2025-04-15@07:29:23 GMT
تلاش کی گنتی: 769

«بزرگوں کے»:

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی، اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان، اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتاہے جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا ہ اورگلگت بلتستان میں اپریل سے جون...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ زرعی نمو کم رہنے کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، زرعی شعبہ کی نمو...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران امریکی وفد نے بیساکھی میلے میں شرکت کی اور سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ کیا جبکہ وفد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی شریک تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ محسن نقوی اور کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی اور...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔  محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔  حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔   محسن نقوی اور  امریکی...
    شہرلاہور میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
    اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خصوصی رپورٹ ٭ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد...
    لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، شدید آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم، گورنر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ گورنر ہاؤس میں آگ لگانے کے الزام میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں جنہیں مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، درآمدات میں کمی لائی گئی ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس رہا ہے. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانشل لٹریسی کوفروغ دینے کے لیے اس طرز کے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ 2022 میں مہنگائی کا مسئلہ در پیش تھا، مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے. گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔(جاری ہے) دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
    عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے پر مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن سے فائر کیے گئے 2...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں حلال گوشت کے نام پر پیرا پھیری میں ملوث دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی خبررساں‌ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوڈ ہول سیلر غیر حلال چکن کو حلال کے طور پر فروخت کرنے پر دھوکہ دہی کا مرتکب پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ویلز کے شہر کارڈف سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ حلیم میاں یونیورسل فوڈ ہول سیل لمیٹڈ کے مالک تھے جنہیں برطانوی پولیس نے گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیسمیر روڈ پر واقع حلیم میاں کے گودام سے غیر حلال مرغی کی فروخت سے متعلق عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں بتایا کہ کارڈف کے ریسٹورنٹ میں حلال گوشت کے نام پر غیر حلال اور مضر صحت مرغی کا گوشت...
    لاہور: گورنر ہاؤس میں اسرائیلی برانڈز،غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی،چوہدری منظور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ گورنر کا کہناتھاکہ جب تک میں گورنر ہوں، گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسی تمام اشیا جن سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچتا ہو، ان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ گورنر پنجاب نے ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا...
    گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی برینڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی برینڈ ،غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر مکمل پابندی کردی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحیدر علی گیلانی، سینئر رہنماچوہدری منظور اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں کیں ، گورنر پنجاب کا ایران میں دہشت گردی کے واقعہ...
    کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ Post Views: 1
    کراچی: ماڑی پور کے علاقے میں گیٹ نمبر 4 کے قریب لُنڈا بازار کے کپڑوں کے گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اندر موجود کپڑوں میں لگی، جن پر مخصوص کیمیکل لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں آج وہ تمام افراد موجود ہیں، جن کے گھر والے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رک رہے ۔ آج میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد...
    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آیندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔ سردار سلیم حیدر خان...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔(جاری ہے) اس موقعے پر اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔اٹلی قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں شجر...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر...
    سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
    — فائل فوٹو سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
    ملائیشیا کی سستی ایئر لائن ’ایئر ایشیا ایکس‘ نے پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز باضابطہ شروع کردیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین سفری روابط میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازیں 30 مئی سے شروع ہوں گی۔ یہ اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے  سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اس  نئے روٹ کو پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
    گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ جعفر مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل افہام وتفہیم سے حل ہو سکتے ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال میں فوری صوبہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، ماضی میں بھی متعدد قبائلی وسیاسی مسائل جرگے سے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں۔   
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم کی صورتحال سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    کراچی ( نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای کے سفیر نے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے، پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ Post Views: 1
    کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں گورنر سندھ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حماد عبید الزہبی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اماراتی سفیر نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افرادکو ویزوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات کی،گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر کا کراچی میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔ اماراتی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ ویزے کے مسائل حل ہو گئے،پاکستانی 5سال کا ویزا لے سکتے ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو ویزاسینٹر آنے کی دعوت بھی دی، ان کاکہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے منصوبے لائق تحسین ہیں،یواے ای کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ ایک سال میں کتنی...
    دبئی(نیوز ڈیسک)عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا, اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض...
    مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو مرغی کا گوشت 750 روپے سے تقریباً 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ماہ فروری میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 سے 650 روپے تک تھی، جو رمضان کے موقع پر بڑھ کر 700 روپے اور کئی شہروں میں تقریباً 745 روپے تک بھی فروخت ہوتا رہا۔ عید کے موقع یعنی اپریل کے آغاز پر ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں؟ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اس حالیہ اچانک اضافے کی وجہ سابق پنجاب پولٹری...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے جن ممالک پر نئے ٹیرف عائد کیے ہیں ان میں ایسے جزیرے بھی شامل ہیں جہاں انسان نہیں بلکہ صرف پینگوئنز آباد ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جزیرہ آسٹریلیا کی ملکیت ہے اور انٹار کٹیکا میں واقع ہے جب کہ اس کے رہائشی پینگوئنز ہیں اور دس سال سے یہاں کوئی انسان نہیں گیا۔ جب اس علاقے پر ٹیکس عائد کرنے پر تنقید کی گئی اور مذاق اُڑایا گیا تو امریکی حکام اس عجیب و غریب اقدام پر ردعمل دینے پر مجبور ہوگئے۔ امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بتایا کہ ایسے جزائر پر ٹیرف کا مقصد ان خامیوں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ممالک ٹیر ف سے بچنے کی...
    پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ ہی تباہی کے ذمے دار ہیں، وسیم اختر کے دور میں 600 افراد کی بھرتیاں کی گئیں، فاروق بھائی بتائیں کہ میئر کا گھر ہوتا تھا وہ کہاں گیا؟ کس کو دیا؟ میں تو ان کی پراپرٹیز کا ذکر بھی نہیں کرتا، مجھے پتہ ہے پیسے والے آدمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا...
    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کامران خورشید رضوی کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کامران خورشیدکی دو بچیاں یتیم ہوچکی ہیں، پلاٹ کسی انسانی جان کا معاوضہ نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے گیا تھا۔ ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ12 اپریل کو ڈمپر اور ٹینکر تلے کچلے گئے افراد کے لواحقین گورنر ہاؤس آئیں، کامران ٹیسور انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو پڑھا...
    پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں عالمی امن اور سکھ ازم کے کردار پر سیمینار پیر کو پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے جاری اعلامیے کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ مزید پڑھیے: بیساکھی کے تیوہار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام یاتری دیگر مقدس مقامات کے علاوہ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ کرتار پور صاحب کی یاترا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے...
    کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی...
    کراچی: گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست لے کر آئیں تو پھر وفاق سے رقم دلوانے کیلیے خط وزیراعظم کو لکھیں گے۔ اُدھر گورنر...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
      فاروق ستار---فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائے گے سوال تو یہ ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت...
    سرگودھا میں سوشل میڈیا پر پیغام میں کرپشن کے الزام پر پیکا ایکٹ کے تحت شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانا چھوٹا ساہیوال کے محرر نے شہری مہر اسامہ کے خلاف درج کرایا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں محرر کو کرپشن کا بادشاہ لکھا تھا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، پولٹری فارمرز سے مرغی مہنگی ملتی ہے جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔ شہریوں نے زائد نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے دوسری امدادی کھیپ میانمار میں حکام کے حوالے کردی گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجی جانے والی دوسری امدادی کھیپ ینگون میں متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی اشیاء کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا ہے۔ میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہوزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد سامان روانہ کر دیا گیا۔ میانمار میں پاکستانی سفیر نے ینگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی، ینگون...
    کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو مرغی 880  روپےکی ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں ایک روز میں 54 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 746 سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ کچھ مقامات کر مرغی 880 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو ہیں جبکہ رمضان اورعید پرمرغی کاگوشت 840 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری زراعت پنجاب نے مرغی کی قیمتوں سے متعلق 2 الگ الگ فہرستیں جاری کرنے پر نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب نے...
     میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر 70 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی بروقت روانگی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا۔پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ یانگون ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کی گئی، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی۔یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا، امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ...
    کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایسے منصوبے بناتے رہیں گے جن سے عوامی خدمت کا عنصر عیاں ہو۔ میری سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست ہے۔ بلوچستان میں ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملکی و قوم کی ترقی و سلامتی وابستہ ہے۔ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈگھیب ضلع اٹک میں ڈائیلاسز سینٹرکا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا جو ذہین، باہمت اور باشعور ہوگا وہی اسمبلی میں جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن غیور اور باشعور...
      مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا، چکن کی قیمت 800 روپے، بڑے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ مٹن کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن...
    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا...
    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس...
    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا، مشن کا...
    بیجنگ :چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی۔ موجودہ کھیپ میں 1048 عدد  پانی صاف کرنے کا  سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔ ہنگامی انسانی امداد کی پہلی  اور دو سری کھیپ  31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچا دی گئی تھیں اور متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق  4 اپریل کی رات آٹھ بجے تک میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے سے کل  3,354 افراد ہلاک اور  220 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو سرگودھا کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔سرگودھا کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرے گا۔ ملزم نے 6 ستمبر 2023ء کو سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
    عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ دوسرا مشن دو ماہ کے اندر پاکستان پہنچا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے ادارہ جاتی نظام میں شفافیت لانا اور ریاستی مشینری کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی تشخیصی جائزہ تیار کرے گا اور چھ اہم ریاستی شعبوں میں اصلاحات کے امکانات کا تجزیہ کرے گا ان شعبوں میں مالیاتی نگرانی مارکیٹ کے ضوابط قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں تاکہ ریاستی سطح...
    سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔  
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بارودی سرنگوں، جنگوں میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی باقیات اور دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے خطرہ لاحق ہے۔بارودی سرنگوں کے خطرے سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی ان کی باقیات موجودہ رہتی ہیں جو کھیت کھلیانوں، راستوں اور سڑکوں پر معصوم لوگوں کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔ Tweet URL افغانستان سے میانمار، سوڈان سے یوکرین، شام، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور دیگر جگہوں تک یہ مہلک اسلحہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر...
    ہیرڈ اور میکڈونلڈ جزائر، جہاں کوئی مستقل رہائشی نہیں ہے، اب امریکا کی ٹیرف لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔ انٹارکٹیکا کے قریب واقع دور دراز، غیر آباد آتش فشانی جزائر، جو پینگوئنز کا مسکن ہیں، اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع تجارتی ٹیرف کے تحت آ چکے ہیں، جس سے ان علاقوں کے بارے میں الجھن اور مذاق کی سی کیفیت ہے کیونکہ یہاں نہ تو کوئی آبادی ہے اور نہ ہی یہاں کی کوئی ریکارڈ شدہ برآمدات ہیں۔ ہیرڈ جزیرہ اور میکڈونلڈ جزائر، جو ایک گلیشیر سے ڈھکے ہوئے آسٹریلیشین خارجی علاقے ہیں، جو صرف پرتھ سے 2 ہفتے کے بحری سفر کے ذریعے پہنچے جا سکتے ہیں، ان ممالک اور علاقوں میں شامل کیے گئے ہیں...
    مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تلاوت قرآن مجید کے دوران بلی قاری کی گود میں آکر بیٹھ گئی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف تھے تو اسی دوران ایک بلی اُن کے پاس آگئی۔ بلی کو دیکھ کر قاری نے اُسے بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران بلی بھی پُرسکون رہی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی۔ ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے قاری کے رویے اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم دل قرار دیا اور جانوروں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔        ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیرف سے کرۂ ارض پر شاید ہی کوئی جگہ محفوظ رہی ہوگی کیوں کہ وہ اس میں جزائر بھی شامل ہیں جہاں انسان بھی آباد نہیں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی 10 فیصد ٹریف عائد کردیا ہے جو کہ قدرتی طور پر پینگوئنز کا محفوظ مسکن ہیں اور یہاں ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں۔ انٹارکٹیکا کے قریب واقع آسٹریلیا کے زیر انتظام ان جزیروں میں انسانی آبادی بھی نہیں اور آخری بار 10 سال قبل کوئی انسان گیا تھا۔ علاوہ ازیں آسٹریلوی بیرونی علاقوں کوکوس آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی 29 فیصد تک ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ جس پر آسٹریلوی وزیراعظم نے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی، قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔ تاہم آج نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔ مرغی فروشوں نے اعتراف کیا کہ عید کی چھٹیوں میں لیبر نے اپنی مزدوری کئی گنا بڑھالی تھی ، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔ صارفین کا کہنا...
    مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے دفتر حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر کا بیان مضحکہ خیز ہے، حریت کانفرنس
    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ یانگون...
    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ مسک اور صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں، انہیں حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) سے دستبردار ہوگئے۔ امریکی اخبار نے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ مسک اور صدر ٹرمپ نے فیصلہ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک...
    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ میں واقع اپنا 2000 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔ شاہ رخ خان کا خاندان پہلے اپنے معروف زمانہ گھر منت سے نسبتاً چھوٹے اپارٹمنٹ میں شفت ہوچکا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر منت جس کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ ہے میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہوگا۔ اس دوران اچانک گوری خان نے بھی اپنا ایک اپارٹمنٹ 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم بھی منت کی تعمیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی جس میں گوری خان انقلابی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہیں۔ تاحال اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرنے کے...
    کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔ مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم...
    گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
    فائل فوٹو۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
    لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈرز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے  ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں...
    گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم...
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈر ز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے  ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عیدالفطر کے موقع پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران  24 بیکریاں سیل کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع بھر میں 5 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 472 فوڈ پوائنٹس کو مضرِ صحت غذائیں رکھنے کے نتیجے میں 3 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسshehک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی۔   وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ “صوبہ سندھ کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے، اور سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔”   دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال  کیا۔ Post Views: 1
    میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
    عید پر سرکاری تعطیلات کے سبب 2 ہزارپاکستانی کارگو ڈرائیورز اورکلینر افغانستان میں پھنس گئے۔چمن چیمبرزآف کامرس کا کہنا ہے کہ  ڈرائیورز 735 کارگو ٹرانسپورٹ کے ساتھ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق عید کے پہلے روز باب دوستی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گا، باب دوستی یکم اپریل کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا۔ڈرائیورز نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام ہماری پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کریں۔
    افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر اور موقع پر موجود انجینئر سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ فائر بریگیڈ عملے کو ہر ممکن سہولتنفراہمنکینجائے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر کے شرکاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے 27ویں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیامِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یومِ القدس کو فلسطینی عوام سے اظہارِ...
    ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔ کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ پی پی سینیٹر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔ سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...