حافظ حسین احمد جید عالم اور اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے، سرفرازبگٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ حسین احمد کون تھے؟
وزیر اعلیٰ اتوار کو جامع مطلع العلوم بروری روڈ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے فرزند اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک جید عالم دین، منجھے ہوئے سیاستدان اور اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کیا۔ ان کی وفات ایک عظیم نقصان ہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور مذہبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وہ ایک مدبر رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم حافظ حسین احمد سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سرفرازبگٹی مطلع العلوم بروری وزیراعلیٰ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سرفرازبگٹی مطلع العلوم بروری وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حافظ حسین احمد وزیر اعلی کے لیے
پڑھیں:
ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، عہدے سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمے داری ہے، کوئی بھی افسر پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہو جائے، کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمے داری کو پورا کیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، کوئی شاہراہ بند نہیں ہو گی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمے دار ہے، کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، مل کر لڑنا ہے۔