پاکستان ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، صدرآئی سی سی آئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کھیلوں کی سفارتکاری اور ثقافتی رسائی کے اقدامات کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ ایک کھچا کھچ بھرے ہال میں منعقد ہوا جس میں ہاکی کے لیجنڈز، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے عہدیداران اور فاتح جونیئر ٹیم جس نے عمان کو 6۔
1 سے شکست دی نے شرکت کی۔ آئی سی سی آئی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق عشائیہ میں پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کھیلوں اور سفارتی تعلقات کو تقویت ملی۔(جاری ہے)
اس موقع پر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشائیہ میں کھیلوں کی ممتاز شخصیات کی ایک کہکشاں شامل ہے۔
سفیر الخروسی نے پاکستان اور عمان کے درمیان پائیدار بھائی چارے کی تعریف کرتے ہوئے عمان کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے انمول تعاون کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے کھیلوں کو سفارت کاری کے طور پر استعمال کرنے کے چیمبر کے اقدام کو خاص طور پر سراہا۔یہ ایونٹ ایک نمائشی میچ کے بعد منعقد ہوا جس میں پاکستان جونیئر ٹیم نے اپنے عمانی ہم منصبوں کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کی اور سفیر الخروسی نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، توانائی اور جذبے کو سراہا۔اپنے کلیدی کلمات میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان اور عمان کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی رشتوں پر زور دیتے ہوئے چیمبر کے کھیلوں کو اس کے وسیع تر ترقیاتی ایجنڈے کے وژن کی تصدیق کی۔ انہوں نے بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی ماضی کی بالادستی کو بحال کرنے کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیت پر مضبوط اعتماد کا اظہار کیا۔صدر قریشی نے نجی شعبے اور کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ صرف سرکاری وسائل پر انحصار کرنے کی بجائے قومی ترقی بالخصوص کھیلوں کی بحالی میں زیادہ فعال کردار ادا کرے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے صدر کے خیالات کی تائید کی۔آئی سی سی آئی کے سابق صدور میاں شوکت مسعود اور محمد اعجاز عباسی نے بھی پاکستان میں کھیلوں کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ عشائیہ میں پی ایچ ایف کے صدر میر طارق حسین بگٹی، سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان، ہاکی کے لیجنڈز شہباز احمد سینئر اور قمر ابراہیم، ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ، اسحاق سیال، نجیب الٰہی ملک، ذوالقرنین عباسی، ملک محسن خالد، کونسل ممبر چوہدری مسعود اور سابق ایس وی پی خالد چوہدری نے بھی شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاکستان کھیلوں کی انہوں نے
پڑھیں:
روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ
روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد نے کر لیا جی ایم محمد راشد صاحب کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں پاکستان ہاکی کی ٹیم بہت زیادہ اچھی تھی ہم چاہتے ہیں کہ یہ دوبارہ اسی قدموں پر کھڑی ہو جائے جیسا کہ وہ پہلے اولمپکس کے گولڈ لاتی تھی قومی ہاکی ٹیم کے جتنے بھی فیڈریشن کے پریزیڈنٹ سیکٹری اور دیگر جتنی بھی ٹیم ہیں ان کے ساتھ روڈن انکلیو ایک میٹنگ کرے گی اس کے بعد ہم ان کو جو ہو سکے گا ہم ان کے ساتھ سپانسر کریں گے روڈن انکلیو ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
برینڈ ایمبیسڈر روڈر انکلیو کے محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ ہم ائے ہوئے مہمان عمان سے جتنے بھی ہمارے لیجنڈ ہاکی چیمپین ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں رڈر انکلیو میں اور ہماری قومی پاکستان کی ٹیم کو بھی ویلکم کرتے ہیں اور محمد اشتیاق کیانی صاحب کا کہنا ہے کہ ہم انشااللہ سپورٹس کی دنیا میں جتنے بھی پلیٹ فارم ہیں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہے کوئی بھی سپورٹس کی بڑی ایکٹیوٹی ہوگی یا ہمارے لیجنڈ کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو روڈر انکلیو ان کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا اور محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد صاحب اور وائس پریزیڈنٹ شہباز سینیئر صاحب پریزیڈنٹ طارق مسعود بھٹی صاحب محمد اصف باجوا صاحب پریزیڈنٹ پنجاب ہاکی فیڈریشن محمود احمد صاحب پریزیڈنٹ اسلام اباد ہاکی فیڈریشن سہیل اکرم جنجوا صاحب جنرل سیکرٹری اسلام اباد ہاکی فیڈریشن محمد اشتیاق کیانی صاحب کا کہنا ہے کہ یہ وہ لیجنڈ ہے جن کے لیے بات کرنے سے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے وہ سپر سٹار ہیں جنہوں نے اپنے ٹائم میں بہت بڑے ایونٹ اور بہت بڑے میڈل پاکستان کو دیے ہیں اور ایسے ہی سیکرٹری جنرل اور پریزیڈنٹ پاکستان میں منعقد ہونے چاہیے جن کا اپنا تعلق سپورٹس کی دنیا سے ہو
محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ روڈر انکلیو میں ان کو بلانے کا مقصد کہ ہم ہاکی کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور انشااللہ تعالی انے والے ٹائم میں ہم اسی ہاکی کو اولمپکس کا گولڈ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں وائس پریزیڈنٹ ہاکی فیڈریشن شہباز سینیئر صاحب کا خصوصی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا روڈر انکلیو ک ا اصف باجوا صاحب رانا مجاہد صاحب طارق بھٹی صاحب انہوں نے روڈر انکلیو کا شکریہ ادا کیا ہاکی ٹیم کے کوچ صابر صاحب کہتے ہیں کہ ہم انشااللہ تعالی اس ٹیم پر بہت محنت کر رہے ہیں اور انے والے ٹائم میں یہ ٹیم ضرور جیتے گی اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے سر بلند کرے گا عمان کی ٹیم کے مینیجر اور کوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی پاکستان میں ا کر اس سے زیادہ خوشی ہوئی جو روڈر انکلیو نے ہمیں عزت دی اور محبت دی ہم پاکستان سے بہت بڑی محبت لے کر اپنے ملک عمان میں جائیں گے جی ایم محمد راشد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اپ لوگ ہمارے روڈن انکلی میں ائے اور ہمیں خوشیاں دی اور محبت کے پیغام دیا اور ہم ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔