ داروں کو فون کرتا تھا، کیونکہ لاندھی اکثر اوقات سرد علاقوں میں  20سے 30 دن لگا کر خشک کی جاتی تھی اور بعد ازاں اسے پکا کر کھایا جاتا تھا۔ ایسے میں لاندھی کے چاہنے والے بہت تھے لیکن اسے تیار کرنے والے کم تھے، بس اسی وجہ سے میں نے اسے ہوٹل میں شروع کیا اور اب اسے لوگ بے پناہ پسند کررہے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان پشتون پکوان تہذیب روایات سرد کھانے لاندھی موسم ہوٹل

متعلقہ مضامین

  • نائب صدرالخدمت سندھ سیدمحمد یونس بے روزگار افراد کو سبزی وفروٹ کے ٹھیلے فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی تاریخی حقائق نظرانداز نہ کریں، جام کمال خان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بخاری ہائوس آمد ، نیئر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنزمیرپورخاص ریجن میں اسٹیم مقابلے کی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کررہے ہیں
  • سرفراز بگٹی سے صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عبد الواسع کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا یتیم بچوں کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کا اعلان
  • بلوچستان کا روایتی پکوان لاندھی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا
  • اوستامحمد:  سیلاب زدگان کےلیے 14ہزارگھروں کی تعمیرکااعلان
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کے وفاقی منصوبے میں تاخیر، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشویش