2025-02-08@10:50:14 GMT
تلاش کی گنتی: 466

«اور بحالی»:

    چین کے قدرتی جنگلات کے تحفظ کا نظام بنیادی طور پر 2035 تک مستحکم ہو جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے قومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔  منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔(جاری ہے) امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو...
    بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔  82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔          View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار...
    افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد افغان شہری نکلا، سیکیورٹی فورسز نے 6 فروری کو شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان نیشنل) کے طور پر ہوئی، جو کمال خان کا بیٹا ہے اور افغانستان کے صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی ہے۔ افغان شہری ہونے کے ناتے دہشتگرد لاش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جائزے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔ فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باوجود رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات نمایاں رہیں گی۔ فچ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک کو مالی سال 2025 میں 22 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرض ادا کرنا ہو گا، جس میں تقریباً 13 ارب ڈالر کے دو طرفہ ذخائر بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بڑی ’بیرونی...
    پاکستان میں سنگدلی اور بے حسی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی پامالی کو بھی ایک کھیل بنا دیا گیا۔ جعلی مینڈیٹ پر قائم ہونی والی حکومتیں تادیر مصنوعی پائوں پر کھڑی بھی نہیں رہے سکتیں۔ 8 فروری 2024 کو پاکستان کے بارہوں انتخابات تھے ان انتخابات میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پورے انتخابی عمل پر ایسا شب ِ خون مارا کہ الامان الحفیظ، اس بدترین دھاندلی پر ناصرف یہ کہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک شور مچ گیا لیکن پاکستان کے اداروں کو نہ احتساب کا خوف ہے اور نہ ہی قانون کا ڈر تمام ہی سیاسی جماعتیں جن میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف، جمعیت العلمائے اسلام، جی ڈی...
    نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہو یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے۔ (یہ اللہ کی سنت ہے اْن لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اْسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے۔ (سورۃ الاحزاب:38تا39) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ صحابہ حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں بعض اوقات اتنے...
    فاران یامین:  فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن میٹرو سٹیشن کی حدود میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف دوسری جانب...
      سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے ستارے گردش میں آنے لگے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈین نیشنل ڈائریکٹر ڈیمالیشن کی نوکری کے حوالے سے بھی سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق موصوف ناجائز طریقے سے سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں نوکری کر رہے ہیں ، ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا مگراسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات بنواکر اپنے اپ کو ری اسٹیٹ کروا کر اور ڈائریکٹر ڈیمالیشن کے عہدے پر قابض ہیں۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اُن کے متعلق حقائق اور متعلقہ دستاویزات پر کام شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق عبدالسجاد خان ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلام نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ شب برأت بخشش اور مغفرت طلب کرنے کی رات ہے۔ شب برأت پر آتش بازی اور خرافات سے گریز کیا جائے۔ مسلمان عبادات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔ شب برأت کی  خصوصیت یہ ہے کہ اس رات میں اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو اپنی خصوصی رحمت سے نوازتا ہے۔ اس رات ہر امر کا فیصلہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    سعودی عرب میں جنگی مشق سے قبل امریکی فوجی شمالی اڈے پرموجود ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے شمالی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ دوستی 2025 ء عنوان سے مشق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس مشق میں دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے، منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو یکجا کرنے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کو فروغ دیا جائے گا۔
    کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح نے 2022 میں ملک کے ایک تہائی حصے کو متاثر کرنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے اپنی دو سالہ کاوشوں اور اقدامات کی تفصیلات جاری کردی۔ بینک الفلاح نے اب تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 2 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، تاکہ 10 لاکھ سے زائد متاثرین کو آگے بڑھنے کیلئے پائیدار راستہ فراہم کیا جاسکے، جو بینک کو سیلاب متاثرین کی معاونت کرنے والے سب سے بڑے کارپوریٹ اداروں میں شامل کرتا ہے۔ یہ امدادی پروگرام بینک الفلاح کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک آل نہیان کی دور اندیش قیادت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تعاون سے...
    راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے،تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ شرپسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور...
    میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ پاک فوج کے...
    شمالی وزیرستان میں کارروائی، فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز میران شاہ (آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ...
    پر شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں 6 اور 7 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا جو برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ مزید پڑھیے: کرک: پولیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) فچ کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان کو مالی سال 2025 میں بیرونی قرضوں کی مد میں 22 ارب ڈالر سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے، جن میں تقریباﹰ 13 ارب ڈالر دو طرفہ ڈپازٹس کی شکل میں ہیں۔ فِچ ریٹنگز دنیا کی ان اہم ترین کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز (سی آر اے) میں شامل ہے جو کسی حکومت، کاروبار یا مالی ادارے کے مالیاتی استحکام اور اسے ادھار دیے جانے کے بارے میں اس کی درجہ بندی کرتی ہیں۔ فِچ نے جمعرات چھ فروری کو کہا، ''بہت زیادہ رقوم کی جلد طے شدہ ادائیگی اور قرض دہندگان سے لی گئی موجودہ رقوم کے تناظر میں بیرونی فنانسنگ کا حصول...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اصلاحاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے، اور ہر پندرہ روز بعد اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تمام منظور شدہ اقدامات کی نگرانی کی جائے گی۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی جائے گی، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید کی جائے گی اور ملک کی تمام بندرگاہوں کے ٹیرف کو یکساں معیار پر...
    ویب ڈیسک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔  فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔   رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  فچ کا کہنا ہے...
    یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مراعات کے دروازے ممبران اسمبلی یا وزرا ء پر ہی کیوں کھلتے ہیں جو پہلے ہی سے مراعات یافتہ لوگ ہیں ۔جن کے گھروں میں کبھی غربت نہیںناچی،جن کے برتنوں میں کبھی بھوک نہیں اونگھی ، جن کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کے جرم میں کبھی اسمبلی کے وقت سکول کے دیگر بچوں کے سامنے شرمندہ کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑا کرکے ہتھیلیوں پر ڈنڈے نہیں مارے جاتے ،جن کے بستے سروں پر رکھ کر انہیں گھنٹوں کلاس روم کے باہر نہیں کھڑا کیاجاتا۔ جن کی عزت نفس کچل کرانہیں معاشرے کا راندہ درگاہ فرد نہیں بنایا جاتا۔ریاستی بد بختی اور حکومتی ناکامی کے چلتے پھرتے ثبوت وزراء کی تنخواہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کے لیے ہے۔ فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں مستحکم...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی )سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کر کے 12 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جوابی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 فروری 2025 کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بارہ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد ابراہیم ( عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے، جو مارچ میں برطانیہ کے لیے متوقع براہ راست پروازوں کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر خیبر مشرق کی سربراہی میں یہ وفد اپنے دورے کے دوران پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا معائنہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی قومی ایئر لائن نے پہلے ہی برطانیہ میں فلائٹ آپریشنز کے لیے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور کیٹرنگ سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر...
    کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اْس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا۔ اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ ’’اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر‘‘اْس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ...
    اسلام آباد: پاکستان کے قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہی جو پارلیمانی قانون کی خلاف ورزی ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے سرکاری قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہیں جو کہ پارلیمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے جبکہ اس کی بنیادی وجوہ میں شرح سود کی مد میں ادائیگیاں ہیں جس کے باعث مستحکم زرمبادلہ اور دیگر اخراجات میں کٹوتی کا بھی سودمند ثابت نہ ہوسکیں.  یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک جائزہ رپورٹ میں کہی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے اختتام تک قرضوں کی سطح کو...
    بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا  کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
    پشاور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی،...
    کرک/راولپنڈی (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک)کرک اور شمالی وزیرستان میں 4جوان شہید اور 12دہشت گرد مارے گئے جب کہ چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3اہلکار شہیداور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوینے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا...
    میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    رزق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی ’’عطا‘‘ ہے اور اس سے مراد اﷲ تعالیٰ کی ہر عطا کردہ نعمت ہے۔ جس میں مال، طاقت، علم، اناج اور وقت سب نعمتیں شامل ہیں۔ ان کی تقسیم کا اختیار اﷲ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔ ارشاد باری تعالٰی کا مفہوم ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ تعالیٰ خود رزاق ہے، مستحکم قوت والا ہے۔‘‘ (سورہ الذاریات) اﷲ تعالیٰ نے تمام نعائم عطا فرمانے کے بعد ان تمام چیزوں کو استعمال کرنے اور برتنے کی اجازت دی ہے۔ مگر اس میں سب سے اوّلین شرط حلال مقرر کی ہے۔ سورہ مائدہ میں اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے، مفہوم: ’’لوگ آپ (ﷺ) سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کون سی...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5اور 6فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ حکام کی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ پہنچ گئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دو اعلیٰ حکام فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے، پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں انتظامات کا جائزہ لیں گے اور پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ سےاجازت ملتے ہی آئندہ ماہ مارچ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع  کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ان کا...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 4 منصوبے اور ملک میں بلیو ایل پی جی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویز کے مطابق منصوبے کیلیے آئندہ مالی سال ایک ارب روپے سے زائد روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لیں۔آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر کے 9 منصوبوں کیلیے 8 ارب 41 کروڑ روپے اور سندھ میں گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹر کے علاقے میں گیس فراہمی کیلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ جیالوجیکل ہیریٹیج کے تحفظ کیلیے جیو پارکس قائم کرنے اور اس کیلیے 17 کروڑ 39 لاکھ روپے...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے تین ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے، جن میں مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ شامل ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور سرزمین سے زبردستی نکال کر ان ممالک میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو وقتی طور پر غزہ سے نکالا جائے تاکہ وہاں تعمیر...
    لاہور کے تاریخی عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ منصوبے پر 8 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکوماسٹرپلان کے تحت عجائب گھر کو 1929 کی شکل میں بحال کیا جائیگا ، ڈیجیٹلائزیشن کی اسٹڈی مکمل کرلی گئی،پانچ سالہ بحالی منصوبے کے تحت عجائب گھر کو قومی اور مقامی ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ مال روڈ لاہور  پر  واقع لاہور عجائب گھر 1894 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لاہور عجائب گھر کا شمار جنوبی ایشیا کے چند بڑے عجائب گھروں میں ہوتا ہے، اس میوزیم میں گندھارا، مغل ، سکھ اور برطانوی  دور کے  60 ہزار کے قریب نوادرات ہیں، جس میں نادر ونایاب مجسمے ، مختلف ادوار کے سکے، لکڑی کا...
    دبئی : دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جُنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ایونٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے جُنید خان کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی ہے۔  تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان نیلی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے اور عامر خان سے ملاقات پر گرمجوشی سے گلے ملے، جبکہ عامر نے اس موقع پر کُرتا اور دھوتی پینٹ پہن رکھی تھی۔  سلمان خان بھی جنید خان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا حصہ بنے وہ گرین ٹی شرٹ اور رِپڈ ڈینم میں ملبوس تھے۔ بھائی کی دوسری فلم کی اسکریننگ پر عامر...
    نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے صرف ایک روز قبل موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار بن گئیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ نورافتیحی ایک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں،اس ویڈیو میں ایک خاتون بنجی کو پہاڑی علاقے میں بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا جو دورانِ چھلانگ اپنا توازن کھوتی ہوئی نظر آئی ،تاہم عورت کی شکل ویڈیو میں واضح نہیں تھی جس نے قیاس آرائیوں اور تشویش کو ہوا دی۔ مذکورہ کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے۔ اس پوسٹ نے، جسے اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں مفت سولر سسٹم کیلئے16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مفت سولر سکیم کے تحت صوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 65 ہزار اور دوسرے مرحلے میں بھی 65 ہزار افراد کو مفت سولر سسٹم ملے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ لوگ مفت سولر سسٹم کے اہل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم دیا جائے گا، ایک سسٹم کی کل مالیت تقریباً دو لاکھ روپے ہے، درخواستوں کی آخری تاریخ کے بعد سکروٹنی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ میں شدید جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان...
    بہت سے اداکاروں نے بالی وڈ میں قسمت آزمائی ہے۔ فواد خان، ماہرہ خان اور بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بالی وڈ فلموں میں کام کیا اور اپنے لیے شائقین کے بڑے حلقے تخلیق کیے۔ ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جن کی فلم کو IMDb پر کافی اچھی ریٹنگ حاصل ہے۔ جبکہ یہ خوبصورت اداکار کا بالی وڈ میں ڈیبیو بھی تھا۔ اداکارہ ان دنوں خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ جی ہاں! اداکارہ ماورا حسین اس وقت سرخیوں میں ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی ہے۔ ان کی شادی ایک خواب سے کم نہیں لگ رہی تھی۔ ماورا نے اپنے خاص دن پر ایک خوبصورت سلور گرے لہنگے...
    یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے۔ بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:34تا35) سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بہت بڑے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آدمی...
    TOKYO: رواں موسم سرما کی سرد ترین ہواؤں کے سبب جاپان کے شمالی اور مغربی ساحل برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوکُورِیکُو، نِیگاتا پریفیکچر اور توہوکُو کے جنوبی حصے میں برف تیزی سے جمع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ آج دوپہر تک 24 گھنٹوں کے دوران توہوکُو اور نِیگاتا میں 100 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ہوکُورِیکُو علاقے میں 80 سینٹی میٹر، گِفو پریفیکچر میں 70 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ کِنکی علاقے میں 60 سینٹی میٹر تک، ہوکائیدو اور...
    سیاست میں ایک بے پناہ اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ وقت سے قبل یہ بھانپ لیا جائے کہ کسی خاص صورتحال میں کسی لیڈر کا ممکنہ طرزِ عمل یا ردعمل کیا ہوگا؟ چنانچہ نہ صرف یہ کہ متحارب سیاسی قوتیں اپنی چال چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر کرتی ہیں بلکہ تجزیہ کاروں کی روزی روٹی بھی اسی چیز سے جڑی ہوتی ہے۔ کیونکہ تجزیہ حال سے کم اور مستقبل سے زیادہ جڑا ہوتا ہے۔ ہرچند کہ ناقابل یقین سی بات ہے مگر ہوتے سیاسی لیڈر بھی بہر حال انسان ہی ہیں۔ اور ہر انسان کی ایک نفسیات ہوتی ہے، اسی بنیاد پر اس کے حوالے سے یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ کس...
    سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے. ان باتوں کا اظہار انہوں نے چوہڑ جمالی شہر کے اچانک دورے درے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چوہڑ جمالی میں رورل گروتھ سینٹر منصوبے کے تحت جاری روڈ، ڈرینیج سسٹم اور صحت مرکز کے جاری تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ کام کے معیار...
    رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے  اس کی  برہنہ ویڈیو بنالی۔  رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
    بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔ حادثے کے...
    مشہور اسکرین رائٹر داراب فاروقی نے بالی ووڈ میں اسکرین رائٹرز کے ساتھ ہونے والے استحصال پر شدید تنقید کی ہے۔  انہوں نے ایک تفصیلی ٹوئٹر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ لکھاریوں کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا اور انہیں اپنے پیسوں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ داراب فاروقی کے مطابق، بالی ووڈ میں رائٹرز کو معاہدہ سائن کرنے پر صرف 10 فیصد رقم دی جاتی ہے، جس کے بعد انہیں پوری اسکرپٹ مکمل کرنا پڑتی ہے۔ پھر اگر اسکرپٹ منظور ہو جائے، تو مزید دس یا بیس فیصد ملتا ہے۔ بقیہ ادائیگی تبھی ممکن ہے جب اداکار سائن کرے اور فلم بننے لگے، اور اکثر پروجیکٹس تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو جاتے ہیں۔ داراب نے مزید...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
    بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی  ۔ بنگلہ دیشی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیرنے تصدیق کی کہ فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کے لیے اپلائی کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔ سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ’اب ایئرلائن جنرل سیلز ایجنٹ اپوائنٹ کرے...
    علماء مشائخ نے کہا کہ غزہ خالی کرانے پر مصر و بضد فانی طاقت کے نشے میں بدحواس بدنام زمانہ ٹرمپ کے خلاف ایران، سعودی عرب کی طرح پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطینی امنگوں سے ہم آہنگ مشترکہ جرأت مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، قائدین مولانا محمد امین انصاری، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری و دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ خالی کرانے کا احمقانہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، امریکہ و اسرائیل غزہ فلسطین کی جنگ...
    جناح اسپتال کرچی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان سے آن لائن دوستی کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بحالی کے لیے علاج جاری ہے لیکن مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے آئی خاتون انیجا کا جناح اسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں تاحال  علاج  ہے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، لیکن وہ اب بھی نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ خاتون کبھی امریکا واپس جانے کی ضد کرتی ہیں تو کبھی پاکستان...
    بھارتی فلمساز اکاش دیپ صابر نے اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکاش دیپ صابر نے حال ہی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ہونے والی چوری اور حملے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد ہدایتکار اکاش دیپ صابر اور ان کی اہلیہ شیبا نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکاش دیپ صابر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اداکارہ کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اسی لیے وہ گھر کے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر و بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اے آئی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں استاد کی حیثیت ختم کر کے بے جان روبوٹک کے ذریعے تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نہ اخلاق ہے نہ کردار نہ انسان جب کہ ایک جاندار آدمی ہی آدمی کو انسان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک استاد ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے آئے روز مختلف پروگرامات اور ترامیم کے ذریعے نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔وہ اپنے دورہ میرپورخاص کے موقع پر دی ایسٹرن پبلک اسکول میں تنظیم اساتذہ ضلع میرپورخاص کے زیر اہتمام استقبالیہ...
    پاکستان اور سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے، وزارت خزانہ حکام کے مطابق مختلف شعبوں میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر موجود تھے۔ پاکستان کی معیشت دو سال بعد آخرکار مستحکم ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ پاکستان نے 15 برس میں چھ ماہ کا سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ہے، جب کہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور ترسیلات زر کی مد میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے بحالی ہوئی ہے جو اب تقریباً 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان، ملکی معیشت کو رواں رکھنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں زرعی آمدنی پر ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں فوادشیخ نے کہا کہ ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ایسی پالیسی اپنانا ہوگی جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، تاکہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو رعایت دے کر معیشت میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ فوادشیخ نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ، گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔صنعتی...
    قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری فوج نے شمالی سینا میں ٹینکوں اور عسکری گاڑیوں کے ساتھ گشت شروع کردیا۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کی آبادی کو سینا منتقل کرنے کے امکان کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔ مصری فوج نے غزہ کی جنگ چھڑنے کے بعد کئی ماہ قبل سرحد پر فوجی ساز و سامان اور عسکری کمک بھیج دی تھی۔گزشتہ ہفتے رفح کراسنگ کو دوبارہ سے کھول دیا گیا جس پر مئی میں اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس گزر گاہ کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کھولا گیا۔واضھ رہے کہ معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہواہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) بینک دولت پاکستان ماحول دوست مالیات (گرین فنانس) کے فروغ کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کوششوں کے سلسلے میں اس نے عوام سے آرا ء طلب کرنے کے لئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری کیا ہے۔ یہ مسودہ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں عالمی بینک کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ میں ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کی واضح تشریح موجود ہے جس کی مدد سے پالیسی سازوں، بینکوں اور مالی اداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے سرمائے کا بہاؤ موسمیاتی خطرات کم کرنے...
    ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب کا کہنا ہے کہ کینسر میں اضافے کی اہم وجوہات میں لاعلمی، غیر صحت مند خوراک اور طرزِ زندگی کا کردار شامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب نے بتایا کہ کینسر کے سب سے زیادہ کیسز خوراک کی نالی، خون اور چھاتی میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس بلوچستان سے 10 ہزار سے زائد نئے کینسر کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے مجموعی طورپر کینسر کے 20 ہزار سے زائد مریض علاج کے لیے سینار آئے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کے لیے وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈ اور دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 24 ارب روپے پی ایس ڈی پی فنڈ میں مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کچھ نئے منصوبے بھی منظور کیے گئے ہیں، جن کی فنڈنگ کے لیے آئندہ مالی سال میں درخواست دی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں لگائے گئے فنڈز...
    وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق، چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ویڈیو میں شدت پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شدت پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔پولیس کے مطابق  چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین بورڈ آف ریو نیو کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور اپنے مطالبات ارسال کر دئیے ۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے ارسال کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سیون ای اور غیر ملکی اثاثوں پر سی وی ٹی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ایک لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ یا پنشن پر یکساں 10فیصد ٹیکس وصولی ہونی چاہیے،پچھلے چند سالوں میں ٹیکس وصولی ڈبل اور ٹیکس ٹو...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات، مستونگ اور قلعہ عبداللّٰہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی جس کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگر ی سینٹی گریڈ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور کوئٹہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں...
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچگیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالیکے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)کروڑوں روپے لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرادی۔ بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کسی بھی پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے (جو کہ پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) وصول کرتی ہیں۔ تاہم ایک چالاک شخص نے سارہ سے اپنے برانڈ کی مفت پروموشن کروا لی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں سارہ علی خان جم سے باہر...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ (جولائی 2024 تا جنوری 2025) کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92کروڑ ڈالرز رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی،...
    شمالی یورپی ممالک میں شراب کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب کے استعمال میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ اس کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لے آیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا کے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ’شراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے‘ شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس...
    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے نواز شریف اور مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 فروری 2025ء) شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس ہیں جو نچلی سطح پر شراب کی فروخت کے حوالے سے پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں۔ ان اداروں نے شراب کی دستیابی کو محدود...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے یہ صورتحال سبسڈی اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے والی طویل مدتی پائیدار پالیسیوں کا مطالبہ کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ چیف آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سیکشن وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عمر خیام نے اس بات پر زور دیا کہ سبسڈیز، جب تزویراتی طور پر لاگو ہوتی ہیں اس شعبے کے لیے لائف لائن کا کام کر سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو توانائی کی بلند قیمت، ناقابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور سخت بین الاقوامی مقابلے کا سامنا ہے بجلی، گیس اور خام مال پر سبسڈی ان بوجھوں میں...
    وزیرِ اعظم دورہ کوئٹہ کے دوران پہلے سی ایم ایچ پہنچے جہاں قلات اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ زخمیوں سے گفتگو کے دوران ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے افواج...
    ڈاکٹرمصطفی قمر۔ (ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ AHSیونیورسٹی آف سرگودھا )فزیوتھراپی  :مصنوعی ذہانت  اور روبوٹکس فزیوتھراپی، جو جسمانی بحالی اور درد کے علاج کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، پاکستان میں ایک تیزی سے مقبول ہونے والا پیشہ بنتا جا رہا ہے۔ یہ شعبہ ان افراد کی زندگیوں میں امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے جو جسمانی معذوری، سرجری کے بعد بحالی یا دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ محدود وسائل اور ابتدائی مراحل کے باوجود، یہ شعبہ آج پاکستان کے صحت کے نظام کا ایک بنیادی حصہ بن چکا ہے۔پاکستان میں فزیوتھراپی کا آغاز چند اسپتالوں اور محدو‌د عملہ تک محیط تھا، مگر آج یہ شعبہ نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے قصبوں تک پھیل چکا ہے۔ اسپتالوں، کلینکس اور بحالی کے...
    ---فائل فوٹو شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکانکراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی...
    میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی...
    ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اور کیا انہوں نے ایسی کسی تحقیقات کی نگرانی...
    ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جو مادیت پرستی کا دور ہے ہر شے کو روپے پیسے کے ترازو میں تولا جاتا ہے ۔یہاں تک کہ رشتوں ناتوں کو بھی ناپ تول کے جوڑا اور توڑا جاتا ہے ۔ مورگن ہائوزل ایک امریکن قلم کار اور سرمایہ کاری کا ماہر گردانا جاتا ہے اور اس کی پہلی شناخت اس کی ایک معروف کتاب “The Psycholo of Money ہے جس میں اس نے سرمایہ کاری،ذاتی دولت و ثروت اور انسانی رویوں کے نفسیاتی پہلوئوں کو موضوع بنایا ہے اور اپنے نقطہ نظر کو انتہائی سادہ اور موثرپیرائے میں بیان کیا ہے۔مورگن کی تحریر کا سب سے اہم وصف یہ ہے کہ ہر جملے کے جمالیاتی پہلو کو بہر طور...
    کراچی: بیلجیئم کی ٹینس اسٹار الیسی مارٹنز نے کیریئر کی نویں سنگلز ٹرافی جیت لی۔ انہوں نے سنگاپور ویمنز ٹینس ایونٹ کے فائنل میں امریکی حریف این لی کو اسٹریٹ سیٹ میں 1-6 اور 4-6 سے قابو کیا۔ الیسی نے اس سے قبل اکتوبر 2023 میں مونیسٹر اوپن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے کیریئر کے 9 سنگلز ٹائٹلز میں سے 7 ہارڈ کورٹ پر جیتے ہیں۔ اس سے قبل، سنگاپور ایونٹ کی ڈبلز ٹرافی امریکا کی ڈیزری کراویسک اور میکسیکن پلیئر گوئلینا اولموس نے جیتا، انھوں نے فائنل میں تھرڈ سیڈ وانگ ڑین یو اور ڑینگ سائی سائی کو مات دی۔
    بلوچستان! پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو 44 فیصد رقبے پر مشتمل ہے اور بے پناہ قدرتی وسائل، سٹریٹجک محل وقوع اور وسیع اقتصادی مواقع سے مالا مال ہے۔ گوادر پورٹ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی وجہ سے یہ عالمی تجارتی مرکز کا روپ دھار چکا ہے۔ بلوچستان کے قدرتی وسائل جن میں ریکوڈک کاپر گولڈ مائن، کرومائیٹ، سنگ مرمر اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر شامل ہیں جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں۔ زراعت اور ماہی گیری کے شعبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش ہیں، یہاں اعلیٰ معیار کی کجھور، سیب، انار اور انگور کی پیداوار ہوتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری اور آبی زراعت کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکار مخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی...
    اب تو بار بار ایک ہی طرح کے حامل موضوعات پر کچھ لکھنے سے پیش تر کوفت سی ہونے لگتی ہے، لیکن کیا کیا جائے کہ ایسا کرنا میری مجبوری بھی ہے اور ضرورت بھی، ویسے بھی ایک حساس اور درد دل رکھنے والا فرد اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات سے کیسے لاتعلق اور بے نیاز رہ سکتا ہے؟ اب اگر حالات ہی عشروں سے ایک ہی طرح کے ہوں تو پھر بھلا اس میں کسی لکھنے والا کا کیا قصور ہے؟ وہ تو وہی کچھ لکھے گا جو وہ اپنے آس پاس رونما ہوتے ہوئے دیکھے گا۔ جب ہر طرف ہی ماتم سا بپا ہو تو ایسے میں آخر خوشیوں کے شادیانوں کا ذکر کیسے ممکن ہے؟ ہر...
    پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق...
      چین کے محکمہ قومی جنگلات اور سبزہ زار سے موصول اطلاعات کے مطابق، چین مسلسل ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی کو آگے بڑھا رہا ہے، جس سے اہم ویٹ لینڈز کے ماحولیاتی حالات میں مؤثر بہتری آئی ہے۔اتوار کے روز محکمے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2012 سے اب تک، 3700 سے زیادہ ویٹ لینڈز تحفظ اور بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس سے 10 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ نئے ویٹ لینڈز کا اضافہ اور بحالی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں ویٹ لینڈز کا رقبہ 56.35 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر مستحکم ہے۔ 2200 سے زیادہ مختلف قسم کے ویٹ لینڈز نیچر ریزرو قائم کیے گئے ہیں۔ اس سال قومی ویٹ...