Islam Times:
2025-04-03@15:20:05 GMT

عرب مسلم ممالک کی بن گوئر کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

عرب مسلم ممالک کی بن گوئر کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک اشتعال انگیز عمل سمجھتے ہیں جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے، اسرائیل کے انتہائی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں عدم استحکام کا ایک بڑا عنصر ہیں۔
 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، ہم جبالیہ میں UNRWA کی تنصیب پر اسرائیلی افواج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ القدس فیڈ ٹیلی گرام چینل نے مغربی کنارے میں بیت لحم میں الدحیشہ کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہماری ٹیم سامان کی کمی کی وجہ سے الناصر ہسپتال کو خون کے تھیلے عطیہ کرنے کے قابل نہیں رہی۔

اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک خطرناک اضافہ، اشتعال انگیز اور قابل مذمت سمجھتے ہیں۔ بی گویئر کا یہ اقدام مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو نظر انداز کرتا ہے، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسرائیل یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی مسلسل خلاف ورزی کر کے اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں اور کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر اسرائیل کی کوئی حاکمیت نہیں ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی ایک فوری رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر بین گویر کا حملہ کشیدگی میں ایک خطرناک اضافہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ہے کہ ہم مسجد اقصی خلاف ورزی اعلان کیا کے مطابق گوئر کے

پڑھیں:

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

غزہ میں ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلال احمر کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی ایک ہفتے پہلے رفح کے نزدیک اسرائیلی حملےکی زد میں آئی تھی۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ لاپتہ ہونے والے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید
تمام 15 افراد کی لاشیں رفح کے علاقے تل السلطان میں ریت میں دبی ملی ہیں۔ برآمد شدہ 15 لاشوں میں 8 فلسطینی ہلال احمر، 6 فلسطین سول ڈیفنس اور ایک اقوام متحدہ کا کارکن ہے۔

لاشوں کے قریب امدادی کارکنوں کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کے نشان والی گاڑی بھی موجود تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل یہ کارکن رفح کے علاقے تل السلطان میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے پہنچے تھے کہ صیہونی فوجیوں کی براہ راست گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈکریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے امدادی کارکنوں کے قتل پر گہرے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امدادی کارکن زخمیوں کی مدد کرنے جارہے تھے، ان کی جیکٹس کی وجہ سے انہیں دور سے ہی باآسانی شناخت کیا جاسکتا تھا، ان کی گاڑیوں پر ہلال کا نشان بھی واضح تھا۔

آئی ایف آر سی کے مطابق تمام لاشوں کو 7 دن بعد رفح کے اس علاقے تک رسائی ملنے پر نکالا گیا ہے۔

آئی ایف آر سی کا کہنا ہےکہ حالیہ تنازع کے بعد سے فلسطینی ہلال احمر کے 30 رضا کار شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں کم ازکم ایک ہزار 60 طبی کارکن شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی شام میں بڑھتی جارحیت، دمشق اور حمص میں بمباری
  • اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید
  • مولانا اسد جاجروی پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت
  • ضاحیہ پر اسرائیلی حملے میں مزاحمتی کمانڈر حسن علی بدیر کی شہادت
  • اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، 3 افراد شہید
  • میرواعظ کی جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
  • غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں
  • بی جے پی کی تخریبی سیاست قابل مذمت ہے، ممتا بنرجی